کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1848 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن طور پر 850 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ اُدھر فی تولہ…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے کا ہوگا، وفاقی وزارتوں اور محکموں کا بجٹ 538 ارب روپے مختص کیے جا نے کی تجویز ہے، سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ این ایچ اے کو 121 ارب روپے ملے گا، توانائی کے شعبے میں پیپکو کے لیے 49 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا جائے گا۔ آبی وسائل، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 96، 96 ارب روپے، کابینہ ڈویژن کے لیے 60 ارب روپے جبکہ ریلوے کے لیے 33 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ خیبر پختو…
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 73 پیسے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت201 روپے 52 پیسے ہو گئی ہے۔ اُدھر انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دو روپے کمی دیکھی اور نئی قیمت 202 روپے کی سطح پر پہنچ…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، 100 انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کے بعد 15.25 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس 41553.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.04 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 7 کروڑ 33 لاکھ 99 ہزار 433 شیئرز کا لین دین ہوا۔
کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی سے بھی حج آپریشن 2022 کا آغاز کردیا گیا، قومی ائیر لائن کی پہلی حج پرواز 291 عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوئی، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عازمین حج کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ قومی ائیر لائن کی کراچی سے پہلی حج پرواز کے ذریعے 291 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ کیے گئے، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایئر وائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین کو رخصت کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق حکام نے…
ملتان : (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز چیلنجنگ ہوگی، سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتا تو میں بھی پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتا، ہر…
لکھنو : (ویب ڈیسک) آن لائن گیم پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر ایک نوجوان نے اپنی والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے شہر لکھنو سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ نوجوان متنازع آن لائن گیم پب جی کھیلنے کا شوقین تھا، نوجوان پب جی گیم کھیل رہا تھا کہ اس کی والدہ نے اسے آن لائن گیم کھیلنے سے روکا جس پر وہ طیش میں آیا گیا اور اس نے فائرنگ کر کے اپنی والدہ کو قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکے کی جانب سے والدہ…
لاہور : (ویب ڈیسک) کوہ پیما شہروز کاشف کوایوان صدر مدعو کرلیاگیا۔ شہروز کاشف کے والد نے بتایا کہ شہروز کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے13 جون کو ملاقات کادعوت نامہ ملاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کے لیے اسپانسرشپ نہ ہونے کے برابر ہے۔ خیال رہے کہ 20 سالہ شہروزکاشف تین ہفتوں میں تین چوٹیاں سرکرکےنیپال سےلاہور لوٹے ہیں، وہ اب تک 8 ہزار میٹر سےبلند 7 چوٹیاں سرکرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ اورکے ٹو بھی سرکرنےکا اعزاز رکھتے ہیں جب کہ شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کے لیے تجویز کیا گیا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔ ورلڈبینک کےمطابق یہ فنڈزبنیادی ہیلتھ کیئر اور انسانی وسائل مضبوط بنانے پر خرچ ہوں گے، فنڈز کے ذریعے صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کیلئے اصلاحات کی جائیں گی۔ اعلامیے کے مطابق صوبائی ہیلتھ سسٹم مضبوط بنانے میں مدددی جائےگی جب کہ ہیلتھ کیئر کوریج، اسٹاف اور ادویات کی سپلائی بہتر بنائی جائے گی۔
لاہور: (ویب ڈیسک) کیلی فورنیا میں ڈاکٹر آصف محمود امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کیلئے پرائمری انتخابات جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ رکن کانگریس بننے کے لیے پہلا مرحلہ جیتنے کے بعد اب وہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں بھی حصہ لے سکیں گے۔ ڈاکٹرآصف نے ری پبلکن حریف اور موجودہ رکن کانگریس یونگ کم سے گیارہ ووٹوں کی برتری حاصل کی۔ کیلیفورنیا کے ریاستی قوانین کے مطابق کانگریس کے لیے پرائمری الیکشن ہوتا ہے جس میں کسی بھی پارٹی کے امیدوار حصہ لے سکتے ہیں۔
