لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ملک بھر میں توانائی کی بچت کے لیے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعلی سندھ، حمزہ شہباز اور بلوچستان کے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک میں توانائی کے بچت کے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں صوبوں نے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پر اصولی اتفاق کیا۔ اعلامیے کے مطابق وزرائے اعلیٰ نے توانائی کے بحران…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے پر تاریخ دوں گا۔ قانون کے اندررہ کر اجازت مانگ رہے ہیں، وقت زیادہ دورنہیں اسلام آباد احتجاج کی کال دوں گا، تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کریں گے، سب تیاری رکھیں۔ پی ٹی آئی کے نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تو بڑے مسئلے آئے، دوسری پارٹیوں میں تو انٹرا پارٹی الیکشن ہی نہیں کرائے جاتے، وعدہ ہے پارٹی میں الیکشن کرا…
پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس میں ایئرپورٹ آپریٹرز کی ہڑتال کے باعث پیرس کے ایئرپورٹ سے ایک چوتھائی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تنخواہوں میں اضافے کے لیے فرانسیسی ایئرپورٹ آپریٹرز نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا، پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر صبح کی شفٹ میں ملازمین نے کام کرنے سے انکار کردیا۔ ہڑتال کے باعث صبح سات بجے سے دن دو بجے تک کی زیادہ تر پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے تمام سیاسی قوتیں میثاق معیشت پر متفق ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ قوم اس وقت یقیناً ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے، مشکل فیصلے حالات کے مطابق ضروری تھے، ان شاء اللہ ہم اس دور سے گزریں گے۔ وزیراعظم نے مزید لکھا کہ حکومت نے اس بوجھ کو بانٹنے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات متعارف کرائے ہیں، وقت کا تقاضا ہے تمام سیاسی قوتیں میثاق معیشت پر متفق ہوں، میثاق معیشت…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کسی بھی کو سازش کو ملکر ناکام بنائیں گے، پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔ سعودی عرب کےسفیرنواف بن سعیدالمالکی نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی سفیر کی رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے 3 ارب ڈالر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی بنانے والی تمام آئی پی پیز کمپنیوں سے ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے بجلی کی قیمتوں کے مسلسل بڑھتے رہنے کی وجہ سے ملک ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کر دیا۔ چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کے زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نور عالم خان نے کہا کہ دنیا بھر میں زیادہ بجلی استعمال کرنے پر سستی بجلی ملتی ہے جبکہ پاکستان میں مہنگی ملتی ہے، یہاں آئی پی پیزکو کیسپٹی پیمنٹ کے…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں اغوا ہونے والی لڑکی کو چند گھنٹوں بعد بازیاب کرالیا گیا۔ راولپنڈی میں 21 سالہ عریج کالج سے واپسی پراپنے گھر کی گلی میں داخل ہوئی تواسے کارسواروں نے اغوا کرلیا۔ پولیس نے اغوا کی اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی گھنٹے میں لڑکی کوبازیاب کرالیا۔ پوٹھوہارپولیس نے اغوا کاروں کوگرفتارکرکے گاڑی اوراسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے ساتھ مزاحمت اورایس ڈی پی او کو زخمی کرنے پرملزمان کے خلاف اٹک میں بھی مقدمہ درج کرلیا۔مغویہ عریج کے والدین نے تھانہ ائیرپورٹ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عمران خان اگلی مدت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ دیگر 2 پینلز کے امیدواران نے عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ ایک پینل کی سربراہی عمر سرفراز چیمہ دوسرے کی نیک محمد کررہے تھے۔ شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین اور اسدعمر کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے 25 اپریل 1996ء کو تحریک انصاف قائم کر کے سیاسی میدان میں قدم رکھا تھا۔
جنیوا: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اعلیٰ سطح کے تفتیش کاروں نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کے مسائل کی جڑ دہائیوں سے جاری اسرائیل کا جبری قبضہ اور شہریوں پر بہیمانہ تشدد ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے تفتیش کاروں نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم سے متعلق اپنی 18 صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرادی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امن کے لیے فلسطینی زمینوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرنا ضروری ہے۔ تفتیشی ٹیم کے سربراہ ناوی پیلے نے بتایا کہ اس…
تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں مسافر بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں تباس سے 50 کلومیٹر دور نواحی علاقے میں ایک تیز رفتار مسافر بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں اور مسافر اندر پھنس گئے۔ ٹرین شہر مشہد سے یزد جا رہی تھی۔ امدادی کاموں کے دوران 60 سے زائد مسافروں کو بوگیاں کاٹ کر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 21 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب…
