Author: Khabrain News

بنکاک: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کی حکومت نے گھروں میں بھنگ اگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے قوانین میں جلد ہی نرمی کردی جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ حکومت نے عوام کو گھر میں بھنگ کا پودا اگانے کی اجازت دینے کے لیے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت بھنگ کو منشیات کی فہرست سے نکال دیا جائے گا اور حکومت بھنگ کی کاشت کے لیے 10 لاکھ پنیریاں بھی تقسیم کرے گی۔ ابتدائی طور پر بھنگ اگانے کی اجازت علاج معالجے کے لیے دی جائے…

مزید پڑھیں

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے افغان پولیس کا نیا یونیفارم متعارف کرادیا جو توقعات کے برخلاف پینٹ اور شرٹ پر مشتمل ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارتِ داخلہ نے ایک پریس کانفرنس میں افغان پولیس کے نئے یونیفارم کی رونمائی کی۔ جو شفاف نظام کی بدولت اشرف غنی کے دور کے یونیفارم کے مقابلے میں 70 فیصد کم لاگت پر تیار ہوا ہے۔ طالبان حکومت کے وزارت اطلاعات کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت دارالحکومت کابل اور قندہار میں 20 ہزار یونیفارم…

مزید پڑھیں

برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی کی سابق چانسلر انگیلا میرکل نے یوکرین پر روسی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی حملہ ناقابل قبول اور بہت بڑی غلطی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی سابق حکمراں انگیلا میرکل نے عہدہ چھوڑنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں یوکرین پر روس کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے تاہم انھوں نے اپنے دور میں روس سے متعلق پالیسیوں پر معذرت کرنے سے انکار کیا۔ انگیلا میرکل سے جب 2008 کے دوران یوکرین اور جیورجیا کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرنے کے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرینگے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاکستان آرمی کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ بیان کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کے دوران شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی…

مزید پڑھیں

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ایک غریب خاتون نے ویب سائٹ کے اشتہار پر مفت صوفہ لیا تو چند روز بعد اس کے کشن کے اندر سے 36000 ڈالر برآمد ہوئے جو پاکستانی روپوں میں 72 لاکھ کے لگ بھگ ہیں۔ کیلیفورنیا کی وِکی یموڈو نے کریگ لسٹ ویب سائٹ پر اپنی کرسیوں کی میچنگ میں دو صوفے دیکھے تھے جو مفت میں مل رہے تھے۔ انہوں نے صوفے کو فوری اٹھانے کا فیصلہ کیا اور سان برنارڈینو کاؤنٹی میں واقع اپنے علاقے کولٹن کے گھر میں لے آئیں۔ تفصیلات کے مطابق اشتہار دینے والے شخص نے لکھا تھا کہ یہ فرنیچر…

مزید پڑھیں

ملتان: (ویب ڈیسک) تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا۔ چودہ سال بعد ملتان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے سلامی بیٹر شائے ہوپ نے بہترین باری کھیلی اور 134 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ شمارا بروکس نے بھی 70 رنز کی اچھی اننگز کھیلی، رومن پاول…

مزید پڑھیں

تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے ایٹمی پلانٹ سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے کیمرے ہٹا دیے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک ایٹمی پلانٹ سے آئی اے ای اے کے 2 کیمرے ہٹا دیے گئے، آئی اے ای اے نے ایرانی تعاون کی قدر نہیں کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ایران پر ذمہ داریاں ہی ڈالتی رہی، اعلیٰ حکام نے آئی اے ای اے کے لائیو کیمرے ہٹا دیے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جن ارکان نے استعفے دیئے ان میں شکوک و شبہات ہیں۔ سپیکرقومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ کچھ ارکان نے رابطے کئے ہیں فی الحال میں منتظرہوں جب وقت ختم ہو گا تو فیصلہ کروں گا جس تاریخ سے استعفے آئے ان کی تنخواہ روک دی گئی، ہدایت کی ہے جنہوں نے استعفے دیئے ان کی تفصیلات دی جائیں۔ راجہ پرویز اشرف نے واضح کیا کہ استعفیٰ دینے کے کچھ قواعدو ضوابط ہیں کوئی ممبر استعفیٰ دیتا ہے تو میرا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مختلف شہروں میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے سکھ یاتری واہگہ بارڈر لاہورکے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ جوڑ میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے163سکھ یاتری واہگہ کے راستے لاہور پہنچے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداروں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔ پاکستان میں قدم رکھنے والے سکھ یاتریوں نے نعرے لگائے ،مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے آنے والے یاتریوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا ۔ جوڑ میلے کی مرکزی تقریب گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی،سکھ یاتری ننکانہ صاحب،کرتار پور،روہڑی صاحب،سچا سودا سمیت دیگر مذہبی مقامات جائیں گے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ملک بھر میں توانائی کی بچت کے لیے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعلی سندھ، حمزہ شہباز اور بلوچستان کے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک میں توانائی کے بچت کے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں صوبوں نے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پر اصولی اتفاق کیا۔ اعلامیے کے مطابق وزرائے اعلیٰ نے توانائی کے بحران…

مزید پڑھیں