بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا سے آنے والی ہواؤں کے ذریعے کورونا وائرس ہمارے ملک میں داخل ہورہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی سرحد کے نزدیک چین کے 21 لاکھ والی آبادی شہر ڈین ڈونگ میں اپریل سے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا تاہم ہفتوں پر مشتمل لاک ڈاؤن کے باوجود وبا پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ جس پر شہری انتظامیہ نے ایک انوکھا دعویٰ کیا ہے کہ ایسے افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جو چار…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے جو روٹ کو 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جو روٹ کو 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی، انگلش ٹیم نے کیویز کے خلاف 5 وکٹوں سے فتح سمیٹی۔ یونس خان نے لکھا کہ ایک قابل ذکر کھلاڑی کی طرف سے ایک شاندار کامیابی، اتنے کم وقت اور کم عمری میں اتنا بڑا سنگ میل حاصل کرنا واقعی حیران کن ہے۔ جو روٹ…
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور پولیس نے زیرحراست ملزم کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق پھندو پولیس ملزم کو عدالت پیشی کے لئے لیکر جا رہی تھی راستے میں مخالف فریق نے پولیس کی حراست میں ملزم پر فائرنگ کردی، پولیس اہلکار نے نہایت حکمت عملی سے فائرنگ کرنے والے ملزم کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ملزم سےاسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسر کے لئے نقد رقم اور اسناد کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیکا آرڈیننس کے سیکشن 20 کے خلاف میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے میشا شفیع کی درخواست پر فوجداری کیس میں حکم امتناع جاری کر تے ہوئے اگلی سماعت تک ہتک عزت پر میشا شفیع کے خلاف فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ پیکا ایکٹ کےسیکشن 20 کو فوجداری بنانا…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹارسلمان خان پولیس کو کسی پر بھی شک کرنے سے روکتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب ایک بینچ پر دھمکی آمیز خط ملا تھا جس میں لکھا تھا کہ تمہارا بھی موسے والا جیسا حال کر دیں گے۔ جس کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی تاہم پولیس کو دیے گئے حالیہ بیان میں اداکار…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے انتہائی غریب مزدور کو 5.7 قیراط کا ہیرا مل گیا جس کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کا غریب مزدور اپنے خاندان کی کفالت کے لیے دن رات محنت کرتا تھا تاہم اس مزدوری سے بمشکل ہی دو وقت کی روٹی پوری ہو پاتی تھی۔ وہ بچوں کے مستقبل کے لیے پریشان رہتا تھا۔ غم روزگار سے پریشان مزدور پر قدرت کو رحم آگیا اور راتوں رات اس کی قسمت چمک اٹھی۔ پنہ کے رہائشی اس مزدور کو ایک ہیرا مل گیا۔ جو…
کیمبرج: (ویب ڈیسک) آج کی دنیا میں مرغی انڈے اور گوشت کی صورت میں میسر غذا کا انتہائی اہم سبب ہے لیکن ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے ہر خطے میں کھایا جانے والا یہ پرندہ کسی دور میں انتہائی محترم سمجھا جاتا تھا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے انگلستان، اٹلی، ترکی، مراکش اور تھائی لینڈ سمیت 89 ممالک میں 600 سے زائد جگہوں سے دریافت ہونے والی مرغیوں کی باقیات کا معائنہ کیا ہے۔ تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ یورپ میں افزائش سے قبل…
پینسلوانیا: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ عین دماغی طور پر کام کرنے والی ایسی طاقتور آپٹیکل چپ بنائی ہے جو ایک سیکنڈ میں دو ارب تصاویر پروسیس کرسکتی ہے۔ جامعہ پنسلوانیا کے ماہرین نے اعصابی (نیورل) نیٹ ورک کی طرز پر یہ برقی چپ تیار کی ہے جو روایتی انداز کے برعکس کام کرتی ہے اور کسی بھی طرح سست نہیں ہوتی۔ اس کا نظام عین دماغی اور اعصابی نظام کے تحت بنایا گیا ہے۔ اس میں موجود نوڈز دماغی خلیات یا نیورون کی طرح جڑے ہوتے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ وہ نیورل نیٹ ورک کی…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا کا آسٹریلیا سے تین راکٹ خلا میں بھیجنے کا پلان ہے، پہلا راکٹ 26 جون کو بھیجا جائے گا۔ مشن کا مقصد ہیلیو فزکس، فلکی طبیعیات اور سیاروں کی سائنس کے مظاہر کی تحقیقات کرنا ہیں جو صرف جنوبی نصف کرہ سے ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔ آسٹریلوی حکومت نے ناسا کو تحقیقی مشن مکمل کرنے کے لیے نجی ادارے کی جگہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ ناسا امریکا سے باہر کسی کمرشل جگہ سے راکٹ خلامیں بھیجے گا۔
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے اپنی مرضی سے شادی کرنے والی دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیدی۔ سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرہ کے اغوا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے دعا زہرہ کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی اور لڑکی کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے شوہر ظہیر احمد کے خلاف مقدمے میں پیش رفت کے بعد چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔ عدالت نے…
