All posts by Khabrain News

71 سال سے زیادہ عرصہ اورکیسٹرا کا حصہ رہنے والی خاتون

سرے: (ویب ڈیسک) برطانیہ کی ایک 86 سالہ خاتون نے 71 سال سے زیادہ عرصے تک اورکیسٹرا میں وائلا(وائلن کی ایک قسم) بجا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برطانوی کاؤنٹی سرے سے تعلق رکھنے والی این ملر نے ریڈ سِنفونیا نامی اورکیسٹرا میں 71 سال اور 194 دن تک وائلا بجا کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔
این ملر، جو ابھی تک گروپ میں فعال ہیں، نے پہلی بار اورکیسٹرا میں 14 برس کی عمر میں وائلا بجایا تھا اور تب سے اب تک وہ اس اورکیسٹرا سے منسلک ہیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کی جین لِٹل کے پاس تھا جنہوں نے 71 سال تک ایٹلانٹا سِمفونی اورکیسٹرا میں بیس نامی موسیقی آلہ بجایا تھا۔

قدرت کا عظیم شاہکار: سال میں صرف ایک بار کھلنے والا پھول

لاہور: (ویب ڈیسک) ویسے تو ہر پھول قدرت کا ایک عظیم شاہکار ہے لیکن اس خوبصورت نظام کائنات میں ایک پھول ایسا بھی ہے جو ویسے تو کیکٹس کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے لیکن اپنی بے پناہ خوبصورتی کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
اس نایاب پھول کی خاصیت یہ ہے کہ یہ سال میں ایک مرتبہ صرف رات کو کھلتا ہے اور اپنی خوشبو سے ماحول معطر کر دیتا ہے، یہ پھول سال میں ایک مرتبہ صرف رات کو ہی کِھلتا ہے، اسی وجہ سے اسے ملکہ شب (کوئن آف دی نائٹ) کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔
ملکہ شب کا حیاتیاتی نام ایپی فائلم آکسی پیٹالم ہے جس سے بڑے سفید پھول برآمد ہوتے ہیں۔ پھول کی پتیاں موم جیسی لگتی ہیں، رات کو صرف چند گھنٹوں کیلئے ہی کھلنے والا پھول سورج طلوع ہوتے ہی پھر سے بند ہو جاتا ہے، دنیا بھر سے باغبانی کے شائق اس انمول منظر کو دیکھنے کیلئے بے تاب رہتے ہیں۔
کوئین آف دی نائٹ وسطی امریکہ اور میکسیکو کے جنگلوں میں پایا جاتا ہے، یہ پھول موسم گرما یا بہار کی کسی بھی رات کو اپنا نظارہ کراتا ہے اور اس کو کھلتا ہوا دیکھنے والے لوگ خود کو خوش نصیب تصور کرتے ہیں۔
پھول کھلتے وقت قدرے سفید ہوجاتا ہے، اس منظر کو دیکھنے اور خوشبو سونگھنے والے افراد نے اسے دنیا کا سب سے مہکتا ہوا پھول قرار دیا۔
ملکہ شب کی ایک اور قسم آرکڈ کیکٹس بھی پائی جاتی ہے جو ہر روز رات کے وقت کھلتا ہے کیونکہ چمگادڑیں اس سے زرد دانے لے کر دوسرے پودے تک پولی نیشن کا عمل انجام دیتی ہیں. تاہم ملکہ شب سال میں ایک وقت ہی کھلتا ہے۔

پی ٹی آئی ارکان کا عمران خان سے فوری اسمبلیوں کی تحلیل بارے تحفظات کا اظہار

لاہور: لاہور: (کوہ نورنیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اتوار سے ڈویژن کی سطح پر اسمبلیوں کی تحلیل بارے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا اعلان کردیا جبکہ ارکان نے فوری اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
ایوان وزیراعلیٰ میں ارکان اسمبلی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر کے بعد کھل کر عمران خان سے سوالات کئے۔
عمران خان نے کہا کہ اتوار سے ہر ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے مل رہا ہوں، ہم ان لوگوں سے بات کریں گے، اگر یہ بات نہیں کریں گے تو اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے، جب تک الیکشن کا اعلان ہو گا میں مکمل فٹ ہوں گا، امپورٹڈ حکومت اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے چھپنے کی کوششیں کر رہی ہے، 1970 کے بعد پہلی مرتبہ نظرئیے کی سیاست ہوئی ہے، پہلی مرتبہ لوگوں کو پتا تھا کہ میں نے اسمبلی میں نہیں آنا اسکے باوجود میں 8 حلقوں سے لڑا اور جیتا ہوں، اسمبلیوں کی تحلیل پر میں نے پاکستان کے نامور وکلاء سے بات کی ہے، اگر ایک مرتبہ اسمبلی تحلیل ہو گئی تو یہ لوگ عام انتخابات کو نہیں روک سکتے، میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ کلیر مائنڈ سے الیکشن میں جائیں، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ میں نے فیصلہ کیا اور آپ نے مان لیا، آپ کھل کر رائے دیں میرا فیصلہ سمجھ کر جھجھک کا شکار نہ ہوں۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی غضنفر چھینہ نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں عمران خان نے لوگوں کو متحرک کیا، آپ کی تمام باتیں درست ہیں، ایک ہی خلا محسوس ہورہا ہے آپ چونکہ اس وقت صحت کے لحاظ سے اس پوزیشن میں نہیں کہ ہر ضلع میں جاسکیں، اگر کپتان میدان میں نہ ہو تو پھر میچ نہیں جیت سکیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ جب تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوگا میں میں اس وقت تک صحت یاب ہوجاؤں گا اور بھرپور مہم چلاؤں گا، ابھی دیکھنا ہے یہ بات کرتے ہیں، اگر یہ ہم سے بات کرتے ہیں تو اس میں گو اینڈ ٹیک ہوجا ئے گا۔
اس موقع پر ظہیر عباس نے کہا کہ ہمیں حلقہ کی سیاست کو مدنظر رکھنا چاہیے، اسوقت اگر کپتان فیلڈ میں نہیں ہے تو مطلوبہ نتائج نہیں ملیں گے، اسوقت ہمارے سیاسی مخالفین اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے اپنے ہر ایم این اے کو ایک ایک ارب روپیہ دیا ہے، ہمارا لانگ مارچ انتہائی کامیاب ہوا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پتہ تھا کہ میں نے اسمبلی میں نہیں بیٹھنا پھر بھی ہم ضمنی انتخاب جیتے ہیں، ہمارے پاس الیکشن لڑنے کے لئے انتہائی سازگار حالات ہیں، یہ اپنے ایم این ایز کو جتنے مرضی فنڈز دے دیں، اتوار سے ہر ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کا راؤنڈ شروع ہوگا۔
سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ خواتین ارکان کو بھی آپ سے ملاقات کا موقع دیا جائے جبکہ سیف الدین کھوسہ کا کہنا تھا کہ آپ کو یقین ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد یہ فوری الیکشن کروائیں گے، یہ نہ ہو یہ الیکشن تاخیر کا شکار کردیں، آپ کی مقبولیت کم ہونے والی نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن روک نہیں سکیں گے، میں نے قانونی مشاورت کر لی ہے، آپ مجھے اسمبلی کی تحلیل پر کھل کر رائے دیں، آپ مزید سوچ بچار کرلیں اور کھل کر رائے دیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اتوار سے ڈویژن کی سطح پر اسمبلیوں کی تحلیل بارے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا اعلان کردیا جبکہ ارکان نے فوری اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
ایوان وزیراعلیٰ میں ارکان اسمبلی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر کے بعد کھل کر عمران خان سے سوالات کئے۔
عمران خان نے کہا کہ اتوار سے ہر ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے مل رہا ہوں، ہم ان لوگوں سے بات کریں گے، اگر یہ بات نہیں کریں گے تو اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے، جب تک الیکشن کا اعلان ہو گا میں مکمل فٹ ہوں گا، امپورٹڈ حکومت اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے چھپنے کی کوششیں کر رہی ہے، 1970 کے بعد پہلی مرتبہ نظرئیے کی سیاست ہوئی ہے، پہلی مرتبہ لوگوں کو پتا تھا کہ میں نے اسمبلی میں نہیں آنا اسکے باوجود میں 8 حلقوں سے لڑا اور جیتا ہوں، اسمبلیوں کی تحلیل پر میں نے پاکستان کے نامور وکلاء سے بات کی ہے، اگر ایک مرتبہ اسمبلی تحلیل ہو گئی تو یہ لوگ عام انتخابات کو نہیں روک سکتے، میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ کلیر مائنڈ سے الیکشن میں جائیں، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ میں نے فیصلہ کیا اور آپ نے مان لیا، آپ کھل کر رائے دیں میرا فیصلہ سمجھ کر جھجھک کا شکار نہ ہوں۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی غضنفر چھینہ نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں عمران خان نے لوگوں کو متحرک کیا، آپ کی تمام باتیں درست ہیں، ایک ہی خلا محسوس ہورہا ہے آپ چونکہ اس وقت صحت کے لحاظ سے اس پوزیشن میں نہیں کہ ہر ضلع میں جاسکیں، اگر کپتان میدان میں نہ ہو تو پھر میچ نہیں جیت سکیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ جب تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوگا میں میں اس وقت تک صحت یاب ہوجاؤں گا اور بھرپور مہم چلاؤں گا، ابھی دیکھنا ہے یہ بات کرتے ہیں، اگر یہ ہم سے بات کرتے ہیں تو اس میں گو اینڈ ٹیک ہوجا ئے گا۔
اس موقع پر ظہیر عباس نے کہا کہ ہمیں حلقہ کی سیاست کو مدنظر رکھنا چاہیے، اسوقت اگر کپتان فیلڈ میں نہیں ہے تو مطلوبہ نتائج نہیں ملیں گے، اسوقت ہمارے سیاسی مخالفین اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے اپنے ہر ایم این اے کو ایک ایک ارب روپیہ دیا ہے، ہمارا لانگ مارچ انتہائی کامیاب ہوا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پتہ تھا کہ میں نے اسمبلی میں نہیں بیٹھنا پھر بھی ہم ضمنی انتخاب جیتے ہیں، ہمارے پاس الیکشن لڑنے کے لئے انتہائی سازگار حالات ہیں، یہ اپنے ایم این ایز کو جتنے مرضی فنڈز دے دیں، اتوار سے ہر ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کا راؤنڈ شروع ہوگا۔
سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ خواتین ارکان کو بھی آپ سے ملاقات کا موقع دیا جائے جبکہ سیف الدین کھوسہ کا کہنا تھا کہ آپ کو یقین ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد یہ فوری الیکشن کروائیں گے، یہ نہ ہو یہ الیکشن تاخیر کا شکار کردیں، آپ کی مقبولیت کم ہونے والی نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن روک نہیں سکیں گے، میں نے قانونی مشاورت کر لی ہے، آپ مجھے اسمبلی کی تحلیل پر کھل کر رائے دیں، آپ مزید سوچ بچار کرلیں اور کھل کر رائے دیں۔

رکی پونٹنگ کو دوران کمنٹری دل کی تکلیف، ہسپتال منتقل

پرتھ: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ کے دوران سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پرتھ ٹیسٹ میں کمنٹری کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق رکی پونٹنگ کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا ہے جبکہ وہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے میچ کے بقیہ روز کی کمنٹری نہیں کرسکیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ رکی پونٹنگ کے منیجر کی جانب سے ہفتے کے روز میچ کی کمنٹری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرا روز ختم، پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنا لئے ہیں۔
راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا آغاز مہمان ٹیم نے 506 رنز اور 4 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ بیٹنگ سے کیا۔ بین سٹوکس جو کہ گزشتہ روز ناٹ آؤٹ رہے تھے وہ زیادہ دیر تک کریز پر موجود نہ رہ سکے اور41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
ہیری بروک جو کہ بین سٹوکس کا ساتھ دے رہے تھے وہ بھی کچھ دیر بعد ہی 153 رنز کی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلش ٹیم دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے 26 اوورز میں 151 رنز ہی بنا پائی اور انکے سارے کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3، محمد علی نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے روز پاکستان کے بلے بازوں نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے دن کے اختتام تک 51 اوورز کھیل کر 181 رنز بنا لیے ہیں۔ انگلینڈ کی اننگز کے اختتام کے بعد پاکستان کے جانب سے امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور انگلش باؤلرز کے خلاف دفاعی انداز اپنایا۔
دونوں اوپنرز نے بلے بازی کرتے ہوئے 181 رنز کی شراکت بنائی۔ امام الحق 148 بالز کھیل کر 60 اشاریہ 35 کے سٹرائیک ریٹس کے ساتھ 90 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ جبکہ عبداللہ شفیق 158 بالز پر 56 اشاریہ 35 سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پہلا روز کا کھیل
انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اولی پوپ 108، جو روٹ نے 23 رنز بنائے جبکہ کپتان بین اسٹوکس 34 اور ہیری پروک 101 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم میں انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔ کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہیں۔
انگلینڈ کے اسکواڈ کے نمائندگی کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن کر رہے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے جراتمندانہ فیصلہ کیا، مولانا فضل الرحمان

کراچی: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے حالات کے مطابق جراتمندانہ فیصلہ کیا۔
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہٰی کی بات کا جواب وہ خود ہی دے سکتے ہیں تاہم چودھری شجاعت حسین نے حالات کے مطابق جراتمندانہ فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کو گرے لسٹ سے نکالا جبکہ معیشت کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن ہم نے مشکل فیصلے کیے تاہم پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی بہتری کے لیے تعاون کرے۔ کن کے حکم اور اشاروں پر فیصلے اورسیاست بدلتی ہے۔

سب سے بڑا جرم، جمہوری حقوق کو سلب کرنا ہے، عمران خان

لاہور : (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا میں کسی فرد کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم کرنا سب سے بڑا جرم ہے، اعظم سواتی کو فوری رہا کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے ساتھ جو انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، انہیں سینے میں شدید درد اور سانس کی تکلیف کے بعد صبح سویرے پمز منتقل کیا گیا۔
افسوس ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 95 باؤنڈریز لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 657 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 657 رنز بنا لیے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اب پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 95 باؤنڈریز لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 86 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔ پہلی اننگز کے پہلے روز انگلینڈ کے 4 بیٹرز نے سنچریاں داغ دیں جن میں اوپنرز بین ڈکٹ، زیک کراولی، اولی پاپ اور ہیری بروکس شامل ہیں۔
پاکستانی باؤلر زاہد محمود نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی 2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
گزشتہ روز انگلینڈ نے 112 سالہ ریکارڈ بھی توڑا۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے جو کسی بھی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بنایا جانے والا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں 494 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ایلن مسک کی کمپنی ایک بار پھر الزامات کی زد میں

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ٹیسلا اور نیورالنک کمپنی کے مالک ایلن مسک کی کمپنی ایک بار پھر الزامات کی زد میں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلن مسک کی کمپنی نیورالنک کا مقصد ایک ایسا آلہ تیار کرنا ہے جسے دماغ میں لگایا جا سکے اور دماغی سرگرمی کے ساتھ کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ جس پر کمپنی کی جانب سے تجربات جاری ہیں۔
نیورالنک اس وقت “برین مشین انٹرفیس” بنانے کے لیے بندروں پر تجربات کر رہی ہے اور جس کے لیے نہ صرف بندروں کے عضو کاٹے جا رہے ہیں بلکہ وہ ان تجربات کی وجہ سے ہلاک بھی ہو رہے ہیں۔
فزیشن کمیٹی فار رسپانسبل میڈیسن (پی سی آر ایم) نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیلات میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی شہر ڈیوس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں کیے جانے والے تجربات میں بندر شدید اذیت کا شکار ہیں۔ ادارے کی جانب سے کچھ تفصیلات بھی شیئر کی گئیں جن میں بندروں میں سرجری کے دوران الیکٹروڈ لگائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔
پی سی ایم آر کی جانب سے ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے جس میں لیب نوٹس فراہم کیے گئے۔ مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا کہ دماغ میں لگائے جانے والے الیکٹروڈ کی وجہ سے جانور انفیکشن کا شکار ہو رہے ہیں اور غیر تصدیق شدہ بائیو گلو کی وجہ سے بندروں کے دماغ کے حصے ناکارہ ہونے سے وہ ہلاک ہوئے۔

عمران خان کے حکم پر صوبائی اسمبلیاں ٹوٹتی نظر نہیں آ رہی: فیصل واوڈا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم پر پنجاب اور کے پی حکومت ٹوٹتی نظر نہیں آ رہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے بظاہر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سربند گلی سے نکلیں، میز پر بیٹھیں اور سسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ سر آپ کے حکم اور خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آ رہی ہے نہ کے پی حکومت، آپ کے اردگرد سانپ جو منفی سیاست کر رہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں، یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبے ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اکتوبر میں اصولوں کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کی رکنیت منسوخ کرکے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔