All posts by Khabrain News

پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: (کویب ڈیسک) راولپنڈی میں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے جہاں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے پاکستانی اسکپر بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔ اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹف سائیڈ ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ، میچ کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور لیام لونگ اسٹون ٹیسٹ ڈییبو کریں گے۔ آج پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

اب ترکیہ کی ترقی کو روکنا ناممکن ہے: رجب طیب اردوان

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ سال 2022 کو ترقی کی ریکارڈ شرح کے ساتھ ختم کرے گا، اب ترکیہ کی ترقی کو روکنا ناممکن ہے۔ صدر اردوان نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 کی تیسری تہائی میں ترکیہ کی ترقیاتی شرح 3.9 فیصد اور دوسری تہائی کی نظر ثانی شدہ ترقیاتی شرح 7.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کا بدستور ترقی کرنا نہایت قابلِ قدر پہلو ہے، انشاء اللہ ہم دنیا کے مقابلے میں 2022 کو ریکارڈ شرح کے ساتھ ختم کر کے 2023 کا ایک اچھا آغاز کریں گے، اب ترکیہ کی ترقی کو روکنا ناممکن ہے۔

ایران: اسرائیلی انٹیلی جنس سے تعاون، اغواء کے جرم پر 4 افراد کو سزائے موت

تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں اسرائیلی انٹیلی جنس سے تعاون اور اغواء کے جرم پر 4 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چاروں افراد اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کی ہدایات پر چوری چکاری، اغوا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں ملوث پائے گئے۔ اس گروہ کے دیگر تین افراد کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اغوا کی وارداتوں میں معاونت پر 5 سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاسداران انقلاب اور وزارت خفیہ اطلاعات کی مشترکہ کارروائی میں اس گروہ کو پکڑا گیا تھا۔

سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں 2 نئی گیس فیلڈز دریافت

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے مملکت کے مشرقی ریجن میں دو نئی گیس فیلڈز کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی آرامکو نے مملکت کے مشرقی ریجن میں قدرتی گیس کی غیر روایتی دو فیلڈز کی دریافت میں کامیابی حاصل کی ہے، “اوتاد” گیس فیلڈ کو الغوار فیلڈ کے جنوب مغرب جبکہ “الدھنا” فیلڈ ظہران شہر سے 230 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ قدرتی گیس کی دو نئی فیلڈز کی دریافت اہم ہیں، اس سے سعودی عرب کی قدرتی گیس کے ذخائر کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔

یورپی یونین کا روس کے مالی اثاثوں پر قبضے کا منصوبہ

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کا نقصان پورا کرنے کیلئے یورپی یونین، روس کے 300 بلین یورو سے زائد مالیت کے منجمد اثاثوں پر قبضے کا پروگرام بنا رہی ہے۔ یورپی یونین کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے کہا کہ جنگ میں یوکرین کو اس وقت تک 600 بلین یورو کا نقصان پہنچ چُکا ہے، روس اور اس کے امراء طبقے کو اس تباہی کا ہرجانہ ادا کرنا اور ملک کی تعمیرِ نو کیلئے ضروری مصارف کو پورا کرنا چاہیے۔ مذکورہ ساخت اپنی آمدنی کو یوکرین میں استعمال کر سکے گی اور جنگ کے خاتمے کے بعد ان فنڈوں کو یوکرین کو پہنچائے گئے نقصان کے مکمل ہرجانے کے طور پر استعمال کیا جائے گا، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر جلد قانونی راستے تلاش کریں گے۔

شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر، پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ آج شیڈول کے مطابق ہوگا

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پلیئرز کی دستیابی سے آگاہ کردیا تھا، انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو آج میچ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دے دی تھی۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے 11 کھلاڑی کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔ واضح رہے کہ دورہ پاکستان پر موجود انگلش اسکواڈ کے درجن بھر ممبران کی طبعیت بگڑ گئی تھی، بین اسٹوکس، بین فوکس، جیک لیچ، بین ڈکیٹ اور جمیز اینڈرسن سمیت بیمار پلیئرز میں دیگر اہم کھلاڑی شامل ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ کے بر وقت آغاز پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔ اس صورتحال پر دونوں بورڈز کے درمیان بدھ کی شام میٹنگ بھی ہوئی جس میں دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر جمعرات کو میچ سے قبل انگلش کھلاڑی فٹ نہ ہوئے تو پہلا ٹیسٹ میچ جمعے کو شروع کیا جائے۔ اب دونوں بورڈز نے مشترکہ فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

کورونا وائرس کے حملے سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جاں لیوا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے مطابق (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 6 ہزار 828 ٹیسٹ کئے گئے، 40 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض سے متاثرہ 29 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.59 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔

پاکستان اور ترکیہ باہمی تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں، حنا ربانی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ آئندہ تین سال میں باہمی تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔
پاکستان اور ترکیہ کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے جناح کنونشن سنٹر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی تقریب موجود تھے۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھا رہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، ترکیہ نے پاکستان میں حالیہ بدترین سیلاب میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھرپور امداد کی، پاکستان میں 2010 کے ہولناک سیلاب کے دوران بھی ترکیہ کی امداد اور خدمات قابل ستائش تھیں، ترکیہ نے 2005 کے زلزلے میں بھی پاکستان کی دل کھول کر امداد کی تھی۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے بھائی چارے کی تاریخ کافی پرانی ہے، پاکستان سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد سیر و سیاحت کیلئے ترکیہ جاتی ہے، پاکستان کے ترکیہ کے ساتھ سٹریٹیجک تعلقات دنیا کے دیگر ممالک سے الگ ہیں۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ترک بھائیوں پر ہمیشہ فخر رہا ہے، ترکیہ نے معاشی اور سیاسی محاذ پر ہمیشہ پاکستان کی معاونت کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مثالی عوامی روابط ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل ہوگئے ہیں، وزیراعظم پاکستان نے اس سال جون اور نومبر میں ترکیہ کا دورہ کیا جبکہ ملجم پی این ایس خیبر کا مشترکہ افتتاح بھی کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگست 2022 میں دونوں ملکوں کے درمیان سامان کی تجارت کے معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد 5 ارب ڈالر کے دو طرفہ تجارتی ہدف کو حاصل کرنا ہے۔
قبل ازیں پاکستان ترکیہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ایک کلچرل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔
وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، کلچرل نائٹ کا اہتمام وزارت خارجہ اور اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارت خانے نے مشترکہ طور پر کیا تھا جس میں پاکستان اور ترکیہ کی بھرپور ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔
اس سے قبل دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی اپنی وزارت خارجہ میں بیک وقت شجر کاری کی تقریبات کا انعقاد کیا۔
اسلام آباد میں درخت پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر نے مشترکہ طور پر لگایا جبکہ ترکیہ کے نائب وزیر برائے خارجہ امور فاروق کیماچی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیرڈاکٹر یوسف جنید نے انقرہ میں درخت لگایا۔

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، حوالدار شہید، دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ حوالدار وطن پر قربان ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی ویزرستان کے علاقے شیوا میں دہشتگردوں کے خلاف خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان کے مطابق فوجیوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کر کے ایک دہشتگرد کو مارڈالا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار پاروش شہید ہو گئے، 35 سالہ حوالدار کا تعلق ضلع کوہاٹ سے تھا۔
بیان کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

فیفا ورلڈکپ: تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو ایک صفر سے شکست دے دی

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ڈی کے میچ میں تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو ایک صفر سے شکست دے دی۔
تیونس کا گول خضری نے 58 ویں منٹ میں اسکور کیا، کامیابی کے باوجود تیونس کی ٹیم راؤنڈ آف 16 میں نہیں پہنچ سکی۔
فرانس پہلے ہی ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بناچکا تھا۔
گروپ ڈی سے فرانس اور آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔