All posts by Khabrain News

کراچی: بھیک مانگنے والے بچے پر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، بچہ جاں بحق 

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ہوٹل کے باہر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بھیک مانگنے والا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
فائرنگ کا واقعہ مشہور فوڈ اسٹریٹ بوٹ بیسن پر پیش آیا، جہاں بھیک مانگنے والوں کا رش لگا رہتا ہے جن میں بچے بھی شامل ہوتے ہیں۔
بوٹ بیسن پر سکیورٹی گارڈ کی جانب سے بھیک مانگنے والے بچے پر فائرنگ کی گئی جس سے بچہ موت کی نیند سو گیا جبکہ واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں مرتضیٰ چورنگی پر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر، میلبرن میں بادل چھٹنے لگے، دھوپ نکل آئی

میلبرن: (ویب ڈیسک) میلبرن سے کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر آگئی، میلبرن میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد صبح بادل چھٹ گئے، دھوپ نکل آئی۔
آج پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے تاہم میلبرن میں آج بارش کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں۔
ملبرن میں آج کہیں دھوپ، کہیں بادل ہیں، بارش کے مجموعی امکانات 95 فیصد سے کم ہو کر 46 رہ گئے ہیں، شام 7 بجے بارش کے امکانات 41 فیصد اور آٹھ بجے بارش کا امکان44 فیصد تک رہ گیا ہے، رات 9 بجے سے 11 کے درمیان بارش کے 53 فیصد سے 65 فیصد امکانات ہیں۔

ٹی 20 کی دنیا کا نیا حکمران کون؟ فیصلہ آج، پاکستان اور انگلینڈ مد مقابل

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 کی دنیا کا نیا حکمران کون؟ فیصلہ آج ہو گا، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے مد مقابل ہوں گی، فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا، پاکستان تاریخ دہرانے اور انگلینڈ بازی پلٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام آسٹریلیا میں جاری آٹھواں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحلے میں داخل ہے ، میگا ایونٹ میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 13 نومبر کو میلبورن میں ہوگا۔ میلبورن میں اس روز بارش کا بھی امکان ہے۔
اس سے قبل مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلش ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل ایک ایک مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن رہ چکی ہیں۔

پاکستان یا انگلینڈ، ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی کون اٹھائے گا؟فیصلہ آج ہوگا

میلبرن: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 کا سب سے بڑا مقابلہ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا ۔
ملبرن میں آج اور پیر کے روز بارش کی پیش گوئی ہے جس کے پیش نظر آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے مختص ریزرو ڈے کا پلیئنگ ٹائم بڑھا دیا۔
آئی سی سی قوانین پر نظرثانی کرکے ملبرن میں فائنل کا وقت دو سے بڑھا کر چار گھنٹے کردیا گیا۔ میچ مکمل ہونے کے لیے کم سے کم 10 اوورز فی اننگز ہونا ضروری ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جائیگی کے فائنل میچ اتوار کو ہی مکمل ہو، اگر ممکنہ اوور بارش کی وجہ سے نامکمل رہا، تب ہی میچ ریزرو ڈے میں داخل ہوگا۔
میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا جائے گا۔
واضح رہے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جب کہ انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔

سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس، 20 نومبر کو جعفر ایکسپریس مچھ سٹیشن تک بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں ریلوے حکام نے بتایا کہ 20 نومبر کو جعفر ایکسپریس مچھ سٹیشن تک بحال ہو جائے گی، مچھ سے کوئٹہ تک مسافروں کو بسوں کے ذریعے بھجوایا جائے گا جس کے لئے بلوچستان حکومت سکیورٹی فراہم کرے گی۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ 20 نومبر سے قبل اسٹیشن پر نئے بنچز، اضافی واٹر کولرز اور سیکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں۔
وفاقی وزیر نے اپنی زیر صدارت اجلاس میں ہرک برج پر50 فیصد کام مکمل ہونے پر ڈی ایس کوئٹہ کو شاباش بھی دی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ٹرین کو انجینئرنگ ریسٹرکشنز کے ساتھ چلایا جائے گا، مچھ اسٹیشن پر7 نئے واش رومز بنا دیئے گئے ہیں جبکہ دو جنریٹر بھی نصب کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے 20 نومبر تک اسٹیشن پر نئے بنچز، اضافی واٹر کولرز اور سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ کوئٹہ تفتان سیکشن سے ریلوے ریونیو سٹریم بڑھانے کے لیے چیمبرز آف کامرس سے تجاویز لی جائیں گی جبکہ ریلوے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے ریوائزڈ پی سی ون کی جلد منظوری لی جائے گی۔
حکام نے وفاقی وزیر کو ٹرینوں کی آمدن اور آکیوپینسی بارے بریفنگ دی گئی اور کہا گیا کہ ایک ایک ٹرین کی ایویلیوایشن ہو گی۔
اجلاس مین پشاور ڈویژن میں ریلوے زمینوں پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا اور ڈی ایس کو ٹاسک دے دیا گیا کہ وہ اراضی واگزار کرائیں۔ وفاقی وزیر نے سکھر ڈویژن میں انجینئرنگ رکاوٹیںکم کرنے کے لیے ٹیکنیکل ٹیم کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

شہباز شریف کل شام 6 بجے لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگا

لندن: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کل شام وطن روانہ ہوں گے، شہباز شریف کا طیارہ شام 6 بجے لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگا۔
شہباز شریف جمعے کی شام طبیعت کی خرابی کے سبب وطن روانہ نہیں ہوسکےتھے۔
شہباز شریف کے ہلکے بخار میں مبتلا ہونےکےسبب فیملی ارکان نےآرام کا مشورہ دیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف چند روز قبل لندن گئے تھے اور انہیں گزشتہ روز پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے اپنا قیام ایک روز کے لیے بڑھا دیا تھا جس کے بعد انہیں جمعے کو وطن کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن وطن واپسی کے لیے ائیر پورٹ روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، وزیراعظم کو ائیرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا بخار محسوس ہوا۔

معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی طبیعت شدید ناساز ہونے پر ڈاکٹر نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ہے۔
پی کے ایل آئی کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جگر کا انفیکشن بڑھنے سے اداکار کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔
ڈاکٹرز نے یہ بھی بتایا کہ طارق ٹیڈی کے ستر فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ گیا ہے۔
دوسری طرف شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے طارق ٹیڈی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں لاہور الفلاح تھیٹر میں رات گئے ڈرامہ پرفارم کرتے ہوئے طارق ٹیڈی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت دیکھتے ہوئے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا۔

خواہش ہے ورلڈکپ اس بار ایشیا میں آئے، لارا

لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز سابق بیٹر و کپتان برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی جیت کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انفرادی کھلاڑیوں کے لحاظ سے پاکستان کے پاس بہتر ٹیم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے بہت اچھی ساختہ کرکٹ کھیلی ہے لیکن خواہش ہے کہ اس بار ٹرافی ایشیا میں آئے۔

لاہور میں جدید ٹرانسپورٹ کی سہولتیں، بلیولائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے درمیان بلیولائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ کے حوالے سے تعاون پر اصولی اتفاق کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پنجاب میں اے ڈی بی کے تعاون سے جاری منصوبوں پر پیشرفت اور لاہور میں بلیو لائن انڈر گراؤنڈپراجیکٹ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک پنجاب حکومت کا اہم پارٹنر، سابق دور میں اے ڈی بی کے تعاون سے انڈر گراؤنڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ بنایا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میرے منصوبے کو سیاسی تعصب کی نذ رکردیا۔
انہوں نے کہا کہ میٹروبس سروس شروع کر کے لاہور شہر کا حسن تباہ کیا، ہماری حکومت نے عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدیدسہولتیں فراہم کرنے کیلئے بلیو لائن پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ لاہور کو انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے، خوشی ہوگی اے ڈی بی بلیو لائن پراجیکٹ کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرے، وزیراعلی پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کی ترجیحات درست ہیں، تعاون مزید بڑھائینگے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کیوں ملتوی ہوا؟ طاہر اشرفی نے بتادیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
وڈیو بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی ولی عہد کو کچھ دوسرے ممالک کا بھی دورہ کرنا تھا، سعودی ولی عہدکا دورہ، پاکستان کے داخلی معاملات کے باعث ملتوی نہیں ہوا۔
طاہراشرفی نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد نے اپنے شیڈول کے مطابق یہ دورہ ملتوی کیا ہے، سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا جو کہ اب ملتوی کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔