All posts by Khabrain News

آرمی ایکٹ میں تبدیلی، حکمران اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے، ان کی بات نہیں کر رہا جنہوں نے آرمی چیف لگنا ہے، میں تو ان کی بات کر رہا ہوں جنہوں نے آج تک کوئی شفاف کام نہیں کیا، آرمی ایکٹ میں حکومت چینج لیکر آرہی ہے، حکمران اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایک دو دن راولپنڈی جانے کا پلان دوں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں جہلم، سرگودھا، مردان سمیت دیگر جگہوں پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم کوبتانا چاہتا ہوں حقیقی آزادی مارچ کیوں کر رہے ہیں، ہم مارچ اس لیے کر رہے ہیں چوروں کوسازش کے تحت مسلط کیا گیا، 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، شہبازشریف اوراس کے بیٹے کو 16 ارب کیس میں سزا ہونے والی تھی، شہبازشریف کے خلاف 8 ارب ٹی ٹیز کا بھی کیس تھا، انہوں نے اسمبلی میں قانون پاس کر کے 1100ارب کے کیس معاف کرائے، ہم اس لیے احتجاج کررہے ہیں انسان ہے کوئی بھیڑ،بکریاں نہیں، ہم قوم کوبتارہے ہیں ظلم اورناانصافی کوتسلیم نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ جب چور اپنے آپ کواین آراودیں گے تو مطلب جنگل کا قانون ہے، اگر انصاف نہیں ہوگا تو ملک میں حقیقی جمہوریت اور خوشحالی نہیں آسکتی، خوشحال ملکوں میں 90 فیصد قانون کی حکمرانی ہے، نائیجیریا میں تیل ہے لیکن وہاں کرپشن ہو رہی ہے، خوشحال ملکوں میں اگر کوئی چوری کرتا ہے تو کوئی این آر او نہیں لے سکتا، ہم چوروں کے خلاف امربالمعروف پرچل رہے ہیں، جب سے یہ اقتدارمیں آئے ملک کا معاشی قتل ہوچکا ہے، دونوں جماعتیں30سال سے حکمرانی کررہے ہیں، ڈاکٹرعشرت نے اپنی کتاب میں لکھا جب سے یہ دوخاندان اقتدارمیں آئے بنگلادیش، بھارت ہم سے آگے نکل گئے، یہ دوخاندان امیراورعوام غریب ہوتے گئے، ہم صاف اورشفاف الیکشن چاہتے ہیں تاکہ معاشی استحکام آئے۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں قرضوں کی قسطوں کو واپس کرنے کا رسک 5 فیصد آج 75 فیصد پر پہنچ گیا ہے، بیرونی دنیا سمجھ رہی ہے پاکستان قرض واپس نہیں کرسکے گا ڈیفالٹ کر جائے گا، ایسے رسک کی وجہ سے کوئی بھی ملک پاکستان کو قرض نہیں دے گا، اگرہم قرضوں کی قسطیں واپس نہیں کریں گے تو بیرون ملک سے ڈالر آنا بند ہو جائیں گے، جب ڈالرنہیں آئیں گے تو روپے کی قدر گرے گی تو ہر چیز مہنگی ہو جائے گی۔ پاکستان کی معیشت ڈوبتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کا ایک ہی راستہ الیکشن ہے، نواز شریف، زرداری الیکشن کی شکست کی وجہ سے ڈرے ہوئے ہیں، ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن، اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے باوجود ہار گئے تھے، یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے اس لیے ملک کو تباہی کی طرف لیکر جا رہے ہیں، نواز شریف کے مفادات پاکستان سے نہیں ملتے، نوازشریف کا سب کچھ باہرہے، بچوں کے پاس برطانیہ کے پاسپورٹ ہیں، نوازشریف نے زندگی میں کبھی میرٹ پرفیصلے نہیں کیے، خاص طور پر آرمی چیف کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے، ان کی بات نہیں کر رہا جنہوں نے آرمی چیف لگنا ہے، میں تو ان کی بات کر رہا ہوں جنہوں نے آج تک کوئی شفاف کام نہیں کیا، آرمی ایکٹ میں یہ چینج لیکرآرہے ہیں، یہ اداروں کونقصان پہنچارہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ آرمی چیف جو بھی تعینات ہو میرٹ پر ہو تاکہ ادارے مضبوط ہوں، میرے خلاف ن لیگ اور نجی میڈیا گروپ کمپین کر رہے ہیں، فارن فنڈنگ کیس میں ہم نے 40 ہزار ڈونزز کا ریکارڈ دیا، کسی طرح ثابت کرنے میں لگے ہیں کوئی غلط چیز ثابت ہوجائے، زرداری، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی کا 10 سال سے توشہ خانہ میں کیس ہے کوئی نہیں سن رہا، عمرفاروق کے الزامات فراڈ ہیں، عمرفاروق کے فراڈ کا سوشل میڈیا نے بھانڈہ پھوڑدیا، ان کی عقل پر حیران ہوں، توشہ خانہ میں سارا ریکارڈ موجود ہے، نقل مارنے کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، افسوس سے کہنا پڑرہا ہے مجھے انصاف کے نظام سے کوئی امید نظر نہیں آ رہی، نجی میڈیا گروپ کے خلاف لندن میں کیس کروں گا، کردارکشی کی گئی، اس میڈیا گروپ اور عمر فاروق کے خلاف دبئی اور لندن میں کیس کروں گا، ہم عدالت میں ثابت کریں گے میڈیا گروپ پروپیگنڈا کرتا ہے، جیو کو اپنے ایجنڈے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، عمرفاروق کی کوئی حیثیت ہی نہیں، برطانیہ کی عدالتوں میں پہلے بھی ایک کیس لڑا ہوا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے پھر اپیل کر رہا ہوں، ارشد شریف قتل کیس میں انصاف ہونا چاہیے، کون تھا جس کی وجہ سے ارشد شریف کو بیرون ملک جانا پڑا، چاہتا ہوں، سپریم کورٹ ارشد شریف قتل کی پوری طرح تحقیقات کرے، پاکستان کے نمبرون صحافی کی شہادت ہوئی ہے، اعظم سواتی سینیٹر ہے اس پر تشدد کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج صاحب نے اعظم سواتی کے حوالے سےبڑے اچھے ریمارکس دیئے۔ سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، چیف جسٹس سے انصاف چاہتا ہوں، اگر مجھے انصاف نہیں ملے گا تو پھر عام آدمی تو انصاف کا سوچ بھی نہیں سکے گا، یہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، جب انصاف ہو گا تو لوگ آزاد ہوں گے، اندھیری رات ہے شائد ہمارا انصاف کا نظام انصاف دینا شروع کردے، ہمارا کلمہ ہمیں آزاد کرتا ہے، ابھی تک لوگوں کوانصاف نہیں ملا اسی لیے ہم آزاد نہیں اور مقروض ہے، ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے، وجہ ملک میں عدل اور انصاف نہیں ہے، چیف جسٹس صاحب ساری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، ساری قوم نے پنڈی کی تیاری کرنی ہے، ایک، دو دن کے اندر پنڈی جانے کا پلان دونگا، ہم کسی قسم کی قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔

حکومت بلوچستان کو ریکوڈک منصوبے سے 32 ارب ڈالر سرمایہ ملے گا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ریکوڈک صدارتی ریفرنس میں بلوچستان حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت بلوچستان کو 47 سال میں ریکوڈک منصوبے سے 32 ارب ڈالر سرمایہ ملے گا۔
سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی۔
دوران سماعت بلوچستان حکومت کے وکیل صلاح الدین احمد نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ ریکوڈک منصوبے سے حاصل ہونے والے کل سرمائے میں 25 فیصد حصہ بلوچستان حکومت کا ہے، سرمائے کے 25 فیصد میں سے 15 فیصد ہولڈنگ اور بلوچستان کی آف شور کمپنی کا حصہ ہوگا، حکومت بلوچستان کو 25 فیصد سرمایہ، 5 فیصد رائلٹی، سی ایس آر اور نوکریوں کی سہولت ملے گی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کی تکمیل کب ہوگی؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ڈھائی سال میں ریکوڈک منصوبے کی فزبیلٹی اسٹڈیز اور اگلے پانچ سال میں باقاعدہ کام شروع ہوگا، ریکوڈک معاہدے کے لیے چین، جاپان اور روس کی کمپنیوں نے بھی رابطہ کیا لیکن چین، جاپان اور روس کی کمپنیاں پاکستان پر لگے 9 بلین ڈالر کے جرمانے کی ادائیگی پر تیار نہیں تھیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی مرکز برائے تنازعات حل اور انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں کیا کیس ہے؟ جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بنیادی طور پر تو بین الاقوامی مرکز برائے تنازعات حل میں حکومت پاکستان کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا کیس ہے جبکہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں بلوچستان حکومت کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا کیس ہے، پاکستان نے 15 دسمبر تک معاہدہ نا کیا تو متاثرہ کمپنی قانونی کارروائی کرے گی۔
جسٹس یحیٰ خان آفریدی نے کہا کیا سونا اور تانبے کے علاوہ دیگر معدنیات کی لیز بھی دی جائے گی؟ جس پر وکیل نے کہا سونے اور تانبے کے علاوہ تمام معدنیات کی لیز بھی بیرک گولڈ کمپنی کے پاس ہی ہوگی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ریکوڈک معاہدے میں ہونے والی مالی ٹرانزیکشنز بین الاقوامی سطح پر ہوں گی؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ریکوڈک معاہدے میں ہونے والی ٹرانزیکشنز آف شور کمپنیوں کے ذریعے ہوں گی، حکومت بلوچستان کو 47 سال میں ریکوڈک منصوبے سے 32 ارب ڈالر سرمایہ ملے گا۔
وقت کی کمی کے باعث کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

سپریم کورٹ؛ نیب بننے سے اب تک تمام سزاؤں کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے نیب بننے سے اب تک ہونے والی تمام سزاؤں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
سپریم کورٹ میں نیب قوانین کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربرا ہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کی ۔
سپریم کورٹ نے نیب آرڈیننس آنے کے بعد سے اب تک نیب ریفرنسز میں ہونے والی سزاوٴں کا جمعے تک ریکارڈ طلب کرلیا۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا عوامی عہدے دار عوامی اعتماد کا حامل اور جوابدہ ہوتا ہے، اگر عوامی عہدے دار کرپشن کرے تو عوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے مفروضوں پر نہیں، آئین کی بات کررہاہوں،عدالت کی ذمہ داری بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کرنا ہے،توہین عدالت 2012 ایکٹ لایا گیا جسے سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا۔توہین عدالت کا قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عدالت نے قانون سازوں کی عدم قابلیت پر اڑایا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف بنایا گیا قانون پارلیمنٹیرینز کی عدم قابلیت پر اڑایا جاسکتا ہے؟
چیف جسٹس پاکستان نے کہا عدم قابلیت پر نہیں بلکہ توہین عدالت قانون جانبدار ہونے کی وجہ سے کالعدم قرار دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا یہ کہاں لکھا ہے کہ پارلیمنٹ کی قابلیت نا ہونے کی وجہ سے قانون کالعدم ہوا؟ عدالت نے بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی مسترد کی لیکن کبھی نہیں کہا کہ پارلیمان کی قابلیت نہیں،عدالت نے کبھی پارلیمان کی اہلیت یا قابلیت پر سوال نہیں اٹھایا۔
چیف جسٹس نے کہا یہ کہیں لکھا نہیں بلکہ سمجھ کی بات ہے، جعلی بنک اکاوٴنٹس کیس میں بھی بنیادی انسانی حقوق کا تعلق عوامی اعتماد سے جوڑا گیا، نیب کیس مختلف ہے۔
خواجہ حارث نے کہا اب بنیادی انسانی حقوق کو تحفظ دینا ہے یا نہیں، عدالت دیکھے۔ جس کے بعد کیس کی مزید سماعت کل 17 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

فیصل آباد: شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) سمن آباد کے علاقے میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں ملزم عمران نے فائرنگ کرکے بیوی ثانیہ اور 7 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔
ایس پی اقبال ٹاؤن جائے وقوعہ پر پہنچے، تاحال قتل اور خودکشی کی وجہ سامنے نہ آئی۔

توشہ خانہ، عمران خان اعلان نہ کریں، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں پاکستان، دبئی، مریخ یاپھر چاند جہاں کہیں بھی مقدمہ کریں، رسیدیں تو وہاں بھی دینا پڑیں گی، عمران خان اعلان نہ کریں، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے توشہ خانہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان صاحب اینف از اینف، فارن فنڈنگ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا۔گھڑی عمران خان نے 2 کروڑ کی خریدی، عمران خان نے ہینڈلرز کے ذریعے 28 کروڑ کی گھڑی بیچی۔
انہوں نے کہا کہ پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستان آئے اور ہیسے ڈکلئیر نہیں کئے گئے، پاکستان، دبئی، مریخ یاپھر چاند جہاں کہیں بھی مقدمہ کریں، رسیدیں تو وہاں بھی دینا پڑیں گی، عمران خان اعلان نہ کریں، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں، عدالت جانے کی تاریخ کے ساتھ گھڑی بیچنے کی رسید بھی ٹویٹ کریں؟

توشہ خانہ کیس: رسیدیں اور تاریخ موجود ہیں، عمران خان

لاہور : (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا جو ادارے ریاست اور عوام کی آواز کے خلاف جائے۔
لاہور میں سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں پیچھے ہٹ کر سب دیکھ رہے ہیں، نوازشریف چاہتے ہیں ایسا چیف آئے جو ان کے معاملات اور کیسز کا خیال رکھے لیکن کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا جو ادارے ریاست اور عوام کی آواز کے خلاف جائے۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس پر دبئی، لندن اور پاکستان میں متعلقہ افراد کے خلاف کیس کریں گے، توشہ خانہ کیس میں سامان اسلام آباد میں فروخت کیا رسیدیں اور تاریخ موجود ہیں ، توشہ خانہ سے متعلق جب گواہی میں جائیں گے کیس ختم ہوجائے گا۔
امریکا سے لڑائی نہیں مثبت اور بہتر تعلقات چاہتے ہیں، امریکا کے معاملے میں ذاتی مفاد کو قومی ترجیحات پر فوقیت دونگا، مذاکراتی کمیٹی کا مذاکرات کے لیے پیغام آیا لیکن میں نے انکار کردیا، مذاکراتی کمیٹی سے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دو پھر آگے بات ہوگی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری: قومی کپتان بابراعظم کی ترقی

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 859 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔
پاکستان کے کپتان بابراعظم کی ترقی ہوئی ہے اور وہ چوتھے نمبر سے تیسرے نمبر پرآگئے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں سری کے ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر افغانستان کے راشد خان اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے عادل رشید ہیں، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر ہیں۔
آل راؤنڈرز کے ٹاپ ٹین میں بھی کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔

جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ کے روٹ پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ کے روٹ پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی نیوز سے گفتگو میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت اور سول ایوی ایشن کے درمیان بات چیت جاری ہے، بس سروس کے لیے ائیرپورٹ کےاندربس ٹرمینل بنایا جائےگا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ روٹ پر بس سروس چلنے سے عوام کو سہولت ہوگی، سول ایوی ایشن پیپلزبس سروس کیلئے دو بس اسٹاپ بنانے کے لیے جگہ دینے کے لیے تیار ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا بھارتیوں کیلئے ویزا اسکیم کا اعلان

برطانیہ : (ویب ڈیسک) برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد بھارتیوں کیلئے مخصوص ویزا اسکیم متعارف کروادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک کی متعارف کردہ اسکیم کے تحت ہر سال 3 ہزار بھارتیوں کیلئے برطانیہ میں ملازمت کے دروازے کھل گئے ہیں۔
برطانوی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت وہ پہلا ملک ہے جس نے اس ویزا اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے، اس اسکیم کے ذریعے گزشتہ سال ہونے والے یوکے ۔ بھارت مائیگریشن اور موبیلٹی پارٹنر شپ کی مضبوطی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ آج یوکے۔ انڈیا نوجوان پروفیشنلز اسکیم کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ اسکیم 18 سے 30 سال کے عمر کے درمیان والے نوجوانوں کیلئے ہے جن کے پاس تعلیمی اسناد موجود ہیں، اس اسکیم کے تحت 3 ہزار نوجوانوں کو برطانیہ میں 2 سال تک قیام اور ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اعلان رشی سونک اور نریندر مودی کی جی 20 سمٹ میں ملاقات کے بعد کیا گیا ہے ،گزشتہ ماہ رشی سونک کے برطانوی وزیراعظم بننے کے بعد یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات تھی۔

ایلون مسک کا ٹوئٹر کے ویری فکیشن سسٹم میں مزید تبدیلیوں کا اعلان

لاہور : (ویب ڈیسک) ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر بلیو کے نئے ورژن کو نومبر کے آخر تک متعارف کرایا جائے گا۔
ٹوئٹر کے سبسکرپشن پلان گزشتہ دنوں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد کمپنی کی آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے بلیو ٹک کا حصول آسان بنانا تھا۔مگر 8 ڈالرز ماہانہ کے سبسکرپشن پلان متعارف کرانے کے بعد معروف شخصیات اور اداروں کے نام کے جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔
اب ٹوئٹر کے نئے سی ای او نے بتایا کہ بلیو ویری فائیڈ پلان ایک بار پھر 29 نومبر کو متعارف کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار یقینی بنایا جائے گا کہ سب کچھ ٹھیک رہے۔
البتہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس سبسکرپشن پلان میں صارفین کو کن فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی یا اس کی فیس کیا ہوگی۔
ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ اس وقت جن اکاؤنٹس کو مفت بلیو ٹک حاصل ہے وہ آئندہ چند ماہ تک ہٹا دیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے کچھ اداروں کے اکاؤنٹس کے بلیو ٹک کے نیچے آفیشل لیبل کا اضافہ کیا گیا تھا مگر 15 نومبر کو کچھ اکاؤنٹس سے یہ لیبل ہٹا دیا گیا۔
تو ابھی یہ واضح نہیں کہ کمپنی کی کمپنیوں اور اداروں کے اکاؤنٹس کے حوالے سے کیا پالیسی ہوگی۔