لاہور: (ویب ڈیسک) شاداب خان پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سپنر بن گئے ہیں۔
کوئٹہ کیخلاف میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کی پی ایس ایل میں وکٹوں کی تعداد تریسٹھ ہو گئی۔ انہوں نے اٹھاون میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
چھیاسٹھ میچز میں اکسٹھ وکٹیں حاصل کر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز دوسرے نمبر پر ہیں جو انجری کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے باہر ہو چکے ہیں۔
All posts by Khabrain News
کراچی میں دو گاڑیاں ٹکرا گئیں، ایک خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی ساحل دودریا کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، دوسری جانب رات گئے ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ دو پولیس مقابلوں میں دو ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
کراچی ساحل دو دریا کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے متاثرین کراچی یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔ جاں بحق خاتون کی شناخت اومی کے نام سے ہوئی۔ خاتون کا تعلق سومالیہ سے تھا، تمام زخمیوں کا تعلق کینیا سے تھا اور کراچی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کی کار نے ڈبل کیبن گاڑی کوہٹ کیا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ دوسری جانب شارع فیصل کارساز کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل رائڈر جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ادھر سلطان آباد پی آئی ڈی سی کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 26 سالہ مصطفی جان بحق ہو گیا، لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی میں رات گئے دو مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، گلشن معمار ناردرن بائی پاس اور ملیر ہالٹ کے قریب پولیس مقابلوں میں دو ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔
ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ،گلگت بلتستان میں بارش کا امکان
لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہے گا، گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا، بلوچستان میں کوئٹہ اور قلات میں موسم سرد رہنےکی پیشگوئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ: پشاور زلمی کا آج کراچی کنگز، قلندرز کا گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں آج دو بڑے مقابلے شیڈول ہیں، پہلا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔
لاہور میں کرکٹ میلے کی رونقیں عروج پر ہیں، کرکٹ دیوانوں کو پی ایس ایل سیون کے چوتھے ڈبل ہیڈر کا بے صبری سے انتظار ہے، پہلے میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے۔ مسلسل پانچ میچوں میں شکست سے دوچار ہونے والی کراچی کنگز ٹیم پہلی جیت کی منتظر ہے جبکہ پانچویں نمبر پر براجمان ٹیم پشاور زلمی نے بھی جیت کے لیے کمر کس لی۔
شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا، ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے۔ فخر زمان قلندز کی شان بڑھائیں گے تو جیسن رائے پھر سے سر فراز الیون کا مان ہوں گے۔
ٹیبل ٹاپر ملتان سلطانز کو ہرانے کے بعد قلندرز کا مورال ہائی ہے، دوسری جانب گلیڈی ایٹرز نے بھی ایونٹ میں دوسری مرتبہ لاہور کو شکست دینے پر نظریں جما لی ہیں۔
خیبر پختونخوابلدیاتی الیکشن، تیرہ اضلاع میں آج دوبارہ پولنگ، سخت سکیورٹی انتظامات
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ری پولنگ آج ہو رہی ہے جو بغیر کسی وقفے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ لوکل باڈی الیکشن میں سات لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر کی نشست کا انتخاب مرکز نگاہ ہے، عمر امین گنڈاپور، فیصل کریم کنڈی اور کفیل نظامی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔
ری پولنگ میئرسٹی ، تحصیل چیئرمین، نیبرہڈ اورویلیج کونسل کی نشستوں پر ہو رہی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ سٹیشنز پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور امیدواروں کی وفات کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔
کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق، 3 ہزار 206 نئے مریض سامنے آ گئے
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر نے مزید 41 افراد کی جان لے لی، چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 206 مریض سامنے آ گئے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 29 ہزار 772 ہو گئی ہے، 14 لاکھ 83 ہزار 798 شہری وبا سے متاثر ہیں جبکہ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 78 ہزار 398 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ سات نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 304 کوروناٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر تاحال ملک بھر میں 2 کروڑ 57 لاکھ 51 ہزار 321 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گذشتہ روز کورونا کے 4935 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 13لاکھ 75 ہزار 628 ہو گئی ہے،کورونا سے متاثر 1623 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 971، سندھ میں 5 لاکھ 57 ہزار 931 کیسز، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 9 ہزار 758 اور بلوچستان سے اب تک 35 ہزار 56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آبادایک لاکھ 33 ہزار 37، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 183 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 41 ہزار 862 ہو گئی۔
امریکی صدر کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، یوکرین کے مسئلے پر تبادلہ خیال
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) روس یوکرین کشیدگی کے معاملے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے پیوٹن سے کہا کہ روس نے یوکرین میں دراندازی کی تو اسے فیصلہ کُن ردعمل کا سامناہوگا، روسی جارحیت سے بڑے پیمانے پر مشکلات ہوں گی، روس کا مؤقف کمزورپڑجائےگا۔
بائیڈن نے کہا کہ امریکا سفارت کاری اور دیگر منظرناموں کیلئے تیار ہے۔
امریکی و روسی صدور کی گفتگوکے حوالے سے ایک امریکی عہدے دار نے بتایا کہ بائیڈن اور پیوٹن کی فون کال پیشہ ورانہ کال تھی، بائیڈن اور پیوٹن کی کال سے کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی، روس سفارت کاری کے راستے پرجائےگایا نہیں، ابھی واضح نہیں، روس فوجی ایکشن کی طرف بھی جا سکتا ہے۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ روس دنیاسےالگ تھلگ اور چین پر زیادہ انحصار کرتا جا رہا ہے۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کےدرمیان ایک گھنٹہ 2منٹ گفتگوہوئ
سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 130 کلومیٹر زیر زمین تھی جس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
دہشتگردوں کوشکست دینے کیلئے سہولت کاروں کیساتھ گٹھ جوڑختم کرنا ہوگا:آرمی چیف
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں، ہمدردوں کے درمیان رابطوں کو توڑنا دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے ضلع پنجگور کا دورہ کیا اور پنجگور حملہ پسپا کرنے والے فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا۔
بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے میکنزم پر بریفنگ دی گئی جبکہ مقامی کمانڈر کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے پنجگور کے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی، مادرِ وطن کا دفاع کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عمائدین کے کردار کو سراہا اور مقامی عمائدین کو علاقے کی خوشحالی، ترقی کے لیے فوج کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
بیان کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں بر وقت اور مؤثر رد عمل کی تعریف کی اور مادر وطن کے دفاع کے لیے فرض شناسی میں عظیم قربانی پر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مقامی آبادی کی سکیورٹی اور تحفظ یقینی بنائیں گے۔ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا نیٹ ورک توڑنا ہو گا۔ بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔ جوان اپنی آپریشنل تیاریارں برقرار رکھیں۔ دہشت گردوں کو کسی بھی قیمت پرحاصل کامیابیوں کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے۔
ماہرہ خان کا موقع ملنے پر ہالی ووڈ اسٹار سے شادی کی خواہش کا اظہار
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ہالی ووڈ اسٹار لیونار ڈو ڈی کیپریو سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایک روز قبل ماہرہ خان نے ٹویٹر پر اپنے فیز اور صارفین کے ساتھ چھوٹا سا سوال جواب کا سیگمنٹ رکھا جس میں انہوں نے مختصر سوالات کے جوابات دیے۔
ایک صارف نے ماہرہ سے پوچھا کہ ہالی ووڈ اداکاروں جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونار ڈو ڈی کیپریو میں سے کسی ایک سے شادی کرنے، کسی ایک کو قتل کرنے اور کسی سے ملاقات کا موقع ملے تو آپ کیا کریں گی۔
اس پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ اگر مجھے موقع ملتا تو ہالی ووڈ اداکار لیونار ڈو سے شادی کرتی اور ٹام کروز ، جونی ڈیپ سے ملاقات کر کے خوب گپ شپ کرتی۔
ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے۔