All posts by Khabrain News

سیاسی رابطے تیز، شہبازشریف کل چودھری برادران سے ملاقات کرینگے

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد سیاسی رابطے تیز ہو گئے ہیں، لیگی صدر شہباز شریف کی چودھری برادران سے کل ملاقات کرینگے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعظم عمران خان کے تحریک عدم اعتماد کا لانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سیاسی ماحول میں گرم ہو گیا ہے، سیاسی رہنما ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں میں تیزی لا رہے ہیں۔
دوسری طرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کل چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گے جس کے کے امور فائنل کر لیے ہیں، آج رات ملاقات کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔
لیگی صدر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی تیمارداری کے لئے کل ان کی رہائش گاہ پہنچیں گے اور ملاقات میں سیاسی معاملات پر بات چیت کریں گے۔

حکومت خارجہ محاذ پر ناکام ہوچکی: مولانا فضل الرحمان

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا ہے کہ حکومت خارجہ محاذ پر ناکام ہوچکی،عمران خان کا فون تو مودی بھی نہیں سنتا، چینی قیادت نے وزیراعظم سے ویڈیولنک پر بات کی۔
لاہور میں جامع مدینہ میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ کچھ وزراء کو وزیراعظم عمران خان نے اسناد عطا کیں جس کا مطلب انکا کھیل ختم ہوجاتاہے، ہم نے اپنے آنے والے کھیل کا عندیہ دیدیا ہے، حسن کارکردگی کا نام نہیں لے سکتا وگرنہ نوجوانوں کو عجیب خیال آئیں گے، کبھی کہتے معاشی ترقی کو دنیا نے تسلیم کر لیا، جب خود کہا تو خزانے کے وزیر کو سند سے کیوں محروم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں وزیر خارجہ کی بہترین پرفارمنس ہے تو شاہ محمود کو سند سے کیوں محروم رکھا گیا، اگر دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے تو پرویز خٹک کو کیوں سند نہیں دی، وزارت ابلاغ میں فواد چودھری کو اخلاقیات کو گھر چھوڑ آتے ہیں تو اسے کیوں نہ سند دیا، شیخ رشید کو بھی سند سے محروم کر دیا، سمجھ نہیں آئی ترجیحات کیسے ذہن میں آئیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ادھر سے تمغے دے رہے ہیں، حالیہ منی بجٹ میں ٹیکس بڑھا دیا، آج سے تین روپے کی بجلی کی قیمت بڑھا دی، عام آدمی اپنے بچوں کو زبح و دریا برد کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کے سامنے بچے برائے فروخت کے کتبے لگائے جا رہے ہیں اور آپ تمغے دے رہے ہو۔ کامیاب خارجہ پالیسی کا حال دیکھیں امریکی دصر جوبائیڈن فون نہیں کرتا، مودی فون سنتا نہیں، چین جاتا تو چینی قیادت ویڈیو لنک پر بات چیت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کا بہانہ تھا تو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کیوں اسی روز ملاقات کی۔ کوئی پڑوسی ہم سے خوش نہیں، ایران خارجہ پالیسی پر بھارت کے پلڑے میں کھڑا ہے، چین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر نالاں ہے۔ سعودی عرب کا قرضہ اتارنے کےلئے چودہ فیصد چین نے پیسہ دیا۔

مسکان خان کو جاپانی تنظیم کا اسکالر شپ دینے کا اعلان

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی میں انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والی لڑکی مسکان خان کے لیے جاپان کی تنظیم نے اسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کی مشہور و معروف کاروباری تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل نے مُسکان خان کے لیے جاپان سمیت کسی بھی ملک میں اعلیٰ تعلیم کی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔
پاک جاپان برنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے بہادر مُسکان خان کے والدین کے نام ایک خط تحریر کیا جس میں انہوں نے مُسکان خان کی ہمت اور بہادری کو سلام پیش کیا۔
صدر رانا عابد حسین نے خط میں لکھا کہ وہ اپنی اس ہندوستانی بہن اور بیٹی کے جذبہ ایمانی سے بہت متاثر ہیں، مُسکان خان نے تن تنہا انتہا پسند جنونی ہندؤوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔
انہوں نے کہا مُسکان خان کے اس عمل سے پوری دنیا کے مسلمانوں اور عالمی برادری کی توجہ بھارت کی جانب مرکوز ہو گئی ہے جہاں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روز کا معمول بن چکا ہے۔
پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر نے اپنے خط میں لکھا کہ مُسکان خان کے اللہ اکبر کے نعرے نے تمام عالم اسلام کو تازہ دم کر دیا ہے۔

کویت میں غیرملکی خاتون کی اسپتال کے باتھ روم میں چھت سے لٹک کر خودکشی

کویت سٹی: (ویب ڈیسک) کویت میں فلپائن سے تعلق رکھنے والی مریضہ نے کیبل وائر کا پھندا بناکر اسپتال کے باتھ روم کی چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے اسپتال کے باتھ روم سے لاش ملی ہے۔ یہ لاش ایک مریضہ کی ہے جو چند روز قبل ہی اسپتال میں علاج کی غرض سے داخل ہوئی تھیں۔
آج جب اسپتال کا عملہ معمول کے چیک اپ کے لیے مریضہ کے کمرے میں آیا تو وہ غائب تھی اور کمرے میں کیبل وائرز پڑے ہوئے تھے۔
عملے نے باتھ روم میں دیکھا تو مریضہ کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔ مریضہ کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضہ کو ذہنی مسائل کا سامنا تھا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد فلپائن روانہ کردیا گیا۔

عوام کی جانب سے عدم اعتماد کا حکم جاری کرنے کا وقت آگیا ہے، شہبازشریف

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کی طرف سے عدم اعتماد کا حکم جاری کرنے کا وقت آگیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے زائد اضافہ مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 4 سال میں ثابت ہوا کہ حکومت کے پاس صرف مہنگائی اور کرپشن پلان ہے، عوام کو ریلیف تو نہیں مل سکا، صرف تکلیف در تکلیف کا سلسلہ جاری ہے، عمران نیازی مہنگائی سے عوام کی زندگیاں چھیننے کے بجائے مستعفی ہوجائیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ حکومت صرف مہنگائی کی تبدیلی لائی، ہرروز اشیاء کی قیمت تبدیل ہوجاتی ہے، غریب دشمن حکومت ہر روز مہنگائی کا حکم جاری کرتی ہے، عمران نیازی ہر روز مہنگائی کی بجلی عوام پر گراتے ہیں، بجلی کے بعد اب پٹرول بم گرانے کی تیاری ہے، ایسی نکمی اور نااہل ترین، کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہی عوام کے ریلیف کا واحد ذریعہ ہے، اب عوام کی طرف سے ان پر عدم اعتماد کا حکم جاری کرنے کا وقت آگیا ہے، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عوام کو اس ظالم حکومت سے نجات دلائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ری پولنگ کل ہو گی

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ری پولنگ اتوار کو ہو گی، مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں ری پولنگ ہوگی، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، بنوں تحصیل بکاخیل میں پولنگ کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے پولنگ صبح 30۔9 بجے سے شام 30۔5 بجے تک ہوگی۔
صوبے کے 13 اضلاع میں ری پولنگ میئرسٹی ، تحصیل چیئرمین، نیبرہڈ اورویلیج کونسل کی نشستوں پر ہو گی، انتخابات کےپہلے مرحلے میں پولنگ سٹیشنز پرتوڑ پھوڑ،ہنگامہ آرائی اور امیدواروں کی وفات کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔
اُدھر ڈی آئی خان میں سٹی میئر کے لئے بلدیاتی انتخاب کا ٹاکرا کل ہوگا، پولنگ کے لیے مجموعی طورپر 302 پولنگ سٹیشنز اور 1039 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، سٹی مئیر کی نشست کے لیے مجموعی طورپر 3لاکھ 44ہزارووٹر اپناحق رائے دہی کااستعمال کرینگے

عوام کے ساتھ مل کر عمران نیازی کا بستر گول کریں گے، حمزہ شہباز

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے اندر اور سڑکوں پر عوام کے ساتھ مل کر عمران نیازی کا بستر گول کریں گے، تحریک عدم اعتماد پر بھی کام کر رہے ہیں، کامیاب ہوں گے۔
حمزہ شہباز نے کہ کہ ملک کا سب سے بڑا مافیا عمران نیازی ہے، عمران نیازی نے جھوٹ بول کر پرانا پاکستان بھی برباد کردیا، سن لو عوام کو زیادہ دیر جھانسہ نہیں دے سکتے، عمران نیازی صاحب جھوٹ بولنا بند کرو، عوام کی عدالت عمران نیازی کی تلاشی لے گی۔

ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

گوجوانوالہ: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ کے محلہ اشرف ٹاؤن میں 23 سالہ آصف نے والد کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سے منع کرنے پر زہر کی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق نوجوان کا والد مصطفیٰ پولیس کانسٹیبل ہے، اور اس نے اپنے بیٹے کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ڈانٹا تھا، 23 سالہ آصف نے دل برداشتہ ہوکر زہر کی گولیاں کھا لیں، اسے فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا، جہاں دوران علاج دم توڑ گیا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ، مریم نواز حکومت پر برس پڑیں

لاہور: (ویب ڈیسک) نیپرا کی طرف سے 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کیے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز حکومت پر برس پڑیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔

فلپائن؛ مسلم قبائلی جھگڑے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن میں دو مسلم قبائل کے درمیان ہونے والی خونی جھڑپ میں 9 افراد ہلاک اور دس کے قریب شدید زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے ماگوئینڈانو میں ایک مسلم قبیلے کے سردار کے قافلے پر حریف قبیلے کے مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں قبائلی سردار اپنے 8 ساتھیوں سمیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
اس علاقے میں تشدد کی ایک طویل تاریخ ہے جہاں 2009 میں ہونے والے قتل عام میں 32 صحافیوں سمیت 58 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس علاقے کے دونوں بڑے قبائل مسلمان ہیں اور نسل در نسل ایک دوسرے پر حملوں میں ملوث ہیں۔
ان دونوں قبائل کے سربراہ کسی زمانے میں مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کی عسکری بازو بنسامورو اسلامک آرمڈ فورسز کے کمانڈر تھے تاہم مارچ 2014 میں حکومت کے ساتھ امن معاہدے کے نتیجے میں مسلح جدوجہد ختم کردی تھی۔
امن معاہدے کے بعد یہ دونوں رہنما اب سابق ​​میدان جنگ میں ایک خود مختار علاقے کی سربراہ طور پر اپنے اپنے علاقے کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے جنگجوؤں کے درمیان علاقے کی ملکیت کے لیے جھڑپیں جاری رہتی ہیں۔