All posts by Khabrain News

پنجاب اسمبلی کا اجلاس بد نظمی کا شکار، حکومتی اراکین کا ڈپٹی اسپیکر پر حملہ، تھپڑ مارے گئے

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اہم اجلاس تاخیر کا شکار ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت آج ساڑھے 11 بجے شروع ہونا تھا تاہم حکومتی اراکین کے اسمبلی ہال نہ پہنچنے کے باعث اجلاس تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

100 سے زائد اپوزیشن اراکین بینچوں پر موجود ہیں جبکہ اسمبلی اراکین کو ایوان میں بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی جا رہی ہیں۔  کچھ حکومتی خواتین اراکین اسمبلی میں اپنے ساتھ لوٹے بھی لے آئیں اور انہوں نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس کے باعث ایوان میں شور شرابہ شروع ہو گیا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اور پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں جبکہ حمزہ شہباز بھی اپوزیشن اتحاد کے ساتھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

وزارت اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جبکہ چوہدری پرویز الٰہی پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے متفقہ امیدوار ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے کل اراکین کی تعداد 371 ہے اور وزیر اعلیٰ بننے کے لیے 186 ووٹ درکار ہیں۔

پنجاب اسمبلی: ڈپٹی سپیکر پر حکومتی ارکان کا حملہ، تھپڑوں کی بارش کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر دوست مزاری پر حکومتی ارکان نے حملہ کر دیا، اراکین نے تھپڑوں کی بارش کر دی۔ حکومتی ارکان کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر لوٹے پھینکے گئے۔
حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کی نشست کا گھیراؤ کرلیا۔- ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر حکومتی ارکان نے حملہ کر کے بال نوچ لئے۔ سکیورٹی اہلکار ڈپٹی اسپیکر کو ایوان سے باہر لے گئے۔
قبل ازیں ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تمام دوستوں سے تعاون کی اپیل ہے، اسمبلی رولز کے مطابق الیکشن کراؤں گا، عدالت کا فیصلہ ہے وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف ہونا چاہیئے، کوئی سمجھتا ہے ماحول خراب کرے گا تو پریشر لوں گا نہیں پریشر دوں گا، آج انتخاب صاف اورشفاف ہوگا، کل آئی جی سے ملاقات ہوئی، سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
خیال رہے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اوپن ووٹنگ سے فیصلہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 183، ق لیگ کے 10 ارکان ہیں۔ ن لیگ کے 165 اور پیپلزپارٹی کے 7 ارکان ہیں۔ راہ حق پارٹی کا ایک اور 4 آزاد ارکان ہیں۔ کامیاب امیدوار کو کم از کم 186 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

کوئی سمجھتاہےماحول خراب کرےگاتوپریشرلوں گانہیں پریشردوں گا،دوست مزاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن کرانے کی کوشش کروں گا۔کوئی سمجھتاہےماحول خراب کرےگاتوپریشرلوں گانہیں پریشردوں گا۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ شفاف الیکشن کرانے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ماحول خراب کرنے والوں سے نمٹا جائے گا۔آج ہی انتخابات ہونگےاور آج ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ہر کسی کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی، بعد کی کارروائی پارٹی چیف کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عدالت کافیصلہ ہےوزیراعلیٰ کاانتخاب شفاف ہوناچاہیے۔تمام دوستوں سےتعاون کی اپیل ہے۔کوئی سمجھتاہےماحول خراب کرے گا تو پریشرلوں گانہیں پریشردوں گا۔
انکا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آئی جی سےملاقات ہوئی،سیکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تحریک انصاف آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

کراچی : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف آج کراچی کے باغ جناح گراونڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج کراچی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسےکے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ رات گئے کارکنان کی بھی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں پہنچ گئی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کراچی نے ایک رات پہلے ہی فیصلہ سنا دیا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان آج مزار قائد کے پہلو میں خطاب کریں گے مگرجلسہ پورے ملک میں ہو گا۔
کراچی کا جلسہ دکھانے کے لیے لبرٹی چوک لاہور، ایف نائن پارک اسلام آباد ملک کے تمام بڑے شہروں میں سکرینیں نصب ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات کے لئے ملک گیر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں سے چندے کی اپیل بھی کر دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ سازش کو ناکام کرکے پاکستان کو الیکشن کی طرف لے کر جانا ہے۔ اگر عوام چوروں کو چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔

انگلش خاتون بالر اینیا شروبسول کا عالمی کرکٹ کو خیر باد

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی مایہ نازبا لر اینیا شروبسول نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
30 سالہ اینیا شروبسول نے اپنے 14 سالہ کیریئر میں 173 بین الاقوامی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے 227 وکٹیں حاصل کیں اور ایشیز جیتنے والی دو اور ورلڈ کپ جیتنے والی دو مہموں میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم کا حصہ بھی رہیں۔
اینیا شروبسول ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتی رہیں گی۔اینیا شروبسول نے کہا کہ میں اپنے ملک کی گزشتہ 14 سالوں سے نمائندگی کرنے پر بہت فخر محسوس کرتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے جونیئرز کو موقع فراہم کروں ۔

جونٹی رہوڈز ٹنڈولکر کے قدموں میں گرگئے، تصویر وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈین پریمئیر لیگ کے میچ میں پونے سٹیڈیم میں پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینز کو 12رنز سے شکست دی۔
میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مصافحہ کر رہے تھے اور خوشی کا تبادلہ کر رہے تھے کہ اچانک پنجاب کنگز کے فیلڈنگ کوچ جونٹی رہوڈز نے ممبئی انڈینز کے مینٹور سچن ٹنڈولکر کے پاؤں چھوئے۔
سچن نے کھیلتے ہوئے اسے ایک طرف دھکیل دیا جس کے بعد دونوں لیجنڈز گلے ملے ۔

بابر اعظم کا طویل سوال کے جواب میں نوکمنٹس

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے طویل سوال کے جواب میں صرف ‘نوکمنٹس’ کہہ دیا۔
بابراعظم نے لاہور میں ہونے والی میڈیا ٹاک میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش پر لب کشائی نہیں کی۔ صحافی نے بابر اعظم سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے طویل سوال پوچھا۔ بابر سوال سنتے رہے لیکن جب جواب دینے کا وقت آیا تو مسکراتے ہوئے صرف ‘نو کمنٹس’ کہا۔

نجی معاملات سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرونگا:فرحان سعید

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ کبھی شیئر نہیں کروں گا کہ میرے اور اہلیہ، اداکارہ عروہ حسین کے درمیان کیا چل رہا ہے۔
فرحان سعید کی جانب سے گزشتہ روز ایک انٹرویو دیا گیا، اس دوران اْن کا کہنا تھا کہ ‘جب آپ مشہور شخصیت ہوتے ہیں تو لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں کیا ہو رہا ہے، میرے مداح یہ چاہتے ہیں اور مجھ سے سوال پوچھتے ہیں کہ میں اپنی نجی زندگی سوشل میڈیا پر کیوں شیئر نہیں کرتا ہوں۔’
فرحان سعید نے کہا کہ ‘اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں اْنہیں کوئی غصے سے کڑوا جواب دوں، یہ ایک عام بات ہے کہ بس میں نہیں شیئر کرنا چاہتا کہ میرے گھر میں کیا چل رہا ہے۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے استعفیٰ دے دیا۔ قاسم سوری نے استعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو استعفیٰ موصول ہوگیا۔
خیال رہے ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں آج ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔ اپوزیشن نے 8 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔ مقررہ وقت تک صرف راجہ پرویز اشرف نے ہی کاغذات جمع کروائے، وقت ختم ہونے کے بعد راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے، وہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیراعظم کا راول چوک فلائی اوور کا دورہ، منصوبے کی تاخیر پر تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے صبح سویرے راول چوک فلائی اوور کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے منصوبے کی تاخیر میں تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحقیقات تھرڈ پارٹی سے کروائی جائیں۔ کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے منصوبے کا کام مکمل نہ ہوسکا، کمپنی کو نااہلی کے باعث بلیک لسٹ کیوں نہیں کیا گیا ؟ ماضی میں اسطرح کے منصوبے چھ ماہ میں مکمل کیے گئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوامی دلچسپی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جانا چاہیے، غریب عوام کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے، منصوبے کا آغاز اکتوبر دو ہزار بیس میں ہوا تھا لیکن مکمل نہیں ہوسکا۔