خیبرپختونخوا: (ویب ڈیسک) ترجمان خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔جنگ کے ذریعے جنگ کا حل تلاش نہیں کیاجاسکتا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا طالبان کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ، معاہدے کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔یہ بات وثوق سے کہتا ہوں کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا عمل تاحال جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ کے ذریعے جنگ کا حل تلاش نہیں کیاجاسکتا۔ سیاسی حالات خراب کرنے کے لیے کچھ لوگ مذاکرات کی مخالفت کر رہے ہیں ۔…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاون میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کےقتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کےقتل کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایس ایچ کا کہنا ہے کہ موقع پر پہنچا تو خاتون نے بتایا کہ میرے بیٹے نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم اندر گئی تو ملزم نے خود کو کمرہ میں بند کر لیا۔کمرہ کھولنے کے بعد ملزم کو…
باکو : (ویب ڈیسک) آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں، فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ آذر بائیجان اور آرمینیا دونوں سابق سوویت ریاستیں ہیں جنہوں نے 1991 میں آزادی حاصل کی، دونوں ریاستیں نگورنو کاراباخ کے علاقے پر اپنا حق جتاتی رہی ہیں، علاقے پر قبضے کیلئے کئی بار جنگ ہوئی اور ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔ آذربائیجان کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہے جس میں مسلمانوں کی اکثریت ہے جبکہ آرمینیا کی 30 لاکھ آبادی مسیحیوں پر مشتمل ہے، 1988 میں نگورنو کاراباخ میں…
نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا ہے، متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری ہے، عالمی برادری سے مدد کی اپیل ہے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو برآمدات بڑھانے کیلئے ترجییحی مراعات دینی ہونگی، پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر عالمی برداری کے شکر گزار ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کا قصور وار پاکستان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر فلیش اپیل کی گئی ،پاکستان…
نیویارک:(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی ہے، نیویارک میں ہونے والی ملاقات وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی شریک تھے۔ شہباز شریف اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات کے میں وزیر اعظم نے لڑکیوں کی تعلیم اور سماجی مسائل پر ملالہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ ملالہ نے بھی وزیراعظم سے لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم سے متعلق بات…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ہزار 791 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 67 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اقوام متحدہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو پاکستان کے حالات بتانے آیا ہوں، پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے، قدرتی آفت کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد خیمہ لگانے کے لیے خشک جگہ کی تلاش میں ہیں، کوئی الفاظ صدمے کا اظہار نہیں کرسکتے جس سے ہم دوچار ہیں۔ عالمی برادری مدد کرے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں خطاب وزیراعظم نے قرآن پاک کی آیات سے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں یہاں پاکستان کی سٹوری بتانے کے لیے موجود ہوں، میرا دل اور دماغ وطن…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یوروبانڈز کے قرض دہندگان اور کمرشل بینکوں سے قرض معاف نہیں کرایا جا رہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ پاکستان کو درپیش موسمیاتی آفات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے پیرس کلب کےقرض دہندگان سے باہمی بنیادوں پر قرض معاف کرایا جائے گا۔ وزیر خزانہ کا لکھنا تھا کہ یورو بانڈز کے قرض دہندگان اور کمرشل بینکوں سےقرض معاف نہیں کرایا جا رہا کمرشل بینکوں سےقرض معاف کرانےکی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ دسمبر…
کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں سوشل میڈیا پر وائرل ترکش خاتون کو وی لوگنگ کے دوران ہراساں کرنے والے ملزم کو پریڈی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کےمطابق ترکش خاتون صدر ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں وی لوگنگ کررہی تھیں اس دوران ایک شخص خاتون کا پیچھا کرتا رہا ہے۔ بعدازاں خاتون نے شکایت کی جس پر پولیس ملزم کو حراست میں لیا، دوران حراست ملزم نے شرمناک حرکت پر ترکش خاتون سے معافی مانگی اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کا حلف بھی اٹھایا۔
سیئول: (ویب ڈیسک) فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار یانینا وکمائر کوریا اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کوریا میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار یانینا وکمائر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ایکٹرینا الیگزینڈروا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار یانا دمتریوینا سیزیکووا پر مشتمل تھرڈ سیڈ روسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7…
