Author: Khabrain News

نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کیلئے ماحول دوست توانائی ذرائع اختیار کرنا ہوں گے، موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ علاقوں کے معاشی سہارے کیلئے قرضوں کو ری شیڈول کرنا ہوگا، ترقی پذیر ممالک کی برآمدات بڑھانے کیلئے ترجیحی مراعات دینا ہوں گی۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جی 77 ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے فوری خوراک کی ضرورت ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہوا ہے۔ وزیرخارجہ بلاول…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ عدلیہ اکیلے تمام مسائل کوحل نہیں کر سکتی، سیاسی مسائل کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے، ایگزیکٹو کو فیصلوں پر بلاتاخیر عمل کرنا چاہیے، سیاسی لیڈر شپ کو بات چیت کرنی چاہیے۔ 9ویں بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد دیتا ہوں، کانفرنس شرکا کا تمام تقاریر کو صبر و تحمل سے سننا قابل ستائش ہے،کانفرنس میں شریک تمام مندوبین کا خیرمقدم کرتا ہوں، کانفرنس سے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 13سال میں سندھ حکومت کو 10ہزار 242 ارب روپے ملے، اتنی رقم سے کئی مرتبہ سندھ کی از سر نو تعمیر ہوسکتی تھی۔ ہر نام نہاد جمہوری حکومت نے بلدیاتی انتخابات کو کبھی آن نہیں کیا، نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں ہوئے تو ملک نہیں چل سکتا۔ حیدرآبا دمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ تباہ وبرباد ہوگیا ہے، ایک وزیراعظم اور چار وزراء اعلیٰ کے پاس اختیارات ہیں جو نچلی سطح تک منتقل نہیں کررہے ہیں ۔ 18 ترمیم کے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا جو پاکستان میں جزوی طورپردیکھا جاسکےگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25اکتوبر کو سورج کو گرہن لگے گا،جس کا مشاہدہ جذوی طورپرپاکستان میں بھی کیا جاسکے گا،جذوی سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر58منٹ پرہوگا،4بجے سورج گرہن عروج پرہوگا،جس کا اختتام 6بجکر2منٹ پرہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے علاوہ سال کا آخری سورج گرہن یورپ کے بیشترحصوں،ایشیاء کے مغربی حصوں،شمالی افریقہ سمیت مشرق وسطیٰ میں بھی دیکھا جاسکےگا۔

مزید پڑھیں

دمشق: (ویب ڈیسک) لبنان سے اچھے مستقبل کے لیے یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی شام کے ساحل پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 61 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان سے 150 تارکین وطن کو لے کر یورپ جانے کی کوشش کے دوران کشتی شام کے ساحل پر الٹ گئی اور مسافر سمندر میں گر گئے۔ کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے سمندر میں سے 61 تارکین وطن کی لاشیں نکالیں اور 5 مسافر تاحال لاپتہ ہیں جب کہ دیگر کو بچالیا گیا جن میں سے 20 اسپتال میں زیر علاج ہیں…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپیڈ سے ملاقات میں بتایا کہ ان کی حکومت اسرائیل میں برطانوی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم یائر لیپیڈ نے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کو اپنی ٹوئٹ میں اسرائیل دوست قرار دیتے ہوئے لکھا کہ برطانوی سفارت خانے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار سہیل احمد عزیزی نے بھارتی فلموں میں انٹری دے دی۔ سہیل احمد عزیزی پنجابی انڈین فلم ’’بابے بھنگڑے پاوندے نے“ میں سپر اسٹار دلجیت دوسانج اور سرگن مہتا کے ساتھ نظر آئیں۔ فلم کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی ہے جسے امرجیت سنگھ سارون نے ڈائریکٹ جبکہ دلجیت تھند اور دلجیت دوسانجھ نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں دلجیت اپنے دوستوں کے ساتھ باپ کی موت کے بعد انشورنس پالیسی سے رقم حاصل کرنے اور اس کے کاروبار کو سنبھالنے کا منصوبہ بناتا ہے جبکہ سرگن مہتا جو ایک…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے پوسٹر میں حمیمہ ملک کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام میں حمیمہ ملک نے فلم کا پوسٹر پوسٹ کیا جس پر کمنٹ کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے لکھا ہے کہ فلم میں حمیمہ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ اداکار نے مزید لکھا کہ وہ فلم میں حمیمہ کی بہترین اداکاری دیکھنے کے منتظر ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ 2014 میں بالی ووڈ کی فلم ’راجہ نٹورلال‘ میں عمران ہاشمی اور حمیمہ ملک نے ایک ساتھ اداکاری…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر قانون شریعت کے خلاف ہے۔ سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خواجہ سراؤں کے حقوق کی ہمیشہ حمایت کی ہے، ہم ان کے حقوق کے خلاف نہیں، کورونا کے دنوں میں جماعت اسلامی نے ان کا پورا ساتھ دیا، ان کے گھروں میں جاکر امدادی سامان پہنچایا، سیلاب میں بھی پورا خیال رکھا۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے 2018 میں جو ٹرانس جینڈر قانون بنایا وہ شریعت کے خلاف ہے، اس قانون کے مطابق بغیر…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کی کمی سے 1645 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 850 روپے اور 728 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 53 ہزار 850 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 630 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570 روپے کی سطح پر مستحکم…

مزید پڑھیں