قصور:(ویب ڈیسک) دربار حضرت بابا بلھے شاہ کے احاطہ سے غیر ملکی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایچبیور بیٹنا نامی غیر ملکی خاتون کا تعلق آسٹریا سے بتایا گیا ہے، خاتون فقیروں کے روپ میں بابا بلھے شاہ کے دربار کے احاطہ میں موجود تھی۔
خاتون کو پولیس تھانہ اے ڈویژن نے حراست میں لیا ہے، غیر ملکی خاتون بغیر ویزہ کے دربار بابا بلھے شاہ کیسے آئی اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/21-33.jpg)