Author: Khabrain News

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوزف بائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران سیلاب کے باعث مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جوبائیڈن کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات امریکی صدر کی جانب سے دئیے گئے عشایئے کے موقع پر ہوئی۔ وزیر اعظم نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔ شہباز شریف نے ملاقات کے دوران سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات اور ہلاکتوں پر افسوس اور ہمدردی کے اظہار…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا بھر سے سیلاب زدگان کیلئے امداد کا سلسلہ جاری ہے، عمان کی تیسری امدادی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے طیارے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عمان کی جانب سے تیسری امدادی پرواز سیلاب زدگان کیلئے ضروری سامان لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچی جہاں عمان کے قونصل جنرل اور این ڈی ایم اے نمائندوں نے سامان وصول کیا، پاکستانی حکام نے امدادی سامان ملنے پر عمان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر جبکہ 1500 جاں بحق ہوئے ہیں، ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا، لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے، اگلے دو ماہ میں قرضوں کی ذمہ داریاں ہیں، دنیا نے جو مدد کی وہ ہماری ضرورت سے بہت کم ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں بلوم برگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ڈونرز سے قرضوں میں ریلیف اور ملک کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے خصوصی پروگرام کے لیے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تین کروڑ پاکستانی سیلاب میں ڈوبے ہیں،عمران خان میں کوئی شرم اور حیا نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی لانگ مارچ کریں، قانون کے مطابق ٹریٹمنٹ ہو گا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی پتلی گلی سے نکل رہا ہے تو کوئی کئی سال تک سزا کاٹ رہا ہے، ڈالر کنٹرول کرنا مفتاح کا کام ہے، میں اکانومی کا طالبعلم نہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے ٹرانس جینڈر بل سے متعلق کہا کہ خواجہ سراؤں…

مزید پڑھیں

سیئول: (ویب ڈیسک) برطانوی نامور ٹینس سٹار اور سابق یو ایس اوپن چیمپئن ایما رادوکانو کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ ایما رادوکانو نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 راؤنڈ میچ میں حریف بیلجیئم کی یانینا وکمائر کو شکست دی، ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کوریا میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں برطانوی ٹینس سٹار ایما رادوکانو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیلجیم…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مختلف علاقوں میں رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا، یہ دوسرا جزوی سورج گرہن ہوگا جو پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔ ماہر فلکیات کے مطابق سورج گرہن 3 بج کر 57 منٹ سے 5 بج کر 56 منٹ تک رہے گا، شام 5 بجکر 1 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا، غروب آفتاب سے قبل گرہن امریکہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ماہرفلکیات عالمی وقت کے مطابق سب سے پہلے آئس لینڈ، آخرمیں انڈیا میں دیکھا جائے گا، سال کا پہلا جزوی سورج گرہن جنوبی بحرالکاہل،جنوبی امریکہ میں دیکھا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:( ویب ڈیسک) تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چک شہزاد کے پوش علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی۔ ملزم شاہ نواز امیر نے فارم ہاؤس نمبر 46 میں اپنی 37 سالہ بیوی سارہ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔ ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم پولیس نے چھاپے مار کر اسے حراست میں لے لیا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ورزش والے فولادی ڈمبل مار مار…

مزید پڑھیں

نیویارک:( ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام(یو این ڈی پی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف ملنا چاہیے۔ یو این ڈی پی کے پالیسی میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو قرض فراہم کرنے والے عالمی اداروں اور ممالک کو قرضوں کی واپسی کے لئے پاکستان کو ریلیف دینا چاہیے تاکہ اسے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کا موقع مل سکے۔ یو این ڈی پی کے پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثر پاکستان کو عالمی قرضوں کی ادائیگی معطل کرنا چاہیے۔…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اس وقت ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں، این ایف آر سی سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں آئندہ 6 ماہ اور بوائی کے لیے گندم موجود ہے جبکہ 2 ملین ٹن کے اسٹرٹیجک ریزرو کے ساتھ 1.8 ملین ٹن گندم کی درآمد جاری ہے۔ نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈی نیشن سینٹر کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان 0.6 ملین ٹن درآمدی گندم پہنچ چکی ہے، سرکاری گوداموں سے روزانہ 46 ہزار ٹن گندم جاری کی جا رہی ہے۔ دیگر اشیا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس ٹماٹر کی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی بلز میں کے ایم سی چارجز کے اطلاق کو چیلنج کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف درخواست جمع کرا دی۔ جس میں استدعا کی گئی کہ کے الیکٹرک کے بل میں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) چارجز کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کے ایم سی چارجز کی وصولی سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار حافظ نعیم الرحمان نے مؤقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک…

مزید پڑھیں