کراچی: ( ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ بدین میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
Author: Khabrain News
لاہور: ( ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے ریڈزون یا ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے تو موثر علاج کریں گے، حکومت نے فتنے اور فساد کو روکنے کی تیاری کرلی ہے۔ وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا پی ٹی آئی قانون کے مطابق پور امن احتجاج کرناچاہے تو تحفظ فراہم کریں گے، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، عمران خان مخالفین کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ سیلاب اور بارشوں سے ایک تہائی ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے، جس…
لاہور: ( ویب ڈیسک) ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 596 ہو گئی،بلوچستان میں مزید 6 افراد چل بسے۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے 12ہزار 863افراد زخمی ہوئے، 20لاکھ 65ہزارسے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ ملک بھر میں سیلاب کے دوران 10لاکھ 40ہزار 735مویشی بہہ گئے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین میں 30ارب 4کروڑ روپے تقسیم کیے گئےہیں۔ ادھر پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان…
کراچی: ( ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد قومی ٹیم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ٹی20 انٹرنشنل میں قومی کرکٹ ٹیم 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستانی ٹیم نے 200 رنز کا ٹارگٹ بغیر کسی وکٹ گنوائے کیا جو کسی بھی ٹیم کا دوسرا سب سے بڑا چیز ہے۔ قبل ازیں کیوی ٹیم نے 2016 میں پاکستان کے خلاف 169 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان حاصل کیا تھا۔ پاکستان ٹیم نے 150 یا اس…
لاہور:( ویب ڈیسک) ریلوے حکام نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کے لیے ٹریک پر مرمتی کام شروع کروا دیا، اس سلسلے میں متاثرہ ٹریکس پر سے سیلاب پانی نکالنے کے لیے عملہ متحرک ہو گیا ہے۔ ٹریک کی مینٹی نینس چیک کرنے کے لیے انسپکشن ٹرین کے ذریعے آزمائشی عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریلوے حکام نے شعبہ کیرج کے عملے کو 5 اکتوبر تک مسافر بوگیاں ٹیکینکل فٹ اور فیومیگیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں یکم اکتوبر سے فریٹ ٹرین آپریشن چلانے کا فیصلہ سیلابی پانی کے…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے ایک بار پھر بے نقاب ہوگئے۔ پاکستان اور چین کو نشانہ بنانے والے ہزاروں بھارتی اکاؤنٹ پکڑے گئے۔ بھارت کی پاکستان اور چین خلاف مکروہ کارروائیاں ایک بار پھر پکڑی گئیں۔ ٹوئٹر نے پاکستان اورچین پر حملہ کرنے والے ہزاروں بھارتی ٹوئٹر اکاؤنٹس کا پتا لگا کر انہیں بند کردیا۔ خود کو کشمیری ظاہر کرنے والے ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس اصل میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے چلائے جارہے تھے اور ان اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ ٹوئٹر نے 24 اگست کو ان اکاؤنٹس کو پکڑا اور…
لندن:( ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی راہداریاں اور جنگلی علاقے بنا کر شہروں کی’ری وائلڈنگ‘ کرتے ہوئے انسانیت کو موسمیاتی تغیر کے بدترین نتائج سے بچایا جاسکتا ہے۔ انٹرنیشنل کنزرویشن چیریٹی زیڈ ایس ایل(زولوجیکل سوسائیٹی آف لندن) کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ حیاتیاتی تنوع کی بحالی جنگلی حیات میں اضافے اورشہروں میں رہنے والوں کےہیٹ ویوز سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ری وائلڈنگ کسی علاقے میں قدرت اور حیاتیاتی تنوع کی بحالی کا ایک طریقہ ہے جس میں قدرتی ماحول اپنا خیال خود رکھتا ہے اور…
اسلام آباد:( ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ہزار 397 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.76 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید دو مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیویارک:(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اقوام متحد کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے اور سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل بھی کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے چوتھے روز اعلیٰ سطح کے مباحثہ میں 12ویں سپیکر ہوں گے، 193 ممبر اسمبلی میں اب تک 140 عالمی رہنما حصہ لے چکے ہیں، کوویڈ 19 کے بعد جنرل اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں عالمی لیڈر…
نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونیوالے نقصانات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں ایک اور مصروف دن گزارا، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے الگ الگ ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں وزیر…
