Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 24 چارسدہ کے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے میں چیئرمین تحریک انصاف کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں کل نوٹس موصول ہوا، اس کا جواب جمع کرا رہے ہیں، کل ڈی ایم او چارسدہ میں اس کیس کی سماعت ہے۔ ممبر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا گیا، درخواست میں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے استدعا کی کہ بغاوت کی دفعہ 124 اے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کیخلاف درخواست دائر کر دی ہے، درخواست میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بغاوت کی دفعہ 124 اے اظہار رائے کی آزادی سلب…

مزید پڑھیں

نیو یارک: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو اجاگر کرنے کے لئے اقوام متحدہ سیکرٹریٹ میں لگائی گئی تصویری نمائش کا بھی دورہ کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطی مباحثے کے تیسرے روز وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں سرگرمیوں سے بھرپور ایک اور دن گزاریں گے، اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹرز روانگی سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کے کسانوں کے ساتھ جس طرح سلوک کیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ فوری طور پر کسانوں کے جائز مطالبات مانے جائیں اور جنہوں نے ان کے ساتھ قابل مذمت سلوک کیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں

یوکرین : (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کو ختم کیا جائے۔ یوکرین کے صدر نے اقوام متحدہ سے روس کو یوکرین پر حملے کی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو حملے سے ہونے والے نقصان کی تلافی کرنے کا پابند بنایا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ صرف روس پر مالی جرمانہ عائد کیا جائے بلکہ سزا کے طور پر یو این سلامتی کونسل میں اس کی ویٹو پاور کو بھی ختم کیا جائے۔ صدرزیلنسکی نے ایک خطاب میں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان کی اپنی اہلیہ علیزے سےعلیحدگی ہو گئی ہے، جس کے تصدیق دونوں جانب سے کی جا چکی ہے۔ علیزے سلطان نے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بیان جاری کیا کہ ہماری 4 سالہ شادی الجھنوں کا شکار رہی، اس عرصے کے دوران میں نے اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی و نفسیاتی تشدد بھی برداشت کیا۔ انہوں نے یہاں تک لکھا کہ انہیں بے وفائی اور بلیک میلنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا، اور بہت سوچنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر پارلیمان میں واپس جانے کا مشورہ دے دیا ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ معاشی حالات دیکھیں، تحریک انصاف کو اندازہ ہے 123 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہونگے ؟ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کیخلاف کیس تیار کرنے کا ایک اور موقع دے دیا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کروڑوں لوگ اس وقت سیلاب سے بے گھر ہوچکے ہیں، عوام نے ارکان اسمبلی کو پانچ سال…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسلام آباد27کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا،مصنوعی اقتدارکوبچانےکےلیےاپنی عوام پرڈرون سےآنسو گیس کےگولےماریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 2کروڑ لوگ مزیدخط غربت کی لکیرسےنیچےجاچکےہیں۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پیٹرول پر2ارب روپے روزانہ غریب کی جیب سےخزانےمیں جارہاہے،پہلےخزانے پرڈاکہ مارتےتھےاب غریب کی جیب پرڈاکہ ماررہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ فرانس سےبغل گیر ہونااوراسرائیل میں وفدبھیجناسوالیہ نشان ہے۔ 72میں سے22وزرا کا کوئی محکمہ نہیں ،اس…

مزید پڑھیں

نیویارک : (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر سب کے سامنے کنفیوژ ہو کر پریشان دکھائی دئیے۔ نیویارک میں ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کیخلاف فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں امریکی صدر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ نیویارک میں ہونے والے ایونٹ میں امریکی صدر نے تقریر کی، جسے ختم کرتے ہی وہ اسٹیج سے دو قدم چلے لیکن سب بھول گئے اور وہیں پریشانی کی حالت میں کھڑے ہو گئے، جوبائیڈن کئی دیر تک آگے بڑھنے کیلئے اپنے آپ سنبھالتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور مہمان ٹیم انگلینڈ 7 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں آج مد مقابل ہوں گے۔ میچ شام ساڑھے سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف باآسان4 وکٹوں کے نقصان پر…

مزید پڑھیں