لاہور: (ویب ڈیسک) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے خزاں 2022 کے لوکل اور اوور سیز طلباء کے لئیے نئے داخلوں کا آغاز کر دیا۔ داخلوں کا آغاز 5 فیکلیٹیز میں کیا گیا ہے۔ فیکیلٹی آف آرٹس، کمپیوٹر سائنس، ایجوکیشن، مینجمنٹ اور سائنس و ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ ورچوئل یونیورسٹی میں داخلوں کے تمام مراحل آن لائن ہیں جو با آسانی گھر بیٹھے مکمل ہو سکتے ہیں۔ طلباء اس www.vu.edu.pk/Apply لنک کے ذریعے داخلہ لے سکتے ہیں۔
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی۔پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔ جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں ہے۔ سیلاب متاثرین کیلیے پاکستان آنے والی اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بدترین تباہی، عوام کی مشکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کی…
لاہور : (ویب ڈیسک) بھارتی مشہور اداکار رہتک روشن بھی پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے فین نکلے۔ پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے مداح نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے کم نہیں ہیں، جن میں سرحد پار کے ستارے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز ماہرہ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم مولا جٹ کے کردار کی تصویر انسٹاگرام کے آفیشل اکاونٹ پر شئیر کی، جسے مداحوں سمیت کئی ستاروں نے خوب سراہا، اور کمنٹس کر کے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہیں مداحوں میں ایک نام بھارتی سپر اسٹار رہتک روشن…
نیویارک : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی نے ملاقات کی۔ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے موجود وزیر اعظم شہباز شریف سے سائڈ لائن پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی نے ملاقات کی۔ صدر جنرل اسمبلی نے پاکستان کے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جامع…
نیویارک : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان اکیلے سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے سے قاصر ہے،پوری دنیا کو ساتھ کھڑا ہوناہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیویارک سے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے، انہیں سیلاب کی تباہ کاری سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور انہوں نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر ورلڈ بینک کو کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام پر بھرپور عملدرآمد کرےگا، انہیں بتایا کہ اکیلے سیلاب…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔این ڈی ایم اے نے نقصانات سے متعلق نئی رپورٹ جاری کردی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سیلاب سے مزید 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 576 ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں بلوچستان میں ایک،سندھ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹے میں سیلاب سے 2افراد زخمی بھی ہوئے ۔ زخمیوں کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 945 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 121 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید دو مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 72 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ایم پی اے سعید احمد سیدی، سابق ایم این چودھری اشفاق اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چن ون کاشف اشفاق نے ملاقات کی، ترقیاتی منصوبوں اورعمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے جامع ایکشن پلان بنایا ہے، سیکرٹریز کی کارکردگی کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے لنک کیا ہے،منصوبوں کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے…
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ثالثی کی کامیاب کوششوں کے بعد روس، یوکرین جنگ کے 10 قیدیوں کورہا کر دیا گیا ہے، انھیں روس سے لے کر ایک طیارہ دارالحکومت ریاض پہنچ گیا ہے۔ سعودی ولی عہد ان قیدیوں کی رہائی کے لئے کریملن اور یوکرین کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھے، محمد بن سلمان کی کوششوں کے نتیجے میں قیدیوں کی رہائی کا سمجھوتا طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت 5 برطانوی شہریوں، ایک مراکشی،ایک سویڈش، ایک کروٹ اور دو امریکیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے، ان غیرملکیوں کو…
کراچی: (ویب ڈیسک) جرائم پیشہ افرار کے خلاف کراچی پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ کورنگی زمان ٹاؤن میں 12 سالہ بچی کی مبینہ خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے میں سولجر بازار میں اے وی ایل سی پولیس کے چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گلشن اقبال اردو یونیورسٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں دھر لئے گئے، ملزمان کی…
