کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کے ایک ریسٹورینٹ میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ریسٹورینٹ میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور وہاں افراتفری پھیل گئی۔ طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا۔ امدادی کاموں کے دوران 20 افراد کو اسپتال لایا گیا جہاں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 13 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی گیٹ منی اکٹھی ہوئی جو کہ سیلاب زدگان کے لیے قائم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائےگی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ کرکٹ نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو متحدکرنے میں مددکی، اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر تمام شائقین کرکٹ کے مشکور ہیں، پی سی بی تمام سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ کراچی کے تماشائیوں نے مون…
لاہور: (ویب ڈیسک) یکم اکتوبر 2022 سے بنگلا دیش میں شروع ہونے والے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے لئے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور ملائیشیا کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ کے لئے اعلان کردہ تمام ٹیموں کے سکواڈز درج ذیل ہیں:۔ پاکستان سکواڈ:گرلز ان گرین کے سکواڈ میں بسمہ معروف کپتان، ایمن انور، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، کائنات امتیاز، وکٹ کیپر منیبہ علی، ندا ڈار، امیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز وکٹ کیپر اور طوبیٰ حسن شامل ہیں جبکہ ناشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو بطور…
لاڑکانہ: (ویب ڈیسک) سندھ پنجاب بارڈر پر گھوٹکی پولیس مقابلے میں بدنامہ زمانہ ڈاکو سلطو شر ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر تنیو کے مطابق گھوٹکی پولیس کی جانب سے سندھ پنجاب بارڈر پر کارروائی کی گئی جس کے دوران سلطو شر ڈاکو ساتھی سمیت مارا گیا۔ تنویر تنیو کا کہنا تھا کہ ڈاکو پنجاب اور سندھ میں وارداتیں اور اغواء برائے تاوان کے ایک سو سے زائد کیسز میں مطلوب تھا، سلطو شر پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر تھا۔
لاہور/کراچی: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے بیس کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 315 روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد دس کلو کی ریٹیل قیمت 648 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی نئی قیمت مقرر کردی ہے جس کے مطابق دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 648 جبکہ بیس کلو والے تھیلے کی قیمت 1295 ہوگی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے فی من گندم کا ریٹ 2300 روپے من مقرر کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق گندم اور آٹے کے نئے نرخوں کا اطلاق راولپنڈی اور اسلام آباد…
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری تحریک ہفتے سے شروع ہو جائے گی، ایک دفعہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کر دیں ہم ملک کے حالات ٹھیک کر کے دکھائیں گے، اوورسیز پاکستانی جب سرمایہ کاری کریں گے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، جب تک انصاف کا نظام ٹھیک نہیں ہوتا تب تک معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئر مین نے…
کراچی: (ویب ڈیسک) روس کا طیارہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد لےکر کراچی پہنچ گیا۔ روس کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے 2 کروڑ روبل سے زائد مالیت کی امداد بھیجی گئی ہے، امداد روس کی سول ڈیفنس اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنےکی وزارت نے بھیجی ہے۔ روس سے پاکستان بھیجی گئی امداد میں 5 میٹرک ٹن چاول، 5 میٹرک ٹن سورج مکھی کا تیل شامل، ڈبوں میں پیک دودھ اورگوشت شامل ہیں۔ روس سے بھیجی گئی امداد میں پانی صاف کرنےکے فلٹر اور خیمے بھی شامل ہیں۔ کراچی میں روسی قونصل جنرل آندرے وکتورووچ نے…
ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے محاذ پر اضافی 3 لاکھ فوج طلب کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی افواج کو یوکرین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے اور یوکرین نے اپنے علاقوں کو دوبارہ حاصل کیا ہے۔ ٹیلی ویژن خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ اضافی فوج کو طلب کرنے کا مقصد روس اور اس کے علاقوں کا دفاع کرنا ہے۔ مغربی ممالک روس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور یوکرین میں امن کے خواہشمند…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کا افتتاحی ایڈیشن 6 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق افتتاحی میچ میں گوجرانوالہ جائنٹس اور مردان واریئرز مدمقابل ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ اسی طرح ڈبل ہیڈر میں پہلا میچ ساڑھے 3 اور دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ پی جے ایل کے فائنل سمیت تمام میچز 19 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ قبل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مسلم لیگ ن اور اس کے رہنماؤں کو ناجائز قیدوبند میں رکھا گیا اور عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گئی۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی بریت سے دونوں حقائق ثابت ہو گئے۔ احسن اقبال کی جیسے شریف اور ایماندار شخص کی دیانت داری پوری قوت سے ثابت ہو گئی۔
