Author: Khabrain News

نیو یارک: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے ۔سیلاب کی تباہ کاریاں پوری دنیا کے سامنے ہیں، بچوں کی خوراک تیار کرنے والے اداروں اور کمپنیوں سے اپیل ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک عطیہ کریں، قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، عالمی رہنمائوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور پاکستان کی معاشی مشکلات سے آگاہ کر رہا ہوں۔ وزیراعظم، جو اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں ہیں، نے سیلاب…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے سی سی پی او لاہور کو گلے لگا کر تھپکی دے دی۔ وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی سے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ایوان وزیر اعلی میں ملاقات کی ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی بھی شریک ہوئے۔ سی سی پی او لاہور نے ملاقات کے دوران وزیر اعلی کو سیلوٹ کیا تو چوہدری پرویز الہی نے سی سی پی او کو گلے لگا لیا کہا اِدھر آؤ گلے لگو،ویلڈن شاباش! پرویز الہی نے سی سی پی او کو یقین دلایا کہ آپ کو جانے نہیں…

مزید پڑھیں

آئڈاہو: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک شخص نے ایک پہیے والی سائیکل پر کرتب دِکھاتے ہوئے 49.47 کلومیٹر کا سفر طے کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ امریکی ریاست آئیڈوہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوِڈ رش، جو اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لئے تقریباً 250 گینیز عالمی ریکارڈ توڑ چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریکارڈ بنانے کی کوشش کے لیے اپنی ایک پہیے والی سائیکل سے 20 اِنچ والا پہیہ نکال کر 36 انچ کا پہیہ لگا کر سائیکل کو اپ گریڈ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آپ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارہ ناسا کا روبوٹ مریخ پر اپنے ابتدائی مقاصد مکمل کرنے کے قریب پہنچ گیا، مریخ کے پتھروں کو زمین پر لانے کیلئے ایک مقام پر جمع کرلیا گیا۔ سرخ سیارے پر زندگی کی تلاش کا مشن جاری رکھتے ہوئے ناسا کے روبوٹ نے ابتدائی مقاصد حاصل کر لئے ہیں، ناسا کا پرسیویرینس نامی روبوٹ مریخ سے مختلف اقسام کے پتھر جمع کر رہا ہے، ان پتھروں کو ایک مشین کی مدد سے زمین پر لایا جائے گا، یہ خلائی گاڑی 17 ماہ قبل راکٹ سے نکل کر شہابی گڑھے میں پہنچی تھی۔ برطانوی نشریاتی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا، انٹربینک میں ڈالر 239 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد اُمید تھی کہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر کو استحکام آئے گا مگر ایسا نہیں ہوسکا۔ انٹربینک میں دوران ٹریڈنگ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 240 روپے کو بھی چھو گیا اور اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 74 پیسے اضافے سے 239 روپے 65 پیسے پر بند ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 245 روپے میں فروخت ہوا رہا ہے ۔ موجودہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس خارج کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت تک آپ کو سی ٹی ڈبلیو پی کا علم تک نہیں تھا اور ایک نامعلوم اخبار پر چیئرمین نیب نے کیس بنا کر انہیں اندر کر دیا۔ کیس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ یہ ایک فلاحی پراجیکٹ تھا۔ چیف جسٹس…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود سمیت دیگر رہنماؤں نے ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر بھارتی کمپنی کو فنڈنگ دینے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم ان کا ہر جھوٹ ان کے منہ پر ماریں گے اور ان کو عدالتوں میں لایا جائے گا۔ جھوٹ کی بنیاد پر بیانیہ بنانے والے بھی 62، 63…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2023 اور 2025 کے فائنل کیلیے وینیوز کا اعلان کردیا. آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2023 کا فائنل انگلینڈ کے اوول کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ ٹیسٹ چمپئن شپ 2025 کا فائنل لارڈز کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2023 کا فائنل جون میں شیڈول کیا گیا ہے۔ فائنل کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو جلد ہی ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بھارتی فضائیہ کی جانب سے یہ فیصلہ سابق ونگ کمانڈر حالیہ گروپ کیپٹن 39 سالہ ابھینندن ورتھمان کے پاکستان کے ہاتھوں پکڑے جانے کے تین سال بعد سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 کے 4 اسکوارڈنز میں سے نمبر 51 اسکواڈرن، ابھینندن رواں ماہ کے آخر میں ریٹائر ہوجائے گا جبکہ باقی تین مگ 21 سکواڈرن بھی زیادہ دیر تک فورس کا حصہ نہیں رہیں گے اور اِنہیں 2025 تک مرحلہ وار ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 27…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم چوتھے نمبر پر چلے گئے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی مارکرم ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار تیسرے نمبر پر آ گئے۔

مزید پڑھیں