Author: Khabrain News

نیویارک: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت سیاست چمکا رہے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جنرل کی تعیناتی ایک انتظامی مسئلہ ہے جس کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے مگر عمران خان کی سیاست اسی ایک سوال کے گرد گھومتی ہے، وہ سیلابی صورتحال کے باوجود سیاست چمکارہے ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپور کام کررہی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے باعث فرانس سمیت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عمران خان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج اڑھائی بجے ہوگی، توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ عمران خان کی پیشی اور فرد جرم عاَد کیے جانے کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔

مزید پڑھیں

نیو یارک: (ویب ڈیسک) ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جانے والے وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہمراہ تھے۔ اس ملاقات کے دوران انتھونی بلنکن نے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے اس وقت ایک لیڈر کا مسئلہ آرمی چیف بنانے کا ہے اور دوسرا اپنے کیسز نیب سے ختم کروانا چاہتا ہے۔ راولپنڈی میں سیلاب زدگان کے لیے فلڈ ریلیف کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج کل جھوٹ کی بنیاد پر سیاست ہو رہی ہے، پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جو کام حکومت نے کرنا تھا وہ عوام نے کیا، جہاں بھی گیا کہیں بھی مجھے حکومتی وزیر مشیر نظر نہیں آیا اور تو اور حلقہ کا ایم…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک نے ٹیکس بچانے کیلئے فراڈ کے مقدمے میں تحقیقات کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بچوں پر نیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی عائد کردی۔ ریاست نیویارک نے سابق صدر ٹرمپ کے کاروبار میں مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں تحقیقات کے بعد مقدمہ دائرکردیا۔ نیویارک کی اٹارنی جنرل لٹیٹیا جیمز کے مطابق سابق امریکی صدر اور ان کے بچوں کے خلاف 25 کروڑ ڈالرکا مقدمہ دائرکیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ سابق صدر اوران کے بچوں نے ٹیکس بچانے کیلئے فراڈ کیا۔…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بحرین کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد بحالی میں اہم ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار اور بحرین کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ گفتگو کے دوران بحرینی کمانڈر انچیف نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔ بیان کے مطابق بحرینی فیلڈ مارشل نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو کسانوں کے احتجاج میں شرکت سے روک دیا کسان اتحاد کی جانب سے ایف نائن پارک میں احتجاج کیا جا رہا تھا، شاہ محمود قریشی احتجاج میں شرکت کیلئے وہاں پہنچے تو اسلام آباد پولیس نے انہیں ایف نائن پارک میں داخلے سے روک دیا. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتجاج میں شرکت کرنا ان کا آئینی حق ہے. انہیں پولیس اہلکاروں سے کوئی گلہ نہیں ہے کیونکہ انہیں اوپر سے حکم آیا ہے جس…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزہ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔ سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے علیزہ نے لکھاکہ ‘ہماری چار سال کی شادی الجھنوں کا شکار رہی۔ اس عرصے کے دوران میں نے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد ، بے وفائی اور بلیک میلنگ کا سامنا کیا’۔ تاہم سوچ بچارکے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس خوفناک انداز میں نہیں گزار سکتی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے ایسے تشدد زدہ ماحول میں پرورش پائیں۔…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے حکام نے انتباہی انداز میں بتایا ہے کہ مون سون کی شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث پاکستان میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں اور غذائی قلت سیلاب سے بھی زیادہ مہلک ہو سکتی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شدید مون سون بارشوں سے ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہوا اور 1,600 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، 7 ملین سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں لوگ عارضی خیموں میں پناہ…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر سےمتعلق اوآئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی بھارتی اقدامات کو 3سال مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیرکی عالمی سطح پر متنازعہ حیثیت کوتبدیل کرنا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے اور مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی دھجیاں…

مزید پڑھیں