کراچی: (ویب ڈیسک) انگلینڈ سے تاریخی فتح کے ساتھ ہی کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، بابر اعظم پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے اب تک 49 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی قیادت کی، جس میں 30 میں پاکستان کو فتح دلائی جبکہ 14 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے پہلے یہ اعزاز سرفراز احمد کے پاس تھا، سرفراز نے 39 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی، جس میں سے 29 میچز میں کامیابی جبکہ 8 میں…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تیسرے ٹی 20 میچ میں آج پھر مدمقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا جبکہ سات میچوں کی سیریز1-1 سے برابر ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور رضوان کی دھواں بلے بازی کی بدولت مہمان ٹیم کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی تھی، پاکستان کی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ماڈل علیزے گبول اور زوریز ملک کے ہاں پہلے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اور زوریز ملک کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کی خوشخبری زوریز ملک نے انسٹا گرام سٹوری پر دوستوں اور مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ تصویر میں زوریز کو اپنے نومولود بچے کا بوسہ لیتے دیکھا جا سکتا ہے، کچھ عرصہ قبل ہی ملک زوریز نے اپنے انسٹا گرام سٹوری پر فالوورز کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا تھا کہ”وہ اور ان کی اہلیہ جلد والدین بننے جا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، کامن ویلتھ گیمز میں علی اسد نے 57 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ کامن ویلتھ گیمز کے لیے روانگی سے پہلے علی اسد کا پاکستان میں ڈوپ سیمپل لیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا جس پر کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی ہونے والے ان کے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ پازٹیو آئی۔ اے سیمپل مثبت آنے پر علی اسد کی درخواست پر بی سیمپل ٹیسٹ بھی پازٹیو نکلا، علی اسد کو…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیرِ مونس الٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ کے حوالے سے قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے کئے گئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی، چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کو دین کے حوالے سے ریکارڈ قانون سازی کا اعزاز حاصل ہے، پنجاب بھر میں سود کے نجی کاروبار پر پابندی عائد کردی گئی ہے…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی اقتصادی سماجی بحران انتہا کو پہنچ گیا ہے، پی ڈی ایم مطلوبہ نتیجہ نہ دےسکی اور اس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، عمران خان کاعدالت میں بیان خوش آئند ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ نااہل حکومت ربڑ کی گولیاں، ڈرون سے گولے برسا کر خانہ جنگی کرائےگی، لوگ سیلاب اور وباء سے مر رہے ہیں، شہباز شریف 7 سٹار ہوٹل میں 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل کرتے ہوئے پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر دلائل کا آغاز کیا۔ احتساب عدالت کے جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار بیمار تھے یا کوئی اور مسئلہ تھا؟، وکیل نے عدالت کو مسلم لیگی رہنما کے وارنٹ…
ماسکو: (ویب ڈیسک) کانز فلمی میلے میں جیوری ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم "جوائے لینڈ” 24 نومبر کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی۔ وفاقی و صوبائی سنسر بورڈ نے "جوائے لینڈ” کوریلیز کیلئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے جبکہ فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔ "جوائے لینڈ” کا پریمئیر رواں برس فرانس میں منعقدہ کانز فلمی میلے میں ہوا جہاں اسے شاندار پذیرائی ملی اور فلم نے کانز میلے میں دو اعزازات "جیوری ایوارڈ” اور”کویر پام” حاصل کئے۔ فلم نے آسٹریلیا کے انڈین فلم فیسٹیول میں بھی بہترین فلم کا اعزاز بھی اپنا…
ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین میں روسی فوج کے زیر قبضہ علاقوں ڈونیٹسک اور لوہانسک میں آج سے ریفرنڈم کا آغاز ہو رہا ہے جو منگل تک جاری رہے گا، صدر پیوٹن ریفرنڈم کی بنیاد پر زیر قبضہ علاقوں کو روس میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔ لوہانسک اور دیگر علاقے روس میں شامل ہونے پر صورتحال مزید خطرناک رخ اختیار کرجائے گی، یوکرینی فورسز پہلے ہی ڈونٹیسک شہر کے گر د جمع ہوچکی ہیں، شہر پر یوکرینی فورسز کے میزائل حملوں میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریفرنڈ م کے بعد یہ علاقے روس میں شامل ہوجائیں گے…
اسلام آباد: ( ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی درخواست پرتعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124اے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شیریں مزاری کی درخواست پرسماعت کی، دورن سماعت شیریں مزاری کے وکیل نے دلائل دیئے کہ بغاوت کی دفعہ 124اے اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے لئے استعمال کی جا رہی ہے، بغاوت کی دفعہ 124 اے آئین پاکستان میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ پر اعتماد کر کے اسے مضبوط…
