اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو زیادہ خطرناک ممالک کی فہرست سے نکالنے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو زیادہ خطرناک ممالک کی فہرست سے نکالنے کے یورپی یونین کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اینٹی منی لانڈرنگ کے تکنیکی ایشوز کو حل کرنے میں کی گئی کارکردگی کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
