تازہ تر ین

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ نے تاجکستان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیرمحمد سعید سرور سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے نئی ذمہ داریوں پر سعید سرور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے تاجکستان کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تاجکستان کے ساتھ گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain