تازہ تر ین

سید نوید قمر سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھا نے پر اتفاق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارت کو اس کی حقیقی صلاحیت تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں منسٹرز چیمبر میں ہوئی، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری تجارت احسن علی منگی اور جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عدنان احمد بھی موجود تھے۔
پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات کے دوران سید نوید قمر نے ریمارکس دیئے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت نے اپنی اصل صلاحیت حاصل نہیں کی ہے اور پاکستان کی آسٹریلیا کو برآمدات کئی سالوں سے جمود کا شکار ہیں۔
وفاقی وزیر نے اپنے حریفوں کے مقابلے آسٹریلین سسٹم آف ٹیرف ترجیحات (اے ایس ٹی پی) میں پاکستان کے ترقی پذیر ملک کی حیثیت کی وجہ سے پاکستانی برآمد کنندگان کو درپیش ٹیرف کے فرق پر زور دیا۔
نوید قمر نے فوڈ پروسیسنگ، ڈیری اور کیٹل انڈسٹری کو ترقی دینے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے تعاون پر بھی زور دیا، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وزیر کے نقطہ نظر سے دوطرفہ تجارت باالخصوص زراعت، ٹیکسٹائل اور سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں اطراف نے پاکستان کے ساتھ پی ٹی اے ایف ٹی اے جیسے رسمی انتظامات کے تحت ترجیحی مارکیٹ تک رسائی کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain