تازہ تر ین

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تعینات

پشاور: (ویب ڈیسک) جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی قائمقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گی، جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون قائمقام چیف جسٹس ہوگی۔ 30 مارچ کو چیف جسٹس قیصر رشید خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس روح الامین ایک دن کے لئے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیئے گئے ہیں۔
31 مارچ کو جسٹس روح الامین کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس مسرت ہلالی قائمقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گی۔جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون قائمقام چیف جسٹس ہوگی۔ صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس روح الامین کی ایک دن اور جسٹس مسرت ہلالی کو مستقبل چیف جسٹس کی تعیناتی تک قائمقام چیف جسٹس تعینات کردیا ہے۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن جب تک مستقل چیف جسٹس کی تقرری نہیں کرتا اس وقت تک جسٹس مسرت ہلالی قائمقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دینگی۔
یاد رہےجسٹس مسرت ہلالی 2013 کو پشاورہائیکورٹ کی ایڈیشنل جج تعینات ہوئیں اور پھر 2014 میں ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں پہلی بار خاتون جج کا اعزاز حاصل کرنے والی جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں خواتین ججز کا تناسب بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں فیوچر آف پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میری پوری زندگی چیلنجز اور مواقعوں سے عبارت ہے۔
اپنے خطاب میں جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ خواتین ججز اپنے فیصلوں سے نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں، گھریلو تشدد کے جرائم ہونے کے باوجود ان کے مقدمات سامنے نہیں آتے، انہوں نے کہا کہ اس شعبہ پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، صدف عزیز ریپ کیس کے فیصلے نے معاشرے میں نئی سوچ متعارف کرائی ہے، اعلیٰ عدلیہ میں خواتین ججز کا تناسب بڑھانے کی ضرورت ہے۔
جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ مقدمات کی بڑی تعداد اور التواء بھی فیصلوں میں تاخیر کی بڑی وجہ ہے، بعض بڑے چھوٹےمسائل پر بھی پٹیشن دائرکردی جاتی ہیں۔ فیوچر آف پاکستان کانفرنس سے خطاب میں جسٹس عائشہ ملک نے مزید کہ بہترگورنس سے یہ مسائل باآسانی حل کئے جاسکتے ہیں۔ امریکی جریدے فوربز نے گزشتہ ماہ 50 سال سے زائد عمر کی ایشیا پیسفک کی پچاس کامیاب خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک کو ایشیا کی 50 کامیاب خواتین میں شامل کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain