تازہ تر ین

مزدوروں کیلئے خوشخبری، کم از کم اجرت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) مزدوروں کیلئے خوشخبری، حکومت نے کم از کم اجرت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
سیکرٹری لیبر کے زیرصدارت کم از کم اجرت بورڈ کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزدور کو کم از کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ دی جائے گی، کم از کم ماہانہ اجرت کے ڈرافٹ کے حکم نامہ کو سرکاری گزٹ میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ مہنگائی سے دیہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، صبح سویرے روزی کی تلاش میں نکلے مزدور کام نہ ہونے کی وجہ سے شام کو خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔
مزدوروں کا کہنا ہے کہ اب تو گزارا کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے، مہنگائی ہے کہ بڑھتی ہی چلی جارہی ہے، اب گزارا کرنا نہایت مشکل ہو گیا ہے۔
سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں نے حکومت سے مہنگائی میں کمی اور دیہاڑی دار طبقہ کیلئے بھی ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain