All posts by Khabrain News

یوکرین امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، روس

ماسکو: (ؤیب ڈیسک) روس کا کہنا ہے کہ یوکرین امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین میں روس کے خصوصی آپریشن کے آغاز کے بعد ماسکو اور کیف استنبول میں یوکرین جنگ کے حل کے لیے مذاکرات کے کئی دور کرچکے ہیں جو کہ اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔
ماسکو کیف مذاکرات سرد مہری کا شکار ہیں۔ جبکہ پوٹن نے مذاکراتی عمل کے حوالے سے کہا کہ یوکرین نے مذاکرات معطل کیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین تعمیری مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا اور غیر سنجیدہ ہے۔
واضح رہے کہ ڈونباس میں 8 سال سے جاری جنگ کو روکنے کے لیے ماسکو نے فروری میں آپریشن شروع کیا تھا۔ صدر پیوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں یوکرینی فوج کی کارروائیاں نسل کشی کے مترادف ہیں اور کہا کہ روس کا ہدف یوکرین کے ’نازی ازم‘ کو روکنا ہے۔

آٹا، گھی اور چینی سستی کر کے عام آدمی کو ریلیف دیں گے: حمزہ شہباز

لاہور: (ؤیب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آٹا، گھی اور چینی سستی کر کے عام آدمی کو ریلیف دیں گے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی پیکج کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے چیف منسٹر ریلیف پیکج کو چند روز میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا جس دن سے عہدہ سنبھالا ہے، عام آدمی کی آسانی کیلئے مہنگائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ افسران کو گرانفروشی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

پاکستان میں رواں برس پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ، وزارت صحت کا اظہار تشویش

اسلام آباد: پاکستان میں رواں برس پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہو گیا۔

ترجمان وزارت صحت نے پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں ایک سال کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں برس پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بحیثیت قوم پولیو کا خاتمہ نہ ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے، پولیو کا ایک بھی کیس ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے ہر مہم میں حفاظتی قطرے ضرور پلوائے جائیں، پولیو وائرس کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کاسلسلہ جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کی روہڑی میں کارروائی، اوباڑو دھماکے میں ملوث خطرناک دہشتگرد گرفتار

سکھر: (ؤیب ڈیسک) روہڑی کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اوباڑو دھماکے کا خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ملزم کا شمار کالعدم تنظیم داعش کے اہم دہشتگردوں میں ہوتا ہے۔
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ سکھر کی ایک ٹیم نے خفیہ اطلاع پر سکھر ضلع کی تحصیل روہڑی کے علاقے پٹنی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے ایک اہم دہشتگرد عابد گرگیج کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے 4 عدد لوکل ہینڈ میڈ بم ڈیٹو نیٹر اور تار برآمد کر لی ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد ضلع گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں 23 جنوری 2022 کو مارے جانے والے دہشتگردوں عبدالحمید اور امام الدین پتافی کا قریبی ساتھی ہے۔ ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر علاقے میں لوگوں کی ذہن سازی بھی کرتے تھے۔
ملزم نے خود کش جیکٹ بنانے، آئی ای ڈی بنانے اور لگانے، انٹی ایئر کرافٹ گن سمیت دیگر جدید اسلحہ چلانے کے حوالے سے بھی تربیت لے رکھی تھی۔

عدم اعتماد کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 37 فیصد کمی ہو چکی: اسد عمر

کراچی: (ؤیب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 37 فیصد کمی ہو چکی، موجودہ حکومت کے آتے ہی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی۔
سابق وزیر منصوبہ بندی اور رہنما تحریک انصاف اسدعمر نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال کے 9 ماہ کے اعداد و شمار آ چکے ہیں، دو ماہ کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 6 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ جوتنکا تنکا جوڑ کر ڈھائی سال میں جمع کیا تھا وہ 2 ماہ میں اڑ گیا، موجودہ حکومت سعودی عرب گئی مگر وہاں سے خالی ہاتھ لوٹے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ملک کے لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کی کوشش کی، پی ٹی آئی حکومت نےزراعت کیلئےسازگارپالیسی اپنائی۔ ہمارے دورمیں کسانوں کوانکی محنت کا صلہ ملا۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی فصل ہوئی، عمران حکومت کی زرعی پالیسیوں سے4فصلوں کی ریکارڈپیداوارہوئی۔ آلوکی فصل میں پچھلےسال سے34فیصدزیادہ اضافہ ہوا۔

پشاور میں فائرنگ سے 2 سکھ تاجر قتل

پشاور: (ؤیب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 سکھ تاجروں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے سربند میں سکھ تاجروں کو فائرنگ کر قتل کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔ دونوں تاجروں کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔
واقعے کے فوری بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا۔
وزیر اعظم نے پشاور میں سکھ برادری کے 2 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو شہریوں باالخصوص غیرمسلموں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ اس دہشت گردی کے پیچھے پاکستان دشمنی ہے اور ایسے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں جبکہ قاتلوں کی گرفتاری میں وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں سے مکمل تعاون کرے گی۔

شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ضلع کچہری ملتان میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عدالتی کام متاثر ہوگیا۔وکلاء نے کچہری میں لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے عدالتی کام متاثر ہو رہا ہے۔

افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: (ؤیب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہمعصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں۔ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے میران شاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی اور 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ خودکش دھماکے میں شہید بچوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں جبکہ اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے اور اپنے شہدا پر پوری قوم کو فخر ہے۔ شجاعت و شہادت ہماری افوج کی تابناک روایت ہے جسے ہمارے شہدا نے برقرار رکھا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 3 معصوم بچے شہید ہو گئے۔

الیکشن کرانے ہیں یا بڑے حادثے کا شکار ہونا ہے فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مختصر ترین وقت میں متبادل جگہ پر عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ سیاست کی تاریخ ہے، حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے۔

پی سی بی کا کنڈیشنگ کیمپ آج سے شروع، ساٹھ کھلاڑی ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور طلب

لاہور: (ؤیب ڈیسک) پی سی بی کا کنڈیشنگ کیمپ آج سے شروع ہوگا، ساٹھ کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور طلب کرلیا گیا، کیمپ دو مختلف مرحلوں میں لگایا جائے گا۔
پہلا مرحلہ پندرہ سے پچیس مئی تک جاری رہے گا جس میں ستائیس کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ چھبیس مئی سے دس جون تک جاری رہنے والے دوسرے مرحلے میں تینتیس کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔
انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مصروف کھلاڑیوں کو کنڈیشنگ کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا۔ بابر اعظم، شاداب خان ، فخر امام ، امام الحق، عماد وسیم، عابد علی سمیت متعدد کھلاڑی کیمپ میں شرکت کریں گے۔