All posts by Khabrain News

میچ کے دوران اچانک طبیعت خراب، فٹ بالر ہلاک ہو گیا

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں فٹ بال میچ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے پر جونیئر فٹ بالر کی موت واقع ہو گئی۔
میل آن لائن کے مطابق اس 13سالہ فٹ بالر کا نام سیموئیل ایکویسی تھا جو کیوالیئرز فٹ بال کلب کی طرف سے نوٹنگھم شر فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹورنامنٹ میں کھیل رہا تھا۔
سیموئیل کھیل کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا۔ ڈاکٹرز نے فوراً گراﺅنڈ میں جا کر سیموئیل کو طبی امداد دینے اور ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ تاحال سیموئیل کے بے ہوش ہو کر گرنے اور اس کی موت ہونے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔
واضح رہے کہ رواں سال اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں 17سالہ فٹ بالر ڈائیلن رِچ کی بھی اسی طرح دوران میچ موت واقع ہو گئی تھی۔

راولپنڈی اسلام آباد میں بارش،موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید گرمی کے بعد شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
موسلادھار بارش سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم کافی حد تک خوش گوار ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے میں ملک کے بیشترحصوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عوام گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔

بھیرہ: دورانِ ڈکیتی ڈاکو نے بینک میں ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا، منیجر سمیت 3 افرادزخمی

سرگودھا: (ویب ڈیسک) بھیرہ میں بینک ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو نے بینک میں گھس کر ہینڈ گرنیڈ پھینکے، گرنیڈ پھٹنے سے بینک منیجر سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا
بھیرہ میں نامعلوم شخص، جس نے سفید رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، ہمراہ بیگ بینک میں داخل ہونے لگا تو سکیورٹی پر موجود گارڈز نے روکا جس پر اس نے بیگ کھولا جس میں کیش تھی اور بتایا کہ میں کیش جمع کرانے آیا ہوں، بینک گارڈز نے اسے اندر جانے دیا، بینک میں موجود لوگوں نے بتایا کہ جیسے وہ شخص بینک میں داخل ہوا اس نے ہینڈ گرنیڈ کیش کاونٹر کی طرف اچھال دیئے جس سے بینک شدید دھماکے کے بعد دھواں ہی دھواں ہوگیا اور وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور اسی بھگدڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ شخص بھی فرار ہوگیا ۔
زخمیوں کو فی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بھیرہ میں منتقل کردیا گیا، بینک مینجر نیاز احمد کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان، ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد اصغر جوئیہ، ایس پی انوسٹی گیشن عبدالوہاب اعوان، سی ٹی ڈی سکواڈ، بم ڈسپوزل سکواڈ، سول ڈی فینس و دیگر حساس اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے بینک کے علاوہ ارد گرد کا علاقہ سیل کرکے اپنی تحقیقات شروع کر دیں۔
ایس پی انوسٹی گیشن عبدالوہاب اور اے ایس پی بھلوال نے ابتدائی طور پر واقع کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی ہماری تحقیقات جاری ہیں، بینک نے ابھی تک بینک میں موجود کیش کی کمی کے متعلق کوئی رپورٹ نہیں کی ،ابھی اس واقع کو دہشت گردی قرار دینا قبل از وقت ہوگا ہم ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کررہے ہیں۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ نکولز پُورن ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جیسن ہولڈر کو آرام دیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شائی ہوپ، اینکروما بومر، شامراہ بروکس، کیسی کارٹی، عقیل حسین، الزاری جوزف شامل ہیں۔
اس کے علاوہ برینڈن کنگ ، شیرمن لوئیس ، کائیل میئرز، اینڈرسن فلپ، راومن پوول، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز ہوگی، میچز 8، 10 اور 12 جون کو روالپنڈی میں ہوں گے۔

قومی اسمبلی: عمران خان کے اداروں کیخلاف بیانات، مذمتی قرار داد متفقہ منظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اداروں کیخلاف بیانات کی مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے عمران خان کی جانب سے اداروں کیخلاف بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی۔
مرتضیٰ جاوید عباسی کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اداروں کی توہین کے الزامات کا جواب جہلم جلسے میں دوں گا: عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئر مین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اداروں کی توہین کے الزامات کا جواب کل جہلم جلسے میں دوں گا، نواز شریف، مریم نواز فوج پر حملے کرتے ہیں اور ہم پر الزام لگائے جا رہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ قوم تگڑی لیکن اوپرکرپٹ، بزدل،غداربیٹھے ہیں، اللہ نے ایکدم قوم کو جگادیا ہے، عوام غیرت مند اور دلیرہے، جو وقت کی اہمیت نہیں سمجھتا وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، کبھی پاکستان کی تاریخ میں ایسا جذبہ جنون نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر اوور سیز پاکستانی 32 ارب ڈالر نہ بھیجیں تو حالات برے ہوں، اوورسیز پاکستانی ملک میں پیسہ بھیجتے ہیں تو چور، ڈاکو، غدار بیرون ملک بھیج دیتے ہیں، 3 دفعہ وزیراعظم رہنے والا لندن کے مہنگے فلیٹ میں رہتا ہے، اربوں روپے کی پراپرٹی کا جواب نہیں دے سکے، یہ اس ملک کے غدار ہیں، حکومت نے مجھے گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی بنائی ہے، اتنا کہہ دوں جو بھی کریں گے ان کا اپنا ہی نقصان کریں گے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں میں بیداری آگئی ہے ایسا ماحول نہیں دیکھا، سعودی عرب کے شہر مکہ، مدینہ میں شہریارآفریدی کا لوگوں نے استقبال کیا، ہم تو شب دعا منا رہے تھے ہمیں تو بعد میں مقدمات کا پتا چلا، رانا ثناء اللہ جیسے قاتل کو وزیرداخلہ بنادیا گیا، ان کوچیلنج کرتا ہوں یہ دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں ان کے خلاف غدار اور چورکے نعرے لگیں گے، ہم ان چوروں کی اسمبلی کو نہیں مانتے، ان کا سارا کچھ فراڈ، ہمیں انہیں اسمبلی میں جواب دینے کی ضرورت نہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ الیکشن ہے، 20 مئی کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا، جو اسلام آباد نہیں آسکے گا وہ اپنے علاقوں میں باہرنکلیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ کا بیرونی خسارہ ہماری حکومت کو ملا تھا، شہبازشریف نے آج ڈرامہ کیا، سارا خاندان ہی جھوٹا ہے، بھارت میں کورونا کے دوران 55 لاکھ مرے، عالمی اداروں نے ہماری حکومت کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا، کرائم منسٹر شہباز شریف نے ڈونلڈ لو کے ساتھ ملکر ملک کے ساتھ غداری کی، آکرڈرامے کرتا ہے بڑے مشکل حالات میں ملک ملا، سارے کریمنلز، قاتل اقتدار میں آکر بیٹھ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے بڑا ڈرامہ کیا، کہتا ہے میں فوج کو بچارہا ہوں، بڑا بھائی باہر جا کر فوج پر الزام لگاتا ہے، نوازشریف، مریم نواز فوج پرحملے کرتے ہیں اور ہم پر الزام لگائے جا رہے ہیں، فوج سے متعلق میں کل جہلم جلسے میں جواب دوں گا۔ میر جعفر اور میر صادق سے متعلق میں نے کوئی نئی بات نہیں کی، شہباز شریف اور اس کا بھائی نواز شریف میر جعفر اور میر صادق ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے اقتدارمیں آنے پرسب سے زیادہ بھارت میں خوشی منائی گئی، نوازشریف جب اقتدارمیں توچوں، چوں جب بیرون ملک گیا تو فوج کے خلاف باتیں کرتا ہے، شرم آنی چاہیے، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، تمہاری طرح دم دبا کرلندن نہیں بھاگنا، یہ وہ لوگ ہیں جوملک کے غدار ہیں، سیاست نہیں کر رہا ان کے خلاف جہاد کررہا ہوں، اب گیم سیاست سے اوپرچلی گئی ہے۔

چند گھنٹوں کے گورنر موصوف شرافت سےگھر چلے جائیں، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کے گورنر موصوف شرافت سےگھر چلے جائیں، گورنر اپنی عزت مزید خراب نہ کریں تو بہتر ہوگا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی، صدرمملکت، گورنر پنجاب آئین اور سپریم کورٹ کےحکم پر چلیں، خلاف ورزی سے باز رہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے، ان کے پاس ویٹو کا اختیار نہیں،ایوان صدر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ نہیں، عمران خان کےغلام نہ بنیں، آئین پر چلیں۔
رانا ثنا نے کہا کہ عمر چیمہ جاتے جاتے کوئی نیا گند گھولنے سے باز رہیں، شرافت سے گھر چلے جائیں، آئین سے ہٹنے والوں کو آئین، عدالت اور عوام کی سزا کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

جامعہ کراچی دھماکا: چینی اساتذہ کی آخری رسومات ادا، وزیراعلیٰ، ڈی جی رینجرز کی شرکت

کراچی: (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے چینی اساتذہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ آخری رسومات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، قائم مقام وی سی جامعہ کراچی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
26 اپریل کو جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خود کش حملے کے نتیجے وین میں سوار تین چینی شہریوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ چھیپا سرد خانے میں چینی باشندوں کے لاشیں چینی اعلیٰ حکام کے حوالے لاشیں کی گئیں۔
چھیپا سرد خانے کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے.ہلاک ہونے والے چینی اساتذہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ آخری رسومات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، قائم مقام وی سی جامعہ کراچی، چائینز حکام سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی.اس دوران سندھ پولیس کے دستے کی جانب سے چینی اساتذہ کو سلامی بھی پیش کی گئی۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ ماہ چینی زبان سکھانے پر مامور اساتذہ کو لے کر وین ڈیپارٹمنٹ میں جارہی تھی کہ گیٹ پر گھات لگائے کھڑی خاتون حملہ آور نے خود کو اُڑا لیا۔ خوفناک دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی، حملے میں چار افراد ہلاک جبکہ رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

راشد شفیق ضمانت منظور ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا

اٹک: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے راشد شفیق کو ضمانت منظور ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، کارکنوں نے جیل کے باہر نعرے بازی کی۔
مسجدنبوی واقعہ میں گرفتار شیخ راشد شفیق کو آج فتح جنگ کی عدالت نےایک لاکھ روپے کے مچلکے پر رہا کر دیاہے، شیخ راشد شفیق کو دوستوں وکلاء اور کارکنوں کی ایک تعداد ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے باہر استقبال کرنے آئے ہوئے تھے جہنوں نے پھولوں کی پتیاں پھینک کر استقبال کیا۔
میڈیاسے شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ مجھے گرفتار کر کے اٹک کےمختلف تھانوں میں قید رکھا، دہشتگردوں کی طرح آنکھوں پرپٹی باندھی گئی، مگر پھر بھی اپنے قائد عمران خان اور شیخ رشید کے ساتھ کھڑا ہوں۔

عمران خان ملکی بقا کے ضامن اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم پر بیرونی سازش کا الزام لگایا جارہا ہے، امپورٹڈ حکومت کا الزام لگایا جا رہا ہے، وثوق سے کہتا ہوں یہ شخص ملک کی بقا کے ضامن اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ 75سال بعد آئینی اداروں نے واضح الفاظ میں کہا آئین مقدس ڈاکیومنٹس ہے، 75سال میں تمام اداروں نے اپنی حدود سے تجاوزکیا، دکھ کی بات ہے جب ادارے تجاوز کریں تو کہتے ہیں سب ایک پیج پر ہیں، ان کی زبان نہیں تھکتی تھی، حقیقیت یہ ہے یہ پیج آئینی پیج ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد کا نہیں ہونا چاہیے، ہم نے آئینی طریقے سے وزیراعظم کوڈی سیٹ کیا۔ عمران خان کا اتحادیوں کے ساتھ رویہ ہمارے لیے مددگارثابت ہوا، عدم اعتماد کے دوران کسی کو کوئی ٹیلی فون نہیں آیا، عمران خان کی انا، رعونت، تکبرہمارے لیے مدد گارثابت ہوئی۔عمران خان نے اپنے جلسوں میں اپنی کسی پرفارمنس کا ذکرنہیں کیا، جلسوں میں مہنگائی یا 50 لاکھ گھر بنانے کا کوئی ذکرنہیں کرتے، انکے پاس کوئی ایسی کارکردگی نہیں، یہ اوران کے قریب ترین لوگوں نے کمائیاں کی ہیں، دوائیوں، چینی، آٹا، گندم میں کمائیاں کیں، پوسٹنگ، ٹرانسفرکرانے کے لیے پیسے وصول کرنے کے لیے ایک ونڈو بنی ہوئی تھی، آج ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، نئے دورمیں تکبرکوئی رعونت نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو اتحادیوں کی سپورٹ حاصل ہے، وزیراعظم ذاتی پسند یا نا پسند کے مطابق کوئی کام نہیں کریں گے، پنڈی والے جب تک پی ٹی آئی کوسپورٹ کرتے رہیں تو ان کے لیے ہر چیز تھے، ہم پر بیرونی سازش کا الزام لگایا جارہا ہے، ہم پر امپورٹڈ حکومت کا الزام لگایا جا رہا ہے، وثوق سے کہتا ہوں یہ شخص ملک کی بقا کے ضامن اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اتنی ٹھوکریں کھانے کے بعد ادارہ آئین پر کار بند ہونا چاہتا ہے تو عمران رکاوٹ بننا چاہتا ہے، جب بھی اقتدارخطرے میں آیا تو ماضی میں مذہب کارڈ کھیلے گئے، کبھی مذہب کو خطرے میں ڈالا گیا اورکبھی مذہب کو بیچا گیا، دوسرا کارڈ امریکا کو ٹارگٹ کرنا ہے، اس شخص نے یہ سارے کارڈ استعمال کیے ہیں، ریاست مدینہ، امربالمعروف کی آج بات نہیں کررہا، آج ریاست مدینہ نہیں کوفے کا منظرپیش کررہا ہے، سراج الدولہ، میرجعفر، میرصادق کا حوالہ دیتا ہے، یہ خود سب سے بڑا میرجعفر،میرصادق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روایتی سیاست دانوں کے بجائے بدبو دارعمران خان کو لایا گیا، آج بھی سرکاری گاڑی کواستعمال کررہا ہے، اس کوشرم اور نا حیا آتی ہے، جناب سپیکریہ لمحہ فکریہ ہے، ہم تاریخ کے ایسے موڑ پر آن پہنچے ہیں اقدام اٹھانے پڑیں گے، نہیں چاہتا کسی کوسیاسی شہید بنادیا جائے، عمران خان اوران کے عزیز و اقارب کی کرپشن کی داستانیں موجود ہے، نوازشریف تنخواہ نہ لینے پر ڈِس کوالیفائی ہوسکتا ہے؟ اپنی آنکھ کے تنکے ان کو نظرنہیں آتے، پارلیمنٹ مدر آف جمہوریت ہوتی ہے، آئین پارلیمنٹ کی کوکھ سے جنم لیتا ہے، ناصرف اپنا اورباقی اداروں کا بھی دفاع کرنا ہے، کہتا ہے رات کے بارہ بجے عدالتیں کھلیں، پچھلے دوماہ میں ایسی آئین کی خلاف ورزیاں نہیں ہوئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ادارے آئین کا تحفظ کریں گے، افواج، سکیورٹی ادارے پاکستان کے دفاع کے ضامن ہے، اس نے مذہب، سیاست، اخلاق کو بگاڑا، اس نے لوگوں کو گالیاں دینا سکھایا، معاشرے کی تمام تر روایات کی دھجیاں بکھیر دیں، اب دفاعی ادارے کے پیچھے جانا چاہتا ہے، اس نے کئی باراس ادارے میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی، ہمیں کسی دورمیں ادارہ پسند نہیں بھی آیا لیکن دراڑ ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان آئین کی خلاف ورزی کا شاہد ہیں، اگر آئین اورآئینی اداروں کا دفاع نہیں کریں گے تو اپنے حلف سے غداری کریں گے، اس شخص نے ہر چیز پر حملہ کیا ہے، یہ اپنی فوج کواس حدتک لے جائیں گے، اگروہ آئین کی پابندی کرتے ہیں تو وہ جانور ہو جاتے ہیں، یہ اس پاگل کی طرح جو ثابت اینٹیں اپنے گھر اور ٹوٹی ہوئی دوسروں کومارتا ہے۔ اکتوبر سے لیکر مئی تک اس نے پنڈی کوآوازیں دیں۔