Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیمپئنز ٹرافی؛ کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    By Khabrain Newsفروری 24, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار اور ذمہ دارانہ سنچری کی بدولت پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 49.4 اوورز میں 241 رنز بناکر بھارت کو 242 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 42.3 اوور میں 6 وکٹوں سے شکست دی۔

    اوپنر امام الحق اور بابراعظم نے 41 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بابر اعظم 23 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے بعد ازاں 6 رنز کے اضافے کے بعد امام بھی رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 10 رنز بنائے۔

    تیسری وکٹ پر محمد رضوان اور سعود شکیل نے 103 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد رضوان 46 اور سعود شکیل 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، طیب طاہر صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    سلمان علی آغا 19 ، شاہین آفریدی صفر اور نسیم شاہ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، حارث روف 8 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ خوشدل شاہ 38 رنز بناسکے۔

    بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3، ہاردک پانڈیا نے 2، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل اور ہرشیت رانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    بھارت کی اننگز

    بھارت کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز روہت شرما اور شبھمن گل نے کیا جبکہ اٹیک اوور شاہین شاہ آفریدی نے پھینکا۔

    شاہین شاہ آفریدی نے اننگ کے پانچویں اوور کی آخری گیند پر روہت شرما کو کلین بولڈ کر کے 20 کے انفرادی جبکہ 31 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا۔

    بھارت نے ابتدائی دس اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنائے، اس موقع پر شبھمن گل 35 اور کوہلی چھ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

    بعد ازاں ابرار احمد نے 17.3 اوور میں بھارتی بلے باز شبھمن گل کو 45 رنز پر کلین بولڈ کر کے پویلین بھیجا، یوں بھارت کو 100 کے مجموعی اسکور پر دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    ویرات کوہلی اور شریاس ائیر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم 214 کے مجموعی اور 56 کے انفرادی اسکور پر شریاس امام الحق کے ہاتھوں شاندار کیچ کے بعد پویلین روانہ ہوئے۔

    اس کے بعد اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے کریز پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنانے والے بلے باز ہاردک پانڈیا کو 223 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا، انہوں نے 6 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 8 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 100 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ شریاس نے 56 اور شبھمن گل نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 242 رنز کا ہدف 45 گیندوں پہلے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    شاہین آفریدی نے دو جبکہ ابرار احمد اور خوش دل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کا اسکواڈ:

    کپتان محمد رضوان، امام الحق، بابراعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد

    بھارت کا اسکواڈ:

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، ہرشیت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادو

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.