راولپنڈی)سٹی رپورٹر(تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افرادکو گرفتارکرلیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزمان نے مجھ سے زیادتی کی، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کرایا گیا ہے،ایس پی راول بیدار بخت گوندل کاکہناتھاکہ زیر حراست اشخاص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
