ملتان (سٹی رپورٹر) پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں فائر سیفٹی انتظامات مکمل نہ کرنے والے شاپنگ پلازوں اور عمارتوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ۔ صوبے کے مختلف شہروں میں واقع 3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز اور بڑی عمارتوں کو نوٹس دیئے جانے کے باوجود فائر سیفٹی انتظامات نہ ہوسکے۔ میونسپل کارپوریشنز ،ریسکیو 1122، سول ڈیفنس ،ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو کارروائی کے اختیارات دئیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے چند ماہ قبل لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر بڑے شہروں کے شاپنگ مالز، کمرشل پلازوں اور بڑی عمارتوں جن میں پرائیویٹ ہسپتال ،سکولز، کالجز اور دیگر عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ،تاہم پنجاب کے بڑے شہروں جن میں لاہور ،فیصل آباد، ملتان ،راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کے متعلقہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں میں واقع تین ہزار سے زائد بڑے شاپنگ مالز اور بڑی عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات مکمل نہیں کیے جاسکے ہیں ۔ملتان شہر کے 500 سے زائد شاپنگ مالز، کمرشل پلازوں، پرائیویٹ ہسپتالوں، تعلیمی اداروں کی عمارتوں میںنہ صرف فائر سیفٹی انتظامات نہیں ہیں بلکہ آتشزدگی کی صورت میں ایمرجنسی باہر نکلنے کے لیے راستے بھی نہیں ہیں ۔ایم ڈی اے ملتان، میونسپل کارپوریشن ملتان، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس پر مشتمل ٹیموں کی جانب سے 1359 عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے، تاہم 500 سے زائد عمارتوں کے مالکان کی جانب سے تاحال انتظامات نہیں کیے گئے ۔ملتان کے بڑے شاپنگ مالز میں بوسن روڈ پر واقع کرسٹل مال، کے کے مارٹ، یونائیٹڈ مال، پیس اینڈ پیس ،سٹی پلازہ سمیت پرائیویٹ تعلیمی اداروں ہسپتالوں کی عمارتیں شامل ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد میونسپل کارپوریشنز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فائر سیفٹی انتظامات نہ کرنے پر عمارتوں کو سیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر ایم ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے شہر کے 30 بڑے شاپنگ مالز کو حتمی نوٹس دیئے گئے ہیں۔
فائر سیفٹی
بریکنگ نیوز
- اعلان عام برائے قومی بچت صارفین
- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان حیدر آباد میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کے زیراہتمام تربیت گاہ سے خطاب کر رہے ہیں۔
- کیپیٹل پلازہ میں کمرشل قوانین کی کھلی خلاف ورزی جاری
- وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چکوال سے ضلعی عوام کو کیا ملا
- کرک :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کی محکمہ صحت کا اہلکار رہائشی علاقے میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگنگ کرتے ہوئے ۔
- سی پی اونے محکمہ پولیس میں بھی سخت احتساب کا عمل شروع کردیا
- راولپنڈی :سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے ۔
- مری سے راولپنڈی کا کرایہ 310 یا 330 روپے
- *اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- گوجرخان پولیس کا مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، ایک مرد سمیت تین خواتین گرفتار
- سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ ملاکنڈ کا دورہ
- فحاشی کے مبینہ اڈے سے حراست میں لئے گئے 5 مرد و خواتین مقدمہ سے ڈسچارج
- میرپور اور گردونواح مبینہ طور پر افغان باشندوں کے لیے سونے کی چڑیا بن گئے
- تباہ حال فلسطینیوں سے لفظی نہیں عملی اظہار یکجہتی کیا جائے:عامر صدیقی
- آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین میاں اکرم فرید کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اورآر سی سی آئی کے سرپرستِ اعلی سہیل الطاف و اعلی عہدے داران سے اہم ملاقات کی ۔
- نابن جنجوعہ سے دو قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
- راولپنڈی اسٹیل ایسوسی ایشن کینو منتخب اعلی سطحی وفد کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ
- ٹیکسلا کچہری کے سامنے ٹرک کی بریک فیل، رکشہ اور موٹر سائیکل زد میں آ گئے، دو خواتین شدید زخمی
- 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 12 دسمبر تک ملتوی
- تلہ گنگ کے لیے 200 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری
