مٹھیال (نمائندہ خبریں) پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک محمد اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفی ۖ کی حیاتِ مبارکہ تعلیمات اور اسوہ حسنہ کے مختلف پہلووں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے اس روح پرور تقریب کے مہمانِ خصوصی پیٹرن اِن چیف پنجاب کالج جنڈ بریگیڈیئر حیدر ملک تھے جبکہ دیگر معزز مہمانانِ گرامی میں پروفیسر عبدالجلیل سابق صدر بار ایسوسی ایشن جنڈ ملک ارشد حمید ایڈووکیٹ اور چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدر سیالوی شامل تھے کانفرنس کے دوران طلبا و طالبات کے لیے الگ الگ سیشنز منعقد کیے گئے جن میں شرکا نے سیرت النبی ۖ کے مختلف پہلووں پر سیر حاصل تقاریر کیں جبکہ نعت خوانی کے ذریعے بارگاہِ رسالت مآب ۖ میں عقیدت و محبت کا اظہار کیا طلبا و طالبات کی تقاریر اور نعت خوانی نے تقریب کے ماحول کو روحانیت اور عشقِ رسول ۖ کی خوشبو سے معطر کر دیا اس موقع پر پروفیسر عبدالجلیل نے اپنے خطاب میں سیرت النبی ۖ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ۖ کی حیاتِ مبارکہ نہ صرف امتِ مسلمہ بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے آپ ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسان اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتا ہیانہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ سیرتِ طیبہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور اخلاق کردار برداشت رواداری اور خدمتِ خلق جیسی اعلی صفات کو اپنائیں مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر حیدر ملک پرنسپل ملک محمد اقبال اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی اپنے خطابات میں سیرت النبی ۖ کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا اور طلبا و طالبات کو تلقین کی کہ وہ حضور اکرم ۖ کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں اچھے اخلاق سچائی دیانت داری اور انسانیت سے محبت کو فروغ دیں تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کے دلوں میں عشقِ رسول ۖ کو مزید اجاگر کرنا سیرتِ طیبہ سے آگاہی فراہم کرنا اور طلبا و طالبات کو نبی کریم ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دینا ہے پنجاب کالج جنڈ میں منعقدہ یہ کانفرنس اس عزم کی عکاس تھی کہ نئی نسل کو سیرت النبی ۖ سے روشناس کروا کر ایک باکردار بااخلاق اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔
