راولپنڈی)سٹی رپورٹر(راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،09افرادکوحراست میں لے کرپتنگیں ،ڈوریں، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نےکارروائیاں کرتے ہوئے09افرادکوحراست میں لے کر60پتنگیں،20ڈوریں،8لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا، زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ پیرودھائی، نصیرآباد، واہ کینٹ، ویسٹریج اور دھمیال کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ناجائز اسلحہ،منشیات اور پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
