راولپنڈی)سٹی رپورٹر(راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ، راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 6000 کے قریب افسران سیکورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سینئر افسران فیلڈ میں فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ، راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 6000 کے قریب افسران سیکورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سینئر افسران فیلڈ میں فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں،شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
