لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزمہ اداکارہ صبا قمر کی غیر حاضری کی معافی منظور کرلی۔
لاہور ضلع کچہری میں مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی کے دوران رقص کے مقدمے میں آج بھی صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ جج نے صبا قمر کی عدم حاضری کی معافی منظور کرلی۔
عدالت نے اداکار بلال سعید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صبا قمر ڈرامے کی شوٹنگ کے سلسلے میں دبئی گئی ہوئیں ہیں جہاں وہ 14 مارچ سے 31 مارچ تک قیام کریں گی۔ اس لیے ان کی حاضری معافی منظور کی جائے جبکہ اداکار بلال سعید کی حاضری معافی میں موقف اختیار کیا تھا کہ اداکار بخار اور زکام میں مبتلا ہیں اس لیے انکی بھی حاضری معافی منظور کی جائے۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں پر مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے دوران کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
All posts by Khabrain News
پاکستان عمدہ بیٹنگ کرکے میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوا، پیٹ کمنز
کراچی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ میچ ہاتھ سے نکلنے پر افسوس ہے، پاکستان عمدہ بیٹنگ کرکے میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوا۔
کراچی میں ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستانی بلےبازوں کے کیچز ڈراپ کرکے ملنے والے مواقع ضائع کردیے جس کا ہمیں افسوس ہے۔ کھیل کے تیسرے دن تک ہمارے بالرز چھائے رہے تھے لیکن بابراعظم، محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے بہترین بلےبازی کا مظاہرہ کرکے ٹیسٹ میچ ڈرا کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلوی کپتان نے اعتراف کیا کہ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز میچ پر ہماری گرفت مضبوط تھی اور بولرز کو بھی ریورس سوئنگ کا فائدہ مل رہا تھا تاہم فیلڈرز کی جانب سے میچ میں کیچز ڈراپ ہونے سے صورتحال تبدیل ہوئی۔
لاہور ٹیسٹ میچ کے حوالے سے انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
نوجوان کرکٹرز کو حوصلہ دیکر اچھے نتائج کی امید رکھ سکتے ہیں،بابراعظم
کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کھیل میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں کوشش ہے کہ نوجوان کرکٹرز کو حوصلہ دیں تاکہ اچھے نتائج آسکیں۔
کراچی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد کپتان بابراعظم نے کہا کہ اچھی کاکردگی کاتسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، چوتھے روز عبداللہ شفیق نے بہترین کھیل کا مظارہ کیا، وکٹ پر رنز بنانا بلکل آسان نہیں تھا لیکن انہوں نے خود کو منوایا ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ چوتھے روز جلد دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد اچھی شراکت کی ضرورت تھی، اللہ کا شکر ہے کہ میں اور عبداللہ شفیق یہ شراکت قائم کرنے میں کامیاب رہے۔ عبداللہ شفیق کی اننگز غیرمعمولی تھی، جس پر انہیں سراہا جانا چاہیے۔
آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلنے والے کپتان بابراعظم نےمزید کہا کہ کوشش کرتے ہیں کہ ٹیم کو حوصلہ دیا جائے، اتار چڑھاؤ توآتے رہتے ہیں اچھی کارکردگی پر خوشی ہے۔
کپتان نے شائقین کرکٹ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قومی ٹیم کے فینز ہمیں کبھی مایوس نہیں کرتے اور ہر کھلاڑی کو بہت پیار دیتے ہیں، امید ہے کہ ان کی محبتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
فٹبال چیمپئنز لیگ: سپر سٹار رونالڈو دوران میچ زخمی ہوگئے
لندن: (ویب ڈیسک) فٹبال چیمپئنز لیگ میں حریف اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنے ہی ٹیم کپتان کا سر منہ پر لگنے سے زخمی ہو گئے۔
فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کے اہم میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی، گول برابر کرنے کا جذبہ لیے مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اِن ایکشن تھے کہ ان کی اپنے ہی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان ہیری میگوئر سے ٹکر ہو گئی۔
کپتان کا سر منہ پر لگنے سے پرتگالی پلیئر شدید زخمی ہو گئے اور تکلیف سے کراہتے ہوئے باہر چلے گئے۔
گلگت اور استور میں زلزلے کے جھٹکے
گلگت: (ویب ڈیسک) استور اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
چلاس اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عدالت نے 10 سالہ طالب علم سے زیادتی اور اسے قتل کرنے والے مجرم کو موت کی سزا سنا دی۔
راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے 10 سالہ طالب علم کو اغوا کرکے زیادتی کرنے اور اس کے بعد قتل کرنے والے سفاک مجرم کو پھانسی کی سزا سنادی۔
عدالت نے سفاک مجرم کاشف کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی، اور حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک تختہ دار پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت واقع نہ ہوجائے۔
راولپنڈی میں 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے او آئی سی کانفرنس کے پیش نظر 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، تعلیمی اداروں کے ساتھ دیگر ادارے بھی بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے راولپنڈی کی تحصیل اور کنٹونمنٹس کی حدود میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا،22مارچ کو تعلیمی اداروں کے ساتھ دیگر ادارے بھی بند رہیں گے۔
یاد رہے اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے او آئی کانفرنس کے سلسلے میں 22 سے 24 مارچ تک مقامی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔
بابراعظم اس وقت دنیائے کرکٹ کے بہترین بیٹر ہیں، مائیکل وان
لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو تینوں طرز کی کرکٹ کا بہترین بیٹر قرار دے دیا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی اننگز کھیلنے پر بابراعظم کی تعریف کی اور کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں، بابراعظم اس وقت تین طرز کی کرکٹ کے سب سے بہترین بیٹر ہیں۔
خیال رہے کہ بابراعظم نے کراچی ٹیسٹ میچ میں 196 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو شکست سے بچایا ہے۔
عمران خان حکومت گرانے کیلئے ہر موقع پر بیرونی سازش ہوئی، مخالفین نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا: شہباز گل
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے کی کوشش کی گئی اور مخالف طاقتوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر موقع پر عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے بیرونی سازش ہوئی۔
ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کا مقابلہ کریں گے اور ہرا کر بھی دکھائیں گے۔
شہباز گل نے کہا کہ ہمارے جعلی پلاسٹک کے بنے ہوئے لیڈران ہیں، انہیں یورپی یونین کے بارے میں کوئی قانونی بیان بھی دے دیا جائے تو برا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈرون حملے ہو رہے تھے، 80 ہزار پاکستانی شہید ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا، اس ملک کی بہادر ماؤں کے علاوہ کسی نے ہماری مدد نہیں کی لیکن پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرخرو ہوا۔
شہباز گل نے کہا کہ عمران خان بکھری ہوئی معیشت کو جوڑنے کی کوشش کرتے رہے، غریبوں کے لیے کام کر رہے ہیں اور ملکی ترقی کے لیے نئی صنعتیں لگا رہے ہیں جب کہ مراد سعید 43 کروڑ روپے میں بننے والی سڑک 17 کروڑ میں بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو آگے لے کر گئے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ اشرافیہ کو آگے کرنے کے لیے لائن توڑی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی لائن توڑی لیکن غریب کو آگے لانے کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج ہر غریب کی جیب میں دس لاکھ روپیہ ڈال دیا ہے۔
شہباز گل نے واضح طور پر کہا کہ جہاں ہمارا خون بہے گا ہم انکار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے کرائے کے غنڈے یا چوکیدار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حرمت رسول ﷺ کی جنگ لڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صاف انکار کر کے عام پاکستانی کی چھاتی بھی چوڑی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ واضح طور پر کہہ رہا ہوں عمران خان تیار ہے ان چوروں سے لڑنے کے لیے۔
شہباز گل نے کہا کہ ڈی سی آفس میں جلسے کے لیے درخواست دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے جلسے کا پہلے اعلان کیا تھا جب کہ اپوزیشن نے محاز آرائی کی خاطر جلسے کے لیے اسی جگہ کا انتخاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ایک رکن نے پہلے ایف اے کیا اور پھر میٹرک کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے پاکستان سمیت پوری مسلم دنیا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں عمران خان کی ورکر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت عمران خان کو مبارکباد پیش کر رہی ہے۔
رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان ہی نہیں پوری اسلامی دنیا کے لیڈر ہیں اور وہ چوروں کے خلاف آپ کی اور میری نسلوں کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
نیب اجلاس: 11 نئی انکوائریوں، 2 انویسٹی گیشنز کی منظوری
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے 11 نئی انکوائریوں اور 2 انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی ہے۔
چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشنز، پنجاب کو آپریٹو بورڈ، پاکستان ریلویز، وزرات ہاؤسنگ اورمحکمہ آبپاشی لاڑکانہ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔
سابق آئی جی پولیس سندھ غلام حیدرجمالی اور اورڈسٹرکٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت ڈی آئی خان کے خلاف بھی انوسٹی گیشن ہوگی، نیب ایگزیکٹو بورڈ نے محکمہ جنگلات ہری پور، محکمہ آبپاشی لاڑکانہ، شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ سمیت دیگر کے خلاف بھی انکوائریز کی منظوری دے دی۔
چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے۔