All posts by Khabrain News

یکم دسمبر سے قیامت خیز مہنگائی آنیوالی ہے : شہبازشریف

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ ڈالر کی تاریخی بلندی اور روپے کی گرتی قدر معاشی پالیسی درست نہ ہونے کا ثبوت ہے ، ملک میں عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی ، جلد کچھ نہ کیا گیا تو واپسی بھی ناممکنات میں سے ایک مسئلہ بن جائے گی ۔

شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وزارت خزانہ مشیر خزانہ کی تردید کرے اور جھوٹے اعداد و شمار دیئے جائیں تو معیشت کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں،  کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی بلند ترین سطح معاشی غلط سمت کی دلیل ہے، قرض، مہنگائی، خسارے، ڈالر ہر چیز ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

شہباز شریف نے ڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی پرواز مہنگائی کی جلتی آگ پر تیل کا کام کررہی ہے، خدارا آنکھیں کھولی جائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی تباہی سے ایسا طوفان آئے گا جس میں فیٹف اور دیگر مسائل بھول جائیں گے، محب وطن قوتیں معاشی تباہی پر حب الوطنی کے جذبے سے سوچ بچار کریں۔

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر ختم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر روک دیے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق نئی کورونا قسم کے پھیلاؤ کے پیش نظرایونٹ ختم کیا گیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئےکوالیفکیشن اب رینکنگ کی بنیاد پر ہو گی، پاکستان، بنگلادیش اورویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کے مطابق کورونا کے باعث سفری پابندیوں کے پیش نظر ٹورنامنٹ منسوخ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹورنامنٹ منسوخ کرنے پرمایوسی ہے، زمبابوے سے جتنا جلد ممکن ہو سکا نکل جائیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کے پھیلاؤ کے خدشے پیش نظر خلیجی ائیرلائن نے زمبابوے کی فلائٹس معطل کردیں جس کے باعث پاکستان سمیت 9 ملکوں کی خواتین ٹیمیں زمبابوے میں پھنس گئیں۔

زمبابوے میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائر مقابلے جاری تھے۔

شعیب اور ثانیہ کے ساتھ عائشہ عمر کی موجودگی پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی میں ایک تقریب میں شریک ہوئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔

ویڈیو میں ایک جگہ ثانیہ اور شعیب کے ساتھ اداکارہ عائشہ عمر موجود ہیں جو دونوں کے ہمراہ تصاویر بنوارہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب کی گود میں موجود اذہان فوٹو شوٹ کے دوران اپنی والدہ ثانیہ کے منہ پر ہاتھ مارتے ہیں جب کہ ساتھ ہی عائشہ عمر بھی کھڑی ہیں جس کا موقع سوشل میڈیا صارفین نے خوب اٹھایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اذہان یہ تھپڑ عائشہ عمر کو مارنا چاہتا تھا مگر لگ ثانیہ مرزا کو لگ گیا۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ یہاں عائشہ کا کیا کام ہے؟

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک اور صارف نے کہا کہ عائشہ بلا وجہ فیملی فوٹو میں فِٹ ہونے کی کوشش کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شعیب ملک کا عائشہ عمر کے ہمراہ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جس پر صارفین نے تنقید کی تھی۔

رانا شمیم ن لیگی عہدیدار تھے، انہیں چیف جج لگا کر مرضی کے حلف نامے لیے گئے: فواد

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ رانا شمیم (ن) لیگ کے عہدیدار تھے اور انہیں گلگت کا چیف جج لگاکر مرضی کے حلف نامے لیے گئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے جائیدادیں بنائیں جو انٹرنیشنل اسکیم میں سامنے آئیں لیکن رسیدیں مانگیں تو آئیں بائیں شائیں کرتے ہیں، جب بھی نوازشریف اور مریم نواز پر مقدمات آخری مراحل پر پہنچتے ہیں تو اسےسبوتاژ کرنےکی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا شمیم (ن) لیگ کے عہدیدار تھے، ان کو گلگت بلتستان کا چیف جج لگایا گیا اور مرضی کے حلف نامے لیے گئے، عدلیہ کو اس معاملےکا بھر پور نوٹس لینا چاہیے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی آڈیو، ویڈیو بنانا (ن) لیگ کا وتیرہ بن چکا ہے، مریم نواز اگرسمجھتی ہیں کہ وہ آڈیوز ان کا کیس مضبوط کرسکتی ہیں توعدالت جائیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس ہفتے کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، تیل کی قیمتیں مزید نیچے آنے سے مہنگائی کم ہونا شروع ہوگی اور پاکستان کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر ملک میں دو ماہ بعد پہنچتا ہے۔

محمد وسیم نے ڈبلیو بی اے فلائٹ ویٹ ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ڈبلیو بی اے فلائی ویٹ ورلڈ کا ٹائٹل پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اپنے نام کرلیا ہے۔ قومی باکسر محمد وسیم نے کولمبین باکسر رابرٹ بریرہ کو باکسنگ کے مقابلے میں شکست سے دوچار کیا۔ میچ میں فتح حاصل کرنے پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، ہم نے اس میچ کے لئے بہت محنت کی۔محمد وسیم نے فائٹ جیتنے پر اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا جبکہ محمد وسیم ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ سلور بیلٹ چمپئن بن گئے ہیں۔

دنیا کے پانچ بڑے شہروں کی ائیر کوالٹی نے معیشیت کو 136 کھرب کا نقصان پہنچایا

خبریں (رپورٹ-ستارخان) پاکستان میں کوئلے گیس آئل سے بجلی پیدا کرنے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ، متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔

پاور پلانٹس سمیت فرٹیلائزر شوگر ملز سب سے زیادہ فضائی آلودگی پیدا کرنے کا سبب ، پاکستان میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے بھی زیادہ کاریں ہیں جو کہ آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہے

پاکستان دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر کا ملک ہے

ائیر کوالٹی کے اعتبار سے جتنے بھی بین الاقوامی ادارے رپورٹس شائع کرتے ہیں تو پاکستان فضائی آلودگی کے معاملے میں ابھر کے سامنے آجاتا ہے

دنیا اور پاکستان کی ائیر کوالٹی کا براہ راست تعلق صنعتی ترقی سے ہے خاص طور پر دنیا بھر کے ممالک کی وہ صنعتیں اور پاکستان کی وہ صنعتیں جو اپنی پیداوار کے لیے ایسے   ذرائع استعمال کرتے ہیں جو فضائی آلودگی کا باعث بنتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ان کے کنٹرول کی نہ تو کوئی حکمت عملی ہے نہ ہی کوئی خاطر خواہ انتظام موجود ہے

 

ملالہ یوسف زئی گریجویٹ ہوگئیں

نوبل انعام یافتہ لڑکی ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی۔
ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنی بیٹی کی گریجوایشن مکمل ہونے کی خبر شیئر کی اور ساتھ ہی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔
ضیاالدین یوسف زئی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں ملالہ کے شوہر عصر ملک اور ساس بھی موجود ہیں۔
واضح رہے ملالہ یوسف زئی نے صرف 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل انعام حاصل کیا تھا جب کہ انہوں نے گزشتہ سال برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاست اور معاشیات میں گریجوایشن کی ڈگری مکمل کی۔

ناکامی کا خوف نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو لانگ مارچ سے روک دیا

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پہلے کی طرح لانگ مارچ میں لوگوں کی عدم شمولیت کے خوف سے مولانا فضل الرحمن کو لانگ مارچ سے روک دیا

نواز شریف کو خوف ہے کہ اگر پہلے کی طرح عوام سڑکوں پر نہ  نکلے تو اس کا سیدھا اثر آئندہ الیکشن پر پڑے گا اور جیتنے کا تاثر کہیں ختم نہ ہو جائے

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لیگی راہنماؤں کو واپسی کا گرین سگنل دے دیا

مریم نواز کی اپیل کے  فیصلے تک صبر کر لیں قانونی ماہرین کا نواز شریف کو مشورہ

لیگی راہنماؤں کو لانگ مارچ کی بجائے واپسی پر شاندار استقبال کی تیاریوں کی ہدایت

نواز شریف کو اگر ملک میں داخل نہ ہونے دیا گیا تو کیا کریں گے؟؟ لیگی راہنماوں نے سر جوڑ لیے

استقبالی جلوس کو لانگ مارچ میں تبدیل کرنے کا امکان

صرف 15 سیکنڈ میں منتقل ہونیوالا نیا کرونا آگیا

2019 کے آخر اور  2020 کے اوائل میں چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے دنیا کو پوری طرح تبدیل کردیا اور اب اس وائرس کا اب تک کا خطرناک ترین ویرینٹ بھی سامنے آگیا ہے جس نے دنیا میں ایک بار پھر ہلچل مچادی ہے۔

کورونا وائرس کی یہ نئی قسم جنوبی افریقا کے ایک صوبے میں دریافت ہوئی ہے جس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں اوریجنل کورونا وائرس کے مقابلے میں اس قدر تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں کہ کورونا کی اب تک بنائی جانے والی ویکسینز کی مؤثریت 40 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے ویرینٹ کا مشاہدہ کرنے کے بعد وہ حیران رہ گئے کیوں کہ انہوں نے اس سے قبل کورونا کی اتنی خطرناک قسم نہیں دیکھی۔

ابتدائی طور پر کورونا وائرس کے اس نئے ویرینٹ کو B.1.1.529 کا نام دیا گیا تھا تاہم بعد ازاں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسے OMICRON کا نام دیا گیا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ویکسین شدہ افراد بھی اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر تو اس نئے ویرینٹ کے کیسز جنوبی افریقا کے ایک صوبے خاؤتنگ میں سامنے آئے ہیں، یہ جنوبی افریقا کا گنجان ترین صوبہ ہے اور اس کا پہلا کیس 22 نومبر کو رجسٹر ہوا۔

جی ہاں جب تک سائنسدانوں کو کورونا کی اس نئی قسم کا پتہ لگا یہ جنوبی افریقا سے باہر بھی نکل چکی ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق اس ویرینٹ کے کیسز جنوبی افریقا کے علاوہ بوٹسوانا، ہانگ کانگ ، بیلجیم اور اسرائیل میں بھی سامنے آچکے ہیں جبکہ ممکن ہے کہ یہ دنیا کے اور ممالک میں بھی ہو اور اسے اب تک پہچانا نہ جاسکا ہو۔

کہا جارہا ہے کہ یہ اس سے قبل سامنے آنے والے کورونا وائرس ویرینٹ کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے کیوں کہ اس میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے اور ویکسین کا اثر بھی اس پر کم ہوگا۔

جنوبی افریقا کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے ویرینٹ میں اتنی زیادہ تبدیلیاں ہیں کہ اس کی توقع سائنسدانوں کو نہیں تھی۔ اس ویرینٹ میں ابتدائی کورونا وائرس کے مقابلے میں تقریباً 50 تبدیلیاں ہیں جن میں سے 30 تبدیلیاں اسپائیک پروٹین میں ہے۔

اب تک بنائی جانے والی ویکسینز وائرس کے اسپائیک پروٹین پر  ہی حملہ کررہی تھیں تاکہ وائرس کو انسانی خلیوں میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کیا جاسکے۔ اسپائیک پروٹین میں اتنی زیادہ تبدیلیوں کی وجہ سے دستیاب ویکسینز کا اس وائرس پر اثر 40 فیصد تک کم ہوجائے گا۔

مزید باریکی سے دیکھیں تو اس ویرینٹ کے Receptor Binding Domain حصے (وائرس کا وہ حصہ جو سب سے پہلے انسانی خلیے سے منسلک ہوتا ہے) میں 10 تبدیلیاں ہوچکی ہیں جبکہ بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں تباہی مچانے والے ڈیلٹا ویرینٹ میں اوریجنل کورونا وائرس کے مقابلے میں صرف 2 تبدیلیاں تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس میں اتنے بڑے پیمانے پر تبدیلی ممکنہ طور پر کسی ایک مریض میں ہوئی جو اس وائرس کو شکست دینے میں ناکام رہا اور وائرس مزید طاقتور ہوگیا۔

ادھر سعودی عرب نے بھی مذکورہ 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل، جاپا ن ، سنگاپور نے بھی سفری پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی افریقا نے ان پابندیوں پر ناراضی کا اظہا بھی کیا ہے۔

وائرس میں ہونے والی ہر تبدیلی خطرناک نہیں ہوتی، یہ جاننا ضروری ہے کہ وائرس میں ہونے والی کونسی تبدیلی کیا اثر کررہی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ وائرس جتنے زیادہ لوگوں میں پھیلتا ہے اس میں اتنی ہی زیادہ تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، اب تک کورونا وائرس ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کر چکا ہے جن کا کوئی خاص اثر نہیں پڑتا البتہ اسپائیک پروٹین میں ہونے والی تبدیلی اہم ہوتی ہے جس کی وجہ سے وائرس کا نیا ویرینٹ وجود میں آتا ہے۔

نئے ویرینٹ کی علامات کیا ہوں گی؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اس نئے ویرینٹ کی علامات تو کافی حد تک وہی ہیں جو اس سے قبل دیکھنے میں آئی ہیں یعنی بخار، کھانسی، تھکن، ذائقہ چلا جانا، سونگھنے کی حس کا ختم ہونا اور زیادہ سنگین حالت میں سانس لینے میں دشواری اور سینے میں تکلیف وغیرہ شامل ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس ویرینٹ کی علامات دیگر ویرینٹ سے زیادہ شدید ہوسکتی ہیں۔

اس ویرینٹ سے دنیا میں کیا تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں؟

جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے اس نئے ویرینٹ کے اثرات دنیا بھر میں نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے ویرینٹ کےسبب دسمبر کے وسط تک دنیا میں کورونا کی چوتھی لہر سامنے آسکتی ہے۔

برطانیہ نے تو جنوبی افریقا ، لیسوتھو ، بوٹسوانا، نمیبیا، اسواتینی اور زمبابوے کو کورونا پابندیوں والی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا ہے اور ان ممالک سے پروازوں کی آمد پر پابندی لگادی ہے۔ برطانیہ کا کہنا ہے کہ اب تک ان کے ملک میں کورونا کی نئی قسم کاکوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ ان چھ ممالک سے جو بھی شخص برطانیہ آئے گا اسے قرنطینہ کرنا ہوگا۔

یورپی یونین نے بھی جنوبی افریقا اور خطے کے دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کردی ہے اور رکن ممالک سے کہا ہے کہ اسکریننگ سخت کردیں، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک نے جنوبی افریقی خطے سے پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکا نے بھی جنوبی افریقا سمیت 8 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آرمی چیف کا میڈیکل کور سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ، یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور اے ایم سی کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نگا ر جوہر کو بیجز لگائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن اور جنگ کے ماحول میں صحت کی سہولیات دینے میں اے ایم سی کے کردار کو سراہا ،کورونا وبا کے دوران آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پہلی تھری سٹار جنرل کی بطور کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف عوام کےتحفظ اوربہبود کےلیے پر عزم ہیں،تھری سٹارخاتون جنرل کوکرنل کمانڈنٹ بننےپرفوج اورقوم کوفخرہے جبکہ چیف ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس سٹاف میڈیکل سائنسزمیں طبی رجحانات کواپنائیں۔