All posts by Khabrain News

’وزیراعظم آج ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے‘

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چودہری نے بتایا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں ملک کی معاشی صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

کابل : ہسپتال میں داعش کا حملہ، 19 افراد جاں بحق، 50 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہسپتال میں حملے سے 19 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق طالبان کی جانب سے دو دھماکوں کی تصدیق کی گئی جبکہ عینی شاہدین نے فائرنگ کی بھی اطلاع دی۔

افغان وزارت صحت کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’کابل کے ہسپتالوں میں 19 لاشوں اور تقریباً 50 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے‘۔

قبل ازیں وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی کا کہنا تھا کہ دھماکے 400 بستروں پر مشتمل سردار محمد داؤد خان ہسپتال میں ہوئے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ ’سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں تعینات کردیا ہے، جبکہ جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے‘۔

پہلے کاغذات میں ترقی ہوتی رہی، نمائشی منصوبوں سے صوبے کا دوالیہ ہوگیا تھا: عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور پاکستان کا دل اورمعاشی سرگرمےوں کااہم مرکز ہے۔ لاہورکی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ۔ہماری حکومت نے لاہورکے ترقےاتی منصوبوں کےلئے اربوں روپے مختص کےے ہےں۔ لاہور شہر میں انفرا سٹرکچر کے میگا پراجیکٹس شروع کےے گئے ہےں۔انہوںنے کہا کہ شاہکام چوک، گلاب دیوی ہسپتال انڈرپاس اور شیرانوالاگیٹ اوورہیڈ کے منصوبوں کی تکمےل سے لاہور کے شہرےوں کو آمدورفت کی بے پناہ سہولتےں مےسر آئےں گی۔لاہورشہر کی ضرورےات کے مطابق منصوبے بنائے گئے ہےں۔ذاتی نمودونمائش کے منصوبوں کی جگہ عوامی ترجےحات کو مدنظر رکھا گےا ہے۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ 560ارب روپے کے رےکارڈ ترقےاتی پروگرام سے ہر ضلع مےں خوشحالی آئے گی۔ترقےاتی پروگرام تےار کرتے وقت منتخب نمائندوںسے مشاورت کی گئی۔ ترقیاتی بجٹ میںایک سال میں66فےصدکا غیرمعمولی اضافہ بلاشبہ ہماری ترقیاتی ترجیحات کا آئینہ دار ہے۔ ماضی مےں کاغذات مےں ترقی ہوتی رہی اورعوام ترقی کیلئے ترستے رہے۔سابق حکمران غلط پالےسیوں اورنمائشی منصوبوں سے صوبے کادےوالےہ کر چکے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمےں 2018ءمےں تباہ حال معےشت ملی۔صوبے مےں معاشی استحکام کےلئے مشکل فےصلے کےے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔الحمدللہ آج پنجاب معاشی طورپر مضبوط اورآگے بڑھ رہا ہے۔ یہ ترقیاتی پروگرام صوبے کی ترقی، معیشت کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کا ضامن ہے۔ترقےاتی پروگرام کے ثمرات پنجاب کے کونے کونے تک پہنچیں گے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کےلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی۔ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔اشےاءضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبے کے عوام کا مفادبے حد عزےز ہے۔ انہوںنے کہا کہ مہنگائی اہم اےشوہے،پرائس کنٹرول کےلئے موثر کارروائی کی جائے ۔چےنی کی مقررہ نرخ پر دستےابی ےقےنی بنانے کےلئے انتظامےہ بھرپور کاوشےں کرے۔کسی کو عام آدمی کی جےب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہےں دےںگے۔انہوںنے کہا کہ عام آدمی کو ضرورت کی اشےاءمقررہ نرخ پر ملنی چاہیے۔ گراں فروشوں کے خلاف بلاامتےاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔صوبے میں آٹے سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام انتظامی اقدامات اٹھائیں گے-انہوںنے کہا کہ اچھی کارکردگی والے اضلاع کی انتظامےہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اورخراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کی مذمت کی ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے دھماکے میںزخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاںزخمی افراد کے ساتھ ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں پوری قوم نے لازوال قربانےاں دی ہےں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے قوم ےکجان ہے۔مٹھی بھر دہشت گردوں کے مذموم عزائم اتحاد و اتفاق سے ناکام بنائےںگے۔

آٹا‘ چینی ، گھی سمیت ہر چیز مہنگی، جینا مشکل ہوگیا، خبریں ، چینل ۵ سروے میں شہری پھٹ پڑے

لاہور(سروے رپورٹ/ ضعیب بٹ ) صوبائی دارلحکومت میں اشیاءخوردونوش قیمتوں میں اضافے نے حکومتی دعوﺅں کا پول کھول کے رکھ دیا ۔ شہر بھر میں اشیاءخوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹیں تو سب نے آویزاں کی ہیں لیکن ہر مارکیٹ میں ریٹ اپنی کا لینے پر شہری حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔خبریں ،چینل فائیو کے سروے کے دوران مارکیٹوں میں بکنے والی چینی اور آٹا کی کوالٹی اور ریٹ میں واضع فرق دیکھا گیا ۔اکثر مارکیٹوں میںسرکاری ریٹ پر ،چینی کے نام پر میٹھا پاﺅڈر فروخت کے لئے رکھا گیا ہے جس کو گاہگ لینے سے انکار کر دیتے ہیں یہی حال غیر معیاری دالیں، مرچیں مصالحہ جات کاہے ۔دکاندار سرکاری ریٹ پر غیر معیاری دالیں ،مرچیں اور مصالحہ جات دکھاتے ہیںلیکن بہتر کوالٹی کی اشیاءخوردنوش اپنی من مانی قیمت لگا کر فروخت کرتے ہیں۔

ایس ایم فوڈز مالک کے بے نامی اکاﺅنٹس، اربوں کی منی لانڈرنگ ،تحقیقات شروع

ملتان (کامرس رپورٹر) ایس ایم فوڈز ملتان کے مالک چودھری ذوالفقار علی انجم کے بے نامی اکاﺅنٹس، بے نامی ٹرانزیکشن اور اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی اطلاعات پر حکومتی اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے بڑے صنعتکار کی جانب سے ملازمین کے نام پر بینک اکاﺅنٹس چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بسکٹ اور ٹافی فیکٹری کے درجنوں ملازمین کے نام پر مختلف بینکوں میں کروڑوں روپے بینک بیلنس کے اکاﺅنٹس ہیں جنہیں مبینہ طور پر ذوالفقار انجم آپریٹ کرتے ہیں جبکہ ان ملازمین کی تنخواہیں چند ہزار روپے فی کس ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نیو سبزی منڈی ملتان میں ایس ایم فوڈز کے ڈسٹری بیوٹر عثمان ٹریڈ لنکرز ٹافیاں چیونگم فروخت کرنے والے تاجر کے مختلف بینکوں میں 15 ارب روپے کی بے نامی ٹرانزیکشن کے بعد اداروں نے ازسرنو تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بوگس درآمدی دستاویزات سامنے آنے اور اربوں روپے کی ادائیگی ہونے پر ایس ایم فوڈز کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان، چین ، نیپال کے حکومتی ادارے بھارتی ہیکرز کے اہداف میں شامل

پاکستان، چین ، نیپال کے حکومتی ادارے بھارتی ہیکرز کے اہداف میں شامل۔ بھارتی ہیکرز نے گزشتہ روز چین کے دفاع سمیت سرکاری اداروں پر حملے کی کوشش کی ہے۔ چینی سائبر سکیورٹی کمپنی ۔
رواں سال بھارتی عیکرز کے خلاف بڑی تعداد میں سائبر حملوں کاانکشاف۔ بھارتی ہیکرز سائبر حملوں کیلئے میٹنگ ای میل کا استعمال کرتے ہیں۔ حملہ آور خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کے کرے ہدف کو ای میل بھیجنا ہے۔ چین نے 100 سے زائد بھارتی جعلی ویب سائٹس کا پتہ چلا لیا۔ ہیکرز کا مقصد سرکاری اداروں کو ٹارگٹ بنانا ہے۔

وزیراعظم کی اتحادیوں سے مشاورت ، 30 بل منظور کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے ارکان کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

بلانے کے معاملے پر اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے ارکان سے ملاقات کا ون پوائنٹ ایجنڈا تھا جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق ارکان کو اعتماد میں لینا تھا، آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا جس میں انتخابی اصلاحات سمیت 30بل پیش کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سمیت دیگر انتخابی اصلاحات اور مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق بل پیش کیا جائے گا۔منگل کو اتحادی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ اجلاس میں ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فروغ نسیم، خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد، جی ڈی اے کی جانب سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا شریک اور مسلم لیگ ق کے مونس الہی شریک تھے۔

رواں مالی سال کے 4 مہینوں میں تجارتی خسارے میں 103 فیصد اضافہ

اسلام آباد: وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں تجارتی خسارے میں 103 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جس کی وجہ برآمدات کے مقابلے میں درآمدات میں تقریباً دوگنا اضافہ ہے۔

 رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ جولائی تا اکتوبر 2021 میں 15 ارب 52 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا تھا جو گزشتہ سال کے اسی مہینوں میں 7 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

رواں سال کا آغاز بڑھتے ہوئے درآمدی بل کے ساتھ ہوا جس سے بیرونی جانب سے دباؤ بڑھنے کا شدید خطرہ ہے۔

وزارت خزانہ کا خیال ہے کہ ترسیلات زر میں اضافہ، برآمدی آمدنی میں اضافہ اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے بڑی حد تک دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

تجارتی خسارے میں بڑھتے ہوئے رجحان کو لگاتار چوتھے مہینے بھی نوٹ کیا گیا کیونکہ تجارتی خسارہ اکتوبر میں 3 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں ایک ارب 80 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا۔

ابتدائی تخمینوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑھتا ہوا درآمدی بل مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ کو 10 ارب ڈالر تک دھکیل سکتا ہے۔

9 بینکوں پر سائبر حملے اور ڈیٹا چوری کی بات درست نہیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے صارفین اور عوام کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے اور کسی دوسرے بینک پر سائبر حملے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
نیشنل بینک کے نظام پر سائبر حملے کے بعد ملک میں افواہوں کا بازار گرم ہوگیا، سوشل میڈیا پر پاکستان کے مالیاتی شعبہ پر بڑے سائبر حملے کی غلط اطلاعات گردش کرنے لگیں جن میں کسٹمر کا ڈیٹا چوری ہونے اور رقوم کے نقصانات کے دعوے کیے جانے لگے تاہم اسٹیٹ بینک نے اس کی تردید کی ہے۔اسٹیٹ بینک نے صارفین اور عوام کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے اور کسی دوسرے بینک پر سائبر حملے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسٹیٹ بینک نے اپنے آفیشل ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ 9 بینکوں پر سائبر حملے اور ڈیٹا سمیت رقوم کے نقصان کی اطلاعات غلط ہیں اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ترجمان سے منسوب کرکے پھیلایا جانے والا پیغام جعلی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک میں نیشنل بینک آف پاکستان کے سوا کسی بینک پر سائبر حملے کی اطلاع نہیں ملی، اسٹیٹ بینک ان اطلاعات کی تردید کرتا ہے جن میں 9 بینکوں پر سائبر حملے، مالیاتی اور ڈیٹا کی چوری کا دعویٰ کیا جارہا ہے، اسٹیٹ بینک صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے اور کوئی بھی اطلاع اسٹیٹ بینک کے آفیشل ابلاغی ذرائع سے ہی نشر کی جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان آسان شکار نمیبیا سے آج ٹکرائے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان آسان شکار نمیبیا کو ترنوالہ بنانے کیلیے تیار ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقابل شکست پاکستان ٹیم نے ابھی تک گروپ ٹو میں شامل تینوں بڑے برج الٹائے ہیں،روایتی حریف بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے اعتماد بلندیوںپر پہنچایا، اس کے بعد نیوزی لینڈ اور افغانستان کو بھی زیر کرکے دھاک بٹھائی۔
اب ٹیم کے پاس منگل کو ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں نمیبیا جیسے آسان شکار کو ترنوالہ بناکر سیمی فائنل تک رسائی پر مہر تصدیق ثبت کرنے کا موقع ہوگا،گرین شرٹس کو ٹاپ آرڈر میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی خدمات حاصل ہیں۔
دونوں ایک عرصے سے تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں،افغانستان کیخلاف بڑی اننگز نہ کھیل پانے والے محمد رضوان اس بار بھرپور کم بیک کیلیے بے تاب ہوں گے،فخرزمان جارحانہ بیٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر ابھی تک کھل کر صلاحیتوں کے جوہر نہیں دکھاپائے،ان کیلیے بھی چھکے چھڑانے کا اچھا موقع ہوگا۔
ابھی تک جدوجہد کرنے والے محمد حفیظ کی جگہ حیدر علی کو آزمانے کا آپشن موجود ہے، تجربہ کار شعیب ملک مڈل آرڈر میں استحکام کی علامت ہوں گے،آصف علی نے گذشتہ دونوں میچز میں مختصر اننگز میں خود کو میچ ونر ثابت کیا ہے۔
شاداب خان اور عماد وسم اسپن کا جادو جگانے کے ساتھ جارحانہ بیٹنگ کا بھی مظاہرہ کرسکتے ہیں،پیسرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف زبردست فارم میں ہیں،کمزور حریف کیخلاف حسن علی کو بھی ردھم میں آنے کا موقع ملے گا،اگر انھیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا تو وسیم جونیئر کو آزمایا جا سکتا ہے،حتمی فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔
دوسری جانب نمیبیا نے کوالیفائنگ مرحلے میں سری لنکا سے شکست کے بعد نیدر لینڈز اورآئرلینڈ کو زیر کیا، سپر 12مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف فتح سمیٹی،اتوار کواسے افغانستان نے آؤٹ کلاس کیا، پاکستان کی بولنگ پاور کو دیکھتے ہوئے نمیبیا کی کمزور ٹاپ آرڈر سے بڑی توقعات وابستہ نہیں کی جا سکتیں،مڈل آرڈر میں گیرہارڈ ایراسمس،زان گرین اور جے جے سمٹ جارحانہ بیٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
آل راؤنڈز ڈیوڈ ویزا بیٹ اور بال سے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں، روبن ٹرمپلمین پیس بولنگ سے مشکلات پیدا کرنے کے اہل ہیں، جان فریلنک اور جے جے سمٹ بھی ساتھ دینے کیلیے تیار ہوں گے،جان نکول لیگ اسپن سے کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
ابوظبی میں ابھی تک رنز بنانا آسان نہیں رہا، حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہاں پہلی اننگز کا اوسط ٹوٹل128رہا ہے،ہدف کا تعاقب کرنے والی 6 ٹیمیں فاتح رہیں، 2بار پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں سرخرو ہوئی ہیں، اسپنرز پچز کا زیادہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں،اوس کے پیش نظر ٹاس جیتنی والی ٹیم پہلے بولنگ کو ترجیح دے گی۔
پاکستان ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی بار ’’کرکٹ بے بیز‘‘ نمیبیا سے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہی ہے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اس سے قبل صرف ایک بار 18سال قبل کسی انٹرنیشنل میچ میں مقابل ہوئی تھیں،گرین شرٹس نے ون ڈے فارمیٹ کے ورلڈکپ 2003میں نمیبیا کو 171رنز سے شکست دی تھی۔
آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ مسلسل 3میچز جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوگیا، مگر نمیبیا سمیت کسی بھی حریف کو آسان نہیں لے سکتے، ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
انھوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی کپتان کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں، ٹیم کا ماحول زبردست بن چکا،کوشش ہوگی کہ فتوحات کا تسلسل برقرار رکھیں، نمبییا سے میچ کیلیے ہم کچھ مختلف نہیں سوچ رہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، اس لیے کوئی خطرہ مول نہیں لیاجاسکتا، تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی سے ہی میچز جیتتے جاتے ہیں اورہماری کوشش ہوگی کہ غلطیوں کو نہ دہرائیں اور عمدہ کھیل پیش کریں۔