All posts by Khabrain News

چین، افغانستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے: ذبیح اللہ مجاہد

افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ چین افغانستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، ان کے ملک کے اثاثوں کو منجمد کرنا افغان عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں معاشی صورت حال معمول کی طرف آ رہی ہے، سڑکوں کی تعمیر سمیت بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ نائب وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ داعش ان کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، گذشتہ دنوں ان کے کئی لوگوں کو گرفتار اور ان کی محفوظ پناہ گاہوں کو تباہ کیا، ان کی حکومت نے داعش کی موجودگی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے اْگئی۔

 وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورت حال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کوئی کشیدگی نہیں ہے اس معاملے پر قیاس آرائیاں زیادہ کی گئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میرے اور فوجی قیادت میں جو تعلقات ہیں اس سے بہتر نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے، تکنیکی خامی تھی جو دور ہوگئی یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت چاہتی تھی کہ افغان صورتحال کے تناظر میں ڈی جی آئی ایس آئی کام جاری رکھتے، ہمیں اپنے منشور پر عملدرآمد کرنے پر توجہ دینی ہے۔

افغانستان میں استحکام ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی، رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی پہلی کوشش ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران پیدا نہ ہو، افغانستان میں استحکام ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہندو ارکان اسمبلی کا مذہب کی جبری تبدیلی کا بل مسترد ہونے کا شکوہ کیا گیا، لال چند ملہی نے کہا کہ مذہب کی جبری تبدیلی روکنے کے لیے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے لیے سب سے زیادہ اقدامات کیے ہیں، مذہب کی جبری تبدیلی کے خلاف بل میں کچھ مسائل ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، خود یہ سارا معاملہ دیکھ رہا ہوں۔

حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے

وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ایم این ایز کی مشاورت سے شروع کریں گے، صحت کارڈ، احساس کارڈ بھی ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی خطے میں پیٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پارہے ہیں کہ مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش ہے، عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

ہری پور میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، دلہا سمیت 5 افراد جاں بحق

ہری پور:

غازی کے علاقے خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں دلہا سمیت5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ہری پور کے علاقے غازی کے قریب خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بارات غازی سے آزاد کشمیر جارہی تھی، کہ تیز رفتاری کے باعث حاثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع  ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو حویلی کہوٹہ اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دلہا خواجہ مبشر، اس کا والد خواجہ منیر ہری پور کے علاقہ خالو میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر تھے،اور حویلی کہوٹہ میں بارات لینے گئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دلہا اور اس کا والد، دادا ، پھوپھا اور چچا شامل ہیں۔

تائیوان میں خوفناک آگ نے شہریوں پر قیامت ڈھا دی، 50 کے قریب اموات

تائیوان میں خوفناک آگ نے شہریوں پر قیامت ڈھا دی، آتشزدگی کے نتیجے میں 50 کے قریب افراد ہلاک ہو ‏گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی تائیوان کی کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کے مکینوں پر قیامت ٹوٹ ‏پڑی۔ 13 منزلہ بلڈنگ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں بعض ‏کی حالت تشویشناک ہے۔

رات گئے رہائشی عمارت میں آگ تیسری منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور پوری ‏عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا اور 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی کے ‏نتیجے میں 46 افراد کی تصدیق کی گئی ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم تفتیشی حکام حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش ‏کررہے ہیں۔

تائیوان کی صدر تساانگ وین نے متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کے ساتھ ساتھ انہیں محفوظ مقامات پر منتقل ‏کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ایم این ایز کی مشاورت سے شروع کریں گے، صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈ بھی ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیں گے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں اب بھی خطے میں پیٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔

بٹ کوائن: امریکا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

واشنگٹن: امریکا کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی مائننگ میں سب سے آگے نکل گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بٹ کوائن کرنسی کی مائننگ میں چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تمام ممالک سے آگے نکل گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی کے باعث امریکا آگے نکلا ہے۔ رواں سال اگست سے پہلے کے چار مہینوں میں امریکا کی مائننگ کے حوالے سے سرگرمیوں میں دگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اگست کے آخر تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا کے مارکیٹ شیئر میں 35.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

بٹ کوئن کی مائننگ میں امریکا کے بعد وسطی ایشیائی ملک قازقستان دوسرے نمبر پر جبکہ روس تیسری پوزیشن پر ریکارڈ کیا گیا ہے، روس میں ڈیجیٹل کرنسی کی مائننگ میں 18.1 فیصد جبکہ روس میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بٹ کوائن کی کان کنی(مائننگ) کے لیے بجلی کی زیادہ مقدار سمیت مضبوط کمپیوٹرز کی ضرورت ہوتی ہے، کرپٹو کرنسی کی مائننگ سے عالمی بجلی کی پیداوار کا 0.45 فیصد استعمال ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے پابندی کے باعث کرپٹو کرنسی کی مائننگ میں عالمی سطح پر گراوٹ دیکھی گئی تھی تاہم اب پھر سے اس کی کان کنی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ چین نے بٹ کوائن کو منی لانڈرنگ کے لیے آسان طریقہ قرار دیتے ہوئے جون میں پابندی عائد کی۔

ڈینگی کی علامات کیا ہیں؟ احتیاطی تدابیر بھی جانیے

مچھروں کے باعث پیدا ہونے والے مرض ڈینگی کا اگر ابتدائی مراحل میں علاج نہ کیا جائے تو وہ مریض کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی اس وقت ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی یہ بیماری خون کے سفید خلیات پر حملہ کرتی ہے اور انہیں آہستہ آہستہ ناکارہ کرنے لگتی ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 40 کروڑ افراد کو ڈینگی انفیکشنز کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے 9 کروڑ 60 لاکھ افراد بیمار ہوتے ہیں۔

ڈینگی کی علامات

ڈینگی کی علامات عموماً بیمار ہونے کے بعد 4 سے 6 دن میں ظاہر ہوتی ہیں اور اکثر 10 دن تک برقرار رہتی ہیں۔

سر درد : ڈینگی بخار کی سب سے پہلی علامت شدید قسم کا سر درد ہے جو مریض کو بے حال کردیتا ہے۔

تیز بخار : ڈینگی کی ایک علامت تیز بخار ہونا ہے، عموماً 104، 105 یا اس سے بھی زیادہ تیز بخار کی وجہ سے جسم کے درجہ حرارت میں نہایت تیزی کے ساتھ غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

جوڑوں میں درد : ڈینگی کا شکار ہونے والے مریض کو پٹھوں اور جوڑوں میں نہایت شدید قسم کا درد کا سامنا ہوتا ہے۔ یہ درد خاص طور پر کمر اور ٹانگوں میں ہوتا ہے۔

خارش : ڈینگی بخار کے ابتدائی مرحلے میں جلد پر خراشیں بھی پڑ جاتی ہیں اور جلد کھردری ہو کر اترنے لگتی ہے۔

متلی اور قے : اس وائرس کے باعث تیز بخار متلی اور الٹی کا سبب بھی بنتا ہے۔

غنودگی : ڈینگی بخار کے دوران مریض عموماً غنودگی میں رہتا ہے۔

خون بہنا : جب ڈینگی بخار اپنی شدت کو پہنچ جاتا ہے تو مریض کے ناک اور مسوڑھوں سے خون بہنا شروع ہوجاتا ہے۔

خون کے خلیات میں کمی : ڈینگی وائرس خون کے خلیات پر حملہ کرتا ہے جس سے ایک تو نیا خون بننا بند یا کم ہوجاتا ہے، علاوہ ازیں بخار کے دوران اگر کوئی چوٹ لگ جائے اور خون بہنا شروع ہوجائے تو خون کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے جو مریض کےلیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

فشار خون اور دل : ڈینگی وائرس خون کے بہاؤ اور دل کی دھڑکن کو بھی متاثر کرتا ہے، جس کی وجہ سے بلڈ پریشر اور دھڑکن کی رفتار میں کمی آسکتی ہے۔

احتیاطی تدابیر

ڈینگی سے بچاؤ کےلیے تاحال کوئی ویکسین بنائی نہیں جاسکی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے تحفظ کیلئے موسکیٹو ریپیلنٹس کا استعمال کریں اور میدان یا چار دیواری کے اندر، آستینوں والی قمیض اور پیروں میں جرابیں پہنے۔

گھر میں اے سی ہو تو اسے چلائیں، کھڑکیاں اور دروازوں میں مچھروں کی آمد روکنا یقینی بنائیں، اے سی نہیں تو مچھروں سے بچاؤ کے نیٹ استعمال کریں۔

اسی طرح مچھروں کی آبادی کم کرنے کے لیے ان کی افزائش کی روک تھام کی تدابیر پر عمل کریں جیسے پرانے ٹائروں، گلدان اور دیگر میں پانی اکٹھا نہ ہونے دیں۔

کراچی میں کاریں چوری کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ ملزمان کا 4 رکنی گروہ گرفتار

کراچی : پولیس نے کراچی میں کاریں چوری کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ ملزمان کے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ، گروہ کا سرغنہ عمر شہباز بی ایس اکاؤنٹس فنانس ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے کراچی میں کاریں چوری کر نے والے بین الصوبائی گروپ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان گرفتار کرلئے اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 سرقہ شدہ کاریں اور دو پستول بر آمد کیں۔

ایس ایس پی اےوی ایل سی بشیربروہی نے بتایا کہ اس گینگ کے سرغنہ عْمر شہباز ہے جس نے اقراء یونیورسٹی سے بی ایس فنانس اکاونٹس کی ہوئی ہے۔

بشیربروہی کا کہنا تھا کہ ملزمان اسلام آباد سے آپریٹ کرتے ہیں اور کراچی سے کاریں چوری کرکے ٹیمپرنگ کے بعد پنجاب، سرحد اور اسلام آباد میں فروخت کرتے ہیں جبکہ اسلام آباد سے گاڑیاں چوری کرکے کے پی کے اور سندھ میں فروخت کی جاتی ہے۔

ایس ایس پی اےوی ایل سی نے کہا کہ ملزمان نے کراچی سے 20 گاڑیاں اور اسلام آباد سے ایک درجن سے زائد گاڑیان چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

بشیربروہی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت ہوئی، گرفتارملزمان میں عمرشہباز،تنویر الحق،حیدر خان اور منصور ملک شامل ہیں۔

ملزم تنویر الحق نے چوری کی گاڑیا ں فروخت کر نے کے لئے واٹس اپ گروپ بنا رکھے ہیں، جس میں چوری کی گاڑیاں بیچی جا تی ہیں، واٹس ایپ گروپ میں ایک شوروم مالکان بھی شامل ہے، چوری کی کارخریدنےمیں شوروم مالکان بھی ملوث ہے۔

قومی اسمبلی: عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان مرحوم ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی مشترکہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی گئی، یہ قرار داد وزیر مملکت علی محمد خان نے قراردادپیش کیں۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان تھے۔ قومی اسمبلی کا ایوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سلام پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ عبد القدیر خان نے پاکستان اور عالم اسلام کو دفاع کو مضبوط کیا، یہ ایوان ڈاکٹر صاحب کی خدمات کو سرکاری نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کرتا ہے۔ یہ ایوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔

قرار داد کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات قومی نقصان ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے نامساعد حالات میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کترے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان محسن پاکستان تھے، قائداعظمؒ نے ملک بنا کر دیا، ڈاکٹر عبدالقدیر نے دفاع کو ناقابل تسخیربنانے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردارادا کیا۔

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل روانہ ہوگی ویب ڈیسک 14 اکتوبر 2021

لاہور : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز میں صرف تین دن باقی رہ گئے، قومی ٹیم میگا ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے کل متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل بروز جمعہ 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کیلیے روانہ ہوگی، قومی اسکواڈ کی کل صبح روانگی شیڈول ہے۔

قومی اسکواڈ نے گزشتہ روز آرام کیا تھا، روانگی سے قبل ٹیم کا آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرا سیناریو میچ ہوگا۔ یو اے ای پہچنے کے بعد ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سے وارم اپ میچز کھیلے گی۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف جیت حاصل کرکے میگا ایونٹ میں مومنٹم برقرار رکھیں گے اور ورلڈ کپ جیتیں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا پہلا میچ24اکتوبر کو پاکستان ٹیم کا مقابلہ بھارتی ٹیم سے ہوگا۔