کراچی: (ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یکم مارچ سے اندرون ملک پروازوں میں سفر کے دوران کھانے پینے کی پابندی ختم کردی۔
سی اے اے حکام کی جانب سے ملک کی ایک شہر سے دوسرے شہر کے درمیان آپریٹ ہونے والی پروازوں پرعائد پابندیوں میں نرمی کردی،جاری کردہ لیٹر کے مطابق یکم مارچ سے اندرون ملک ہوائی سفرکے دوران کھانے پرپابندی ختم کردی گئی۔
اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو وقت کے مطابق اسنیکس اور دیگر مینو کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے گا، تاہم ہوائی سفر کے دوران ماسک پہننے کی شرط برقراررہے گی، پی آئی اے سمیت نجی ائرلائنز کو مراسلہ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کورونا وبا کی وجہ سے پروازوں میں کھانے پینے کی ممانعت کی گئی تھی۔
All posts by Khabrain News
نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے خاتمے پر اعتراضات کے خلاف اپیل دائر
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ بار نے نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی۔
دائر کردہ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی نقطے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا، درخواست پر لگائے گئے اعتراضات بلا جواز ہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق سے تاحیات نااہلی ہوجاتی ہے اور سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں۔
اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے ہیں کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے لیے کورٹ آف لاء کا ڈکلیئریشن ہونا چاہیے، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اعتراضات ختم کرکے آئینی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
بلاول زرداری ہیں، بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں ہوجاتا، علی زیدی
کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری ہیں، بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں ہوجاتا۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتےہ وئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ کل دوپہر کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کا آغاز کریں گے، ہم سندھ کے مظلوم عوام کی آواز بلند کرنے جارہے ہیں، یہ بالکل نہیں ہوسکتا کہ پیپلزپارٹی پولیس اور انتظامیہ کو ملوث کر کے ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو ہراساں کرے، کل کراچی کے مختلف علاقوں میں ہمارے کارکنان کو جھنڈے لگانے سے روکا گیا، اور اس کے لئے پولیس کو استعمال کیا جارہا ہے، جب کہ پیپلز پارٹی کو جہاں سے ووٹ نہیں بھی ملتے وہاں بھی جھنڈے لگائے جاتے ہیں، جیسے انہوں نے اپنے جھنڈے لگائے اس طرح سب لگا سکتے ہیں، یہ لوگ ابھی سے خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہے، لیکن ہمیں ان ہتھکنڈوں سے ڈر نہیں لگتا ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ سیاست میں دہشت گردی سب سے پہلے پیپلز پارٹی لائی تھی، کوئی نہ بھولے کہ ال ذولفقار نے جہاز اغوا کیا تھا، ال ذولفقار سے لے کر لیاری گینگ وار تک پیپلز پارٹی نے دہشتگردی کی ہے، جو فہمیدہ سیال اور ناظم جوکھیوں کے ساتھ ہوا وہ کس نے کیا، بلاول کوئٹہ سانحے میں تو پہنچ گئے تھے لیکن سندھ میں کچھ ہوتا ہے تو کیوں نہیں جاتے، نام میں بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں ہو جاتا، بلاول زرداری ہیں اور زرداری کی طرح ان میں منافقت بھری ہوئی ہے۔
کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالبعلموں کی آواز سن سکے: مریم نواز
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کی آواز سن سکے۔
پاکستانی طلبہ سےمتعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے لکھا کہ یوکرین میں سیکڑوں پاکستانی طالب علم وہاں سے نکالے جانے کے منتظر ہیں۔
مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یوکرین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی طلباء کی فریاد سننے والا کوئی ہے۔
یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں: روس
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دیتی ہے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے “یوکرین کو غیر فوجی اور غیر نازی بنانے کے لیے فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ جبر سے آزاد ہو کر یوکرینی باشندے خود آزادانہ طور پر مستقبل کا تعین کر سکیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ہم کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جیسے ہی یوکرین کی مسلح افواج ہماری اپیل پر پہل کرتی ہے اور فوری ہتھیار ڈال دیتی ہے۔ ہم یوکرین پر نازیوں کی حکومت نہیں چاہتے۔ کوئی بھی یوکرین پر قبضہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
روسی وزیر خارجہ نے یوکرین کے ان دعوؤں کی تردید کی کہ روسی افواج نے رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچانے کے وسیع ثبوت کے باوجود شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔
اس سے قبل کریملن کے پریس سیکرٹری دیمتری پیسکوف نے بھی کہا کہ ماسکو یوکرین میں جاری روسی فوجی کارروائی کے حوالے سے کیف کے ساتھ ہتھیار ڈالنے کی شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
دیمتری پیسکوف کے مطابق پیوٹن اپنے یوکرینی ہم منصب سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے یوکرین کو غیرجانبدار رہنے کی ضمانت اور ہتھیار ڈالنے کا وعدہ کرنا ہوگا۔ یہ شرائط یوکرین کو غیر مسلح اور ڈی نازیفائی کر دے گی جبکہ روس کو لاحق سیکیورٹی خطرات کا بھی خاتمہ ہوگا۔
دیمتری پیسکوف نے واضح کیا کہ غیر جانبدار حیثیت اپنانے اور ہتھیار ڈالنے کی شرائط سے نام نہاد ’’ریڈ لائن‘‘ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یوکرین اگر مذکورہ شرائط پر بات کرنے کو تیار ہوا تو روسی صدر مذاکرات کے وقت کا تعین کریں گے۔
دیمتری پیسکوف نے بتایا کہ روسی صدر کی جانب سے تمام فیصلے لیے جا چکے ہیں اور اہداف حاصل کیے جائیں گے جبکہ آپریشن کے اپنے اہداف ہیں انہیں حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ پیشکش دی کہ روس فوجی کارروائی روک سکتا ہے اگر یوکرین مطالبات ماننے کو تیار ہے۔
یوکرین میں باپ اور کم سن بیٹی کی الوداعی ملاقات کی جذباتی ویڈیو وائرل
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے جنگ زدہ علاقے سے باپ کی کم سن بیٹی کو محفوظ مقام پر بھیجنے سے قبل الوداعی ملاقات کی ایک جذباتی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں باپ اور بیٹی گلے مل کر زار و قطار رو رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی حملے میں فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنگ زدہ علاقوں میں انسانی المیوں پر مشتمل دلگداز کہانیاں جنم لے رہی ہیں۔
جنگ پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی گزر گاہ ہے جس میں قریبی رشتوں سے جدائی سمیت سخت حالات کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے ایسے ہی ایک جذباتی منظر کی ویڈیو نے ہر آنکھ کو نم کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں باپ اور بیٹی کی الوداعی ملاقات کے جذباتی منظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک غم زدہ باپ اپنی کم سن کو بیٹی کو پیار کر رہا ہے اور گلے سے لگا کر رو رہا ہے۔
اس کے بعد وہ شخص اپنی بیوی کو الوداع کرتا ہے اور بس میں سوار بیٹی کو جاتے ہوئے دیکھ کر روتا رہتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص حلیے سے فوجی لگ رہا ہے جو جنگ کے لیے خود تو رک جاتا ہے لیکن اہل خانہ کو محفوظ مقام پر بھیج دیتا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی،2 نوجوان شہید
سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں میں 2نوجوانوں کوشہید کردیا۔ دونوں نوجوانوں کوگھرگھرتلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔
بھارتی فورسزنے شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ ان علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔
دوسری جانب سری نگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مسجد کے اطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا اوربھارتی فورسزکی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔
روس کاجنگی طیارہ مار گرایا، یوکرین
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف میں روس کا جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔
یوکرین کی وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق روسی فوجی طیارے کو مارگرایا گیا۔ روسی طیارہ کودارالحکومت کیف میں نشانہ بنایا گیا۔طیارہ کا ملبہ عمارت پرگرنے سے عمارت کوآگ لگ گئی۔
دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں متعدد دھماکے سنے گئے۔ہزاروں افراد روسی حملوں کی زد میں آئے شہروں سے محفوظ مقامات کی طرف جانے کی کوشش کررہے ہیں۔کیف میں کرفیونافذ ہے جبکہ سیکڑوں افراد نے رات بنکرز میں گزاری۔
یورپی یونین، آسٹریلیا اورجاپان نے بھی روسی بینکوں، کمپنیوں اورروسی شخصیات پرپابندیاں عائد کردیں۔ مغربی ممالک نے یوکرین فورسز کوفوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
فائرنگ کا واقعہ مشرقی بائی پاس پر بھوسہ منڈی کے قریب پیش آیا، پولیس کے مطابق اہلکار ڈیوٹی پر معمور تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی علاقے کو گھیرے میں لیکر لاشوں اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شہید اہلکاروں میں اے ایس آئی رحمت اللہ اور کانسٹیبل علی اصغر شامل ہیں جبکہ ڈرائیور آزاد خان زخمی ہوا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 72 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 176 روپے 39 پیسے سے بڑھ کر177 روپے 11 پیسے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔