All posts by Khabrain News

وزیراعظم آزادکشمیر کا یاسین ملک کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑنے کا اعلان

آزاد کشمیر: (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑنےکا اعلان کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے لیے لڑے جانے والے مقدمے پر تمام اخراجات آزاد کشمیر حکومت برداشت کرےگی۔انھوں نے کہا کہ یاسین ملک نے بندوق کا راستہ چھوڑ کر پرُ امن جدوجہد کی، تمام عالمی فورمز متفق ہیں کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی جائز تحریک ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی عدالت نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا اور پھر 6 روز بعد 25 مئی کو بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 2 بار عمر قید کی سزا سنائی جب کہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

نیب ترمیمی بل کو ہم عدالت میں چیلنج کریں گے،فرخ حبیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی بل کو ہم عدالت میں چیلنج کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے قوانین میں ترامیم کرکے اپنے لیے راہ ہموار کی۔اینٹی کرپشن ریفارمز وہ لارہے ہیں جو خود کرپشن میں ملوث ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت عمران خان حکومت کوہٹا دیا گیا۔ڈونلڈ لو سے ہمارے سفارت کار کی ملاقات کی تفصیل موجود ہے۔حکومت کی تبدیلی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے پاکستانیوں سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ہم کسی طور پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔پیسوں کی لوٹ مار اور وزارتوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے۔موجودہ حکومت میں چوروں کا لوٹ سیل میلہ لگ گیا۔

اگلے ماہ آنے کا بیان دینے والا خونی فساد میں دم دبا کر بھاگ گیا : رانا ثناء

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے کا بیان دینے والا خونی فساد میں دم دبا کر بھاگ گیا۔
شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بد روحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، آپ آئیں تو سہی ۔
انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں۔

ترامیم کے بعد نیب عملی طور پر بےمعنی ہو گیا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مخصوص ٹولے نے اپنے مفادات کے لیے آئین میں ترامیم کر دیں۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے قومی اسمبلی میں کچھ بل منظور کروائے ہیں اور مخصوص ٹولے نے اپنے مفادات کے لیے یہ ترامیم کرائی ہیں۔ ان کا کوئی نظریہ ہے نہ منزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عارضی اور غیر فطری اتحاد ہے اور یہ گروپ عمران خان کو نیچا دکھانے کے لیے جمع ہوا ہے۔

عمران خان نے اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا: وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، حالیہ آڈیو ٹیپ ان کی منافقت بے نقاب کرتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔ عمران خان نے اپنے دعووں کے برعکس خود کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی تیار کی گئی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔

عمران خان کے فوکل پرسن کی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے سے بدتمیزی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عمران خان کے فوکل پرسن نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے سے بدتمیزی کی، صاحبزادہ جہانگیر یاد داشت دیر سے لینے پر آپے سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جانیوالے صاحبزادہ جہانگیر نے پاکستان ہائی کمیشن لندن کی عمارت میں گھس کر بدتمیزی کی اور وہاں موجود پاکستانی عملے کو کیڑے مکوڑے قرار دیدیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن حکام نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی پر غور شروع کردیا، ،صاحبزادہ جہانگیر نے عملے کو عمران خان کی حکومت آنے پر دادو ٹرانسفر کی دھمکیاں بھی دیں۔

شمالی کوريا کے خلاف امريکہ کی تازہ پابندياں

امريکہ : (ویب ڈیسک) امريکہ نے دو روسی بينکوں، ايک شمالی کوريائی کمپنی اور ايک ایسے شخص پر تازہ پابنديوں کا اعلان کیا ہے جس پر ہتھیاروں کے پروگرام میں معاونت کا الزام لگایا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی پابنديوں کے زمرے ميں آنے والے روسی بينکوں کے نام بينک اسپٹنک اور فار ايسٹرن بينک ہيں۔شمالی کوريائی کمپنی ايئر کاريو ٹريڈنگ کارپوريشن کمپنی پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں ہیں ہے۔
واشنگٹن نے جونگ يونگ نامی شخص پر پابندياں عائد کی ہيں، اس پر الزام ہے کہ اس نے بيلسٹک ميزائل کی تياری سے منسلک کمپنيوں کا ساتھ ديا۔
يہ پيش رفت اقوام متحدہ کی شمالی کوريا پر مزيد پابنديوں کے حوالے سے قرارداد پر ووٹنگ کے ايک دن بعد سامنے آئی، جسے روس اور چين نے ويٹو کر ديا تھا۔

اسرائیلی صدر نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق کر دی

اسرائیل : (ویب ڈیسک) اسرائیل کے صدر اسحاک ہرزوگ نے پاکستانی وفد سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر دی۔ عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکا میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے۔
اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد سے ان کی ملاقات بے حد خوش آئند رہی۔

کراچی میں سکول کے طلباء بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر،پولیس کارروائی میں ناکام

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں اسکول کے طلبا کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی میں اسکول کے طلباء بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے، کورنگی نمبر 6 میں گزشتہ روز ہونے والی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، متعدد طلباء ایک مقام پر جمع تھے اچانک موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔
گلی سے گزرتے مسلح ملزمان، طلباء کو جمع دیکھ کر واپس آئے، ملزمان نے اسٹوڈنٹس سے موبائل فونز، نقدی اور قیمتی اشیا چھین لی، فرار ہوتے ملزمان ایک اسٹوڈنٹ کی موٹر سائیکل کی چابی بھی ساتھ لے گئے ،سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔

عائشہ صنم مرتے دم تک ترکی میں رہائش رکھنے کی خواہاں

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل عائشہ صنم خان نے مرتے دم تک ترکی میں رہائش رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
عائشہ صنم خان کا کہنا ہے کہ اپنے وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک میں بھی کام کیا ہے اور خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ جتنا بھی کام کیا کامیابی ہی ملی ہے۔
اکارہ نے مزید کہا کہ میں ترکی میں مستقل سکونت اختیار کرنے کے بعد پرسکون ہوں ،اب وطن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور مرتے دم تک ترکی میں رہنا چاہتی ہوں۔
عائشہ صنم خان نے انڈسٹری میں کام کے حوالے سے باتے کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مقام بحال رکھنے کے لیے مزید محنت اور لگن سے کام کررہی ہوں۔