روس کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند ملیشیا سے جھڑپ میں یوکرین کا ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ یوکرین کی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کے حمایت یافتہ جنگجوؤں نے گشت پر مامور اہلکاروں پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا۔ روس یوکرین کو اپنا حصہ قرار دیکر ایک حصے پر قبضہ بھی کرچکا ہے، یوکرین میں روس علیحدگی پسند مسلح جماعت کے ذریعے مداخلت جاری رکھے ہوئے اور باقی ماندہ علاقے پر علیحدگی پسندوں کی مدد سے قابض ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔اس پر روس کو عالمی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔ اس کے جواب میں مغربی ممالک کے دفاعی اتحاد نیٹو نے یوکرین کی مدد کا فیصلہ کیا اور سرحد پر فوجی تعینات کرنا شروع کردیئے۔ روس کے صدر ویلادیمیر پوٹن نے نیٹو کے اس اقدام پر عالمی قوتوں کو بھرپور جوابی وار کی دھمکی بھی دی ہے۔
All posts by Khabrain News
سابق کپتان مصباح الحق کورونا وائرس کا شکار
کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد عالمی شہرت یافتہ بلے باز نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ سابق کپتان مصباح الحق نجی دورے پر امریکہ گئے تھے جہاں سے واپسی پر ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے قوم سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
گریٹر اقبال پارک میں برقع پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے 2 نوجوان گرفتار
لاہور کےگریٹر اقبال پارک میں برقع پہن کر خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والے 2 نوجوانوں کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس کےمطابق ملزم سبحان اور عثمان برقع پہن کرگریٹر اقبال پارک میں آئی فیملیز کو ہراسا ں کر رہے تھےکہ اینٹی رائٹ فورس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ ملزموں کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ لاری اڈا منتقل کردیا گیا، ایس پی اینٹی رائٹ فورس کا کہنا ہےکہ ملزموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
فیصل آباد: 2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی برآمد
فیصل آباد میں دو بہنوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قتل ہونے والے تیسرے شخص کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان نے قتل ہونے والی ایک بہن کے شوہر کو بھی قتل کرکے نعش نہر میں بہانے کا اعتراف کیا تھا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن کے سیم نالہ میں تیرتے پلاسٹک ڈرم سے دو بہنوں زینب اور آمنہ کی لاشیں ملی تھیں، خواتین کی شناخت کے بعد ان کے موبائل فون ڈیٹا سے انہیں قتل کرنے والے تین ملزمان کو دو روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تفتیش میں ملزم عمر فاروق نے آمنہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کے بعد اس کے شوہر وہاڑی کے رہائشی ظفر کو قتل کرنے اور لاش کو ٹرنک میں بند کر کے نہر میں بہانے کا اعتراف کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر گزشتہ روز مقتول ظفر کی لاش تلاش کرلی گئی جبکہ دونوں بہنوں کی لاشیں بھی ورثا نے وصول کرکے تدفین کردی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے دونوں بہنوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے تین کم سن بچوں کو ماموں کانجن سے لے جاکر دریا پار ساہیوال کے علاقے میں ریلوے پٹری کے قریب چھوڑ دیا تھا جنہیں مقامی پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کی تحویل میں دے دیا ہے۔
آلو کی پیٹیوں میں لاکھوں روپے کی کھاد افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
چمن اور ڈیرہ مراد جمالی میں کسٹمز نے افغانستان منتقل کی جانیوالی یوریا کھاد کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ بلوچستان کے زمینداروں کے کھاد کے افغانستان اسمگلنگ کے خدشات درست ثابت ہوئے۔ کسٹمز اور لیویز نے چمن اور ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ٹرک کھاد تحویل میں لے لی۔ کسٹمز حکام کے مطابق عملے نے کسٹمز ہاؤس چمن میں ایکسپورٹ کی نیت سے آنے والے آلو کے ٹرک کی تلاشی لی تو اس میں 480 بوری یوریا کھاد برآمد ہوئی جس کی مقدار 24 میٹرک ٹن بنتی ہے۔ کارروائی کے بعد ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور ایکسپورٹر اور کلیئرنس ایجنٹ کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں لیویز نے کارروائی کے دوران قومی شاہراہ پر کھاد کے 3 ٹرکوں کو اپنی تحویل میں لے لیا جن سے 1900بوری کھاد برآمد ہوئی ہے، لیویز نے ٹرکوں کے ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے ہمسایہ ممالک کھاد لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
اٹک کے علاقے کامرہ میں کارروائی، 10 کروڑ تاوان کیلئے اغوا ڈیڑھ سالہ بچہ بازیاب
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹک کے علاقے کامرہ میں کارروائی کر کے 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے ڈیڑھ سالہ بچے کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے 2 روز قبل ڈکیتی کے بعد بچےکو ہڈالی سے اغوا کیا تھا اور بچے کی رہائی کے لیے ملزمان نے 10 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ ڈی آئی جی خوشاب فیصل رانا کا کہنا ہے کہ بچے کے اغوا میں ملوث دو ملزمان کو اٹک سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
آرنلڈ اور ان کی اہلیہ کے درمیان 35 سالہ رفاقت ختم
ہالی وڈ اسٹار آرنلڈ شوارزینیگر اور ایوارڈ یافتہ امریکی صحافی ماریہ شرائیور کے درمیان 35 سالہ ازدواجی رشتہ اختتام پزیر ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں میاں بیوی تقریباً 10 سال سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزینیگر نے 2011 میں گھریلو عملے کی رکن کے ساتھ اپنے غیر ازدواجی تعلقات کا انکشاف کیا تھا، جس پر ان کی اہلیہ ماریا شرائیور نے عدالت سے اپنی 25 سالہ شادی کو ختم کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق منگل کے روز لاس اینجلس کے ایک جج نے طلاق کو حتمی شکل دے دی جس کے بعد ان کی شادی 35 سال بعد اختتام کو پہنچ گئی۔
حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی نہایت مایوس کن ہے، سردار عتیق
قائد مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی نہایت مایوس کن ہے، حکومت پاکستان اپنی کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرے۔
مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ مودی کے کشمیر مخالف اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ ہندوستانی اقدامات کے جواب میں حکومت پاکستان کی خاموشی نیم رضامندی کے مترادف ہے۔
یاد رہے کہ تین سالہ تنظیمی دور میں یہ مجلس عاملہ کا دسواں اجلاس ہے۔
سردار عتیق نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ حلقہ بندیوں کے معاملے میں انتظامیہ جلدبازی سے گریز کرے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ رہنمائی کے لیے ہے نہ کہ افراتفری پھیلانے کے لیے۔
انہوں نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری پر تمام سیاسی طبقات کے سخت تحفظات ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر کو چاہیے کہ وہ سپریم کورٹ سے نظر ثانی کے لیے رجوع کرے، بصورت دیگر مسلم کانفرنس یہ فریضہ بھی انجام دینے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے نقائص کو نادرا کے ڈیٹا بیس کی مدد سے دور کیا جاسکتا ہے۔ نادرا کا ڈیٹا بیس اندرون وبیرون ملک یکساں طورپر قابل اعتماد ہے اس کی موجودگی میں سرکار اہلکاروں کو گھر گھر بھیج کر مردم شماری کروانے کا عمل ناقابل فہم ہے۔
سردار عتیق نے کہا کہ ایک طرف نریندر مودی کے جارحانہ اقدامات، قتل و غارت گری، کشمیریوں کی نسل کشی اور دوسری جانب حکومت پاکستان کا معذرت خواہانہ اور پسپائی کا رویہ ناقابل فہم ہے۔
قائد مسلم کانفرنز نے کہا کہ یوں لگتا ہے سیز فائر لائن کے دونوں جانب آزادی پسند قوتوں کو دانستہ کمزور کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس 5 اگست 2019 کے بعد کے تمام اقدامات کو مسترد کرتی ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ معذرت خواہانہ پالیسی کو ترک کرکے باوقار پالیسی اختیار کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان حالیہ عرصے میں سیز فائر لائن پر اپنی عسکری پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ ہندوستان لاکھوں ہندوستانیوں کو کشمیر میں آباد کرکے کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کے ساتھ ساتھ نئی حلقہ بندیوں کے ذریعے کشمیر کی پارلیمانی حیثیت کو بھی تبدیل کر رہا ہے۔
سردار عتیق کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات کشمیر پر عالمی قراردادوں کے منافی ہیں، حکومت پاکستان ان غیر قانونی اقدامات پر عالمی عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔
بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے البتہ انتظامیہ کو چاہیے کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے افراتفری کے بجائے قابل عمل راستہ اختیار کرے۔ مثال کے طور پر انہوں نے کہا کہ ماضی کے مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق حلقہ ایل اے 13، غربی باغ دھیر کوٹ کی پروجیکٹڈ آبادی ایک لاکھ انہتر ہزار تھی۔ 2017 کی تازہ مردم شماری میں اضافے کے بجائے کمی کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ انتیس ہزار دکھایا گیا ہے، جبکہ حالیہ الیکشن میں ووٹران کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار سے زائد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ مردم شماری کو درست مان لیا جائے تو پھر دودھ پیتے بچے بھی رائے دہندگان میں شامل ہیں، حالانکہ آبادی میں اضافے کے ڈھائی فیصد کے معروف اصول کے مطابق اس وقت حلقہ غربی باغ دھیر کوٹ کی آبادی دو لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ اگر غربی باغ کے ایک حلقہ کی یہ صورتحال ہے تو میرپور، پونچھ اور مظفرآباد ڈویژنز کے باقی حلقہ جات کی صورتحال کیا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ آبادی کے اعداد و شمار کی درستگی صرف انتخابی مقاصد کے لیے ہی نہیں بلکہ تعمیر و ترقی کی بھی اہم مقامی اور عالمی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے تمام سیاسی و دینی جماعتوں کے تحفظات یکساں ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر کو چاہیے کہ وہ سپریم کورٹ سے نظر ثانی کے لیے رجوع کرے، بصورت دیگر مسلم کانفرنس یہ فریضہ بھی انجام دینے کے لیے تیار ہے۔
سردار عتیق نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے ہر دور میں مثالی تنظیم سازی سے کام لیا ہے۔ مسلم کانفرنس کے کارکنان پولنگ اسٹیشنز سے لے کر یونین کونسل، وارڈ، ٹاؤن کمیٹی، میونسپل کارپوریشن، حلقہ اور ضلع تک ہر سطح کی تنظیم سازی میں بھر پور حصہ لیں۔ کارکنان انتخابی رنجشوں کو بھلاکر مؤثر تنظیم سازی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
حکومت کا شہبازشریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں جانے کا فیصلہ
کراچی میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فنانس (ترمیمی) بل اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے، امید ہے 15 سے 20 جنوری تک یہ بل منظور ہو جائے گا، فنانس (ترمیمی) بل پر تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے لندن بھیجے جانے کے عدالتی فیصلے میں شہباز شریف کی جانب سے ایک بیان حلفی جمع کرایا گیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے بھائی کی پاکستان واپس آنے سے متعلق ضمانت دی تھی، عدالت عالیہ کو اس حوالے سے ازخود نوٹس لیتے ہوئے شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیے تھا، لیکن ابھی تک لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اس لیے وفاقی حکومت نے اس ضمن میں شہباز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، ان کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی، نواز شریف کی واپسی کے لیے وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کوہدایت جاری کی ہے، اٹارنی جنرل سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملہ کو ہائی کورٹ کے سامنے اٹھائ
فواد چوہدری نے کہا کہ 30 سالوں کی خرابیاں 3 سالوں میں دور نہیں کی جا سکتی، ماضی میں انڈسٹری کو تباہ کیا گیا، 1947 سے لے کر 2008 تک ہمارا کل قرضہ 6 ٹریلین تھا، 2008 سے 2018 تک یہ قرضہ 23 ٹریلین تک پہنچ گیا، 32 ارب ڈالر قرضہ ہم واپس کر چکے ہیں، اور 5 سالوں میں مجموعی طور پر 55 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں، یہ وہ قرضہ ہے جو ماضی کی حکومتوں نے لیا، اتنے قرضے کے باوجود ہم نے انڈسٹری، زراعت، تعمیرات کے شعبہ کو بحال کیا، آج پاکستان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی تقرری حکومت نے کرنی ہے، ہم نے اسٹیٹ بینک کسی کو گروی نہیں رکھا، گزشتہ 3 سالوں میں ایک روپیہ اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لیا گیا، نواز شریف اور اسحاق ڈار نے ٹریلین روپے اسٹیٹ بینک سے چھپوائے اور قرضہ لیا، جب اسحاق ڈار وزیر خزانہ تھے تو اس وقت کے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ان کے لئے منی لانڈرنگ کر رہے تھے، ہم آزاد اور خود مختار اداروں پر یقین رکھتے ہیں، اسٹیٹ بینک کی آزادی پاکستان کے مفاد میں ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کا تعین اوگرا کرتا ہے، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی تو یہاں بھی کم ہوں گی، جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو میڈیا میں ہیڈ لائن شائع کر دی جاتی ہے، لیکن جب کم ہوتی ہیں تو میڈیا اس پر خاموش رہتا ہے، اس وقت پوری دنیا میں یوریا کی قیمت 10 ہزار روپے فی بوری ہے، پاکستان میں 1700 سے 2000 روپے قیمت ہے، ایک ٹرک یوریا کا باہر چلا جائے تو اس سے 72 سے 78 لاکھ روپے کمائے جا سکتے ہیں۔جب بھی کسی چیز کی بلیک مارکیٹنگ ہو تو سندھ میں اس کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں گزشتہ سال سب سے زیادہ یوریا کی پیداوار ہوئی۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، صحت کارڈ پروگرام کے تحت نجی و سرکاری اسپتالوں سےعلاج کروایا جا سکتا ہے۔اس پروگرام کے بعد ملک میں مزید نجی اسپتال بننا شروع ہوں گے، سرکاری اسپتالوں کے پاس بھی فنڈز آئیں گے اور ان کی حالت بھی بہتر ہوگی، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں یہ پروگرام شروع ہو گیا ہے، بلوچستان میں بھی یہ منصوبہ شروع ہو رہا ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جو اس پروگرام میں شامل نہیں، سندھ حکومت بھی سندھ کے شہریوں کو صحت کارڈ کی سہولت فوری طور پر فراہم کرے۔ راشن پروگرام میں بھی سندھ حصہ نہیں لے رہا، راشن پروگرام میں آٹا، گھی اور دال پر 30 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے. سندھ حکومت کی وجہ سے سندھ کے شہریوں کو یہ سہولت بھی میسر نہیں ہوگی، پتہ نہیں مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی عمومی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام ملنے سے پاکستان میں صورتحال بہتر ہوگی، روپے کی قدر میں استحکام آ رہا ہے، پاکستان کے اندر مہنگائی کے اثرات عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پڑے۔ تیل، گھی اور دالیں بیرون ملک سے درآمد کی جاتی ہیں، عالمی منڈی میں ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو یہاں بھی ان کی قیمتیں بڑھیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھرپور طریقے سے کورونا وبا کا مقابلہ کیا، امریکا میں گزشتہ ہفتے 2500 فلائیٹس منسوخ ہوئیں، ہمارے ہاں صورتحال بہتر ہے، ہم نے اپنے شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کی، ویکسینیشن کے لئے جو اہداف مقرر کیے، وہ الحمد اللہ پورے کیے، پاکستان معاشی استحکام کی طرف واپس آ رہا ہے، عالمی منڈی میں توانائی اور کموڈیٹی کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عام عوام کو پہنچے گا، نیا سال پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سال ہوگا۔
معروف فٹبالر لیونل میسی کورونا کا شکار ہوگئے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے تصدیق کی ہےکہ ان کی ٹیم کے ممبر لیونل میسی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پی ایس جی کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیونل میسی سمیت ان کے 3 اور کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد چاروں کھلاڑی قرنطینہ ہوگئے ہیں اور ڈاکٹر ان کی صحت کی نگرانی کررہے ہیں۔
پی ایس جی نے نے مزید کہا کہ ہفتے کی رات عملے کے ایک رکن کو بھی کورونا تھا۔ اس موقع پر ان میں سے کسی کا نام نہیں لیا گیا تھا، لیکن ٹیم کی میڈیکل نیوز پر اتوار کو ایک مزید بیان میں کلب نے میسی، لیفٹ بیک جوآن برناٹ، بیک اپ گولی سرجیو ریکو اور 19 سالہ مڈفیلڈر ناتھن بٹومازالا کا نام دیا ہے۔