Author: Khabrain News

ڈی آٸی خان: (ویب ڈیسک) کار اور منی مزدا کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چہکان کے قریب کار اور مزدوروں سے بھرے منی مزدے کے مابین خوفناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار 8 مزدور بھی شدید زخمی ہوئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جناح ہسپتال لاہور اور نشتر ہسپتال ملتان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جناح ہسپتال لاہور اور نشتر ہسپتال ملتان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں دونوں ہسپتالوں میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر نائف ٹیکنالوجی کے ذریعے کینسر اور دیگر پیچیدہ امراض کا مفت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کی نیشنل کانگریس کے تاریخی اجلاس کے بعد چین کا دورہ میرے لئے اعزاز ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج چین کے دورے پر روانہ ہورہا ہوں، سی پی سی کے 20 ویں قومی کانگریس اجلاس کے بعد مدعو کئے جانے والے چند رہنماؤں میں شامل ہونا اعزاز ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب دنیا متعدد چیلنجز سے نبرزآزما ہے پاکستان اور چین دوست اور شراکت دار…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 845 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 845 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 27 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.39 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 52…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے سازش سے عمران خان کی حکومت گرانے کا دعویٰ ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران سازش کے ذریعے عمران خان حکومت گرانے کے دعویٰ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ غلط اور جھوٹی اطلاعات کے جواب میں درست معلومات دے سکتے ہیں، پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا یا غلط اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے، جانتے ہیں کہ پاکستان میں انتخابات کی تاریخ…

مزید پڑھیں

منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن میں طوفان نالگے کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے انسانی ہلاکتوں کی تعددا بڑھ کر 100 ہو گئی۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلپائن میں رواں سال آنے والے تباہ کن طوفانوں میں ایک طوفان ہے جس میں اب تک 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ پہاڑی گاؤں میں درجنوں افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں 53 کا تعلق بانگسامورو خودمختار علاقے کے ماگوئندانو سے تھا جو کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، فارن فنڈد فتنے 2000 لوگ 22 کڑوڑ عوام نہیں ہوتے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی ، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتا ہے، وہ ملک میں بلڈ شیڈ سے انقلاب لانا چاہتا ہے حالانکہ ذلت اور رسوائی اب صرف فارن فنڈد فتنے اور توشہ خانے کے چور کے مقدر میں لکھی جاچکی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ایکنک نے 9 ارب 851کروڑ روپے کے ایم ایل ون منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دے دی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت پاکستان ریلوے کے موجودہ نظام کو بہتر کیا جائے گا، ایکنک نے 292 ارب 38 کروڑ 8 لاکھ روپے کے کراچی سرکلر منصوبےکی منظوری بھی دی، اس منصوبے میں 263 ارب 14 کروڑ 9 لاکھ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے ملیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ ای سی سی کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق روس سے گندم 372 ڈالر میٹرک ٹن کے حساب سے نومبر تا جنوری درآمد کی جائےگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلروں کا منافع 6 روپے فی لیٹر کرنےکی منظوری بھی دی گئی ہے، ڈیلروں کا منافع بڑھانےکے فیصلے پر عمل درآمد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے پر ہوگا۔ ای سی سی کا کہنا ہےکہ سی پیک میں کوئلے…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شروف شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ اداکار نے شوٹنگ کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو حادثے کی خبر دی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین تھا کہ میں اپنے ایکشن سے واش بیسن توڑ سکتا ہوں لیکن اس کے ساتھ میرا پاؤں بھی زخمی ہوگیا۔ بالی وڈ اسٹار ٹائیگر شروف جوکہ اپنے ڈانس اور ایکشن سین کے حوالے سے جانے جاتے ہیں ۔ ٹائیگر شروف کی پوسٹ پر شلپا شیٹھی اور نرگس فخری سمیت متعدد فنکاروں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ گلوکار…

مزید پڑھیں