Author: Khabrain News

دبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے امکان کو مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے عہدیدار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی سیریز کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارتی بورڈ نجی ادارہ نہیں ہیں حکومتی پالیسیوں کا پابند ہے۔ عہدیدار نے کہا اگر مودی حکومت اجازات نہیں دیتی تو دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی سیریز کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، باہمی میچز کے حوالے…

مزید پڑھیں

تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے سمندری حدود سے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا، جہاز سے 11 ملین لٹر اسمگل شدہ ایندھن برآمد ہوا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی نے صوبہ ہرمزگان میں جوڈیشل اتھارٹی کے سربراہ مجتبیٰ جہرمانی کے حوالے سے بتایا پاسداران انقلاب نے ایک غیر ملکی بحری جہاز کی تلاشی لی جس سے 11 ملین لٹر سمگل شدہ ایندھن برآمد ہوا، جہاز کے کپتان اور عملے کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے کہا جہاز کے عملے سے تفتیش کی جارہی ہے، فوری طور پر جہاز…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس میں ہیلووین کی تقریب کاانعقاد کیاگیا،امریکی صدر اور خاتون اول نے شرکت کی، اس موقع پر وہ بچوں اورشہریوں میں گھل مل گئے۔ تقریب کااہتمام وائٹ ہاؤس میں کیا گیا جس میں شہریوں اوربچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے گارڈن میں مصنوعی مکڑی کے جال اور کدوؤں سے سجاوٹ کی گئی، وائٹ ہاؤس کے شیفس نے لذیذ مٹھائیاں، کوکیز اور چاکلیٹس سمیت بچوں کے من پسند پکوان تیار کئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن اورخاتون اول بچوں اور شہریوں سے خوش گپیوں میں مصروف رہے، اس موقع پر صدر بائیڈن…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) شاہدرہ ٹاؤن میں تیزاب گردی کے باعث خواتین سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں رشتہ داروں میں معمولی جھگڑا خوف ناک صورت اختیار کرگیا، مشتاق نے گھر میں داخل ہو کر خواتین بچوں سمیت چار افراد پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے جھلسنے والوں میں 11 سالہ صدف، رفعت، راشد اور صادق شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم مشتاق کو تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی ہے، امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 39 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 220 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 226 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کی تقاریر میں دھمکیاں دیتے ہیں، لوگوں کو عمران خان کے منصوبے کا علم ہے، ان کا مقصد الیکشن ہی نہیں، خون خرابہ اور مارشل لا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں ایمرجنسی کے خواہاں ہیں، عمران خان کہتے ہیں پورا پاکستان کھڑا ہے لیکن کچھ لوگوں کے مجمع کو عوام نہیں کہا جاسکتا، عمران خان کہتے ہیں کہ میڈیا آزاد نہیں اگر میڈیا آزاد نہ ہوتا آپ کی آواز یہاں تک نہ آتی۔…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریڈ زون کی توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی، نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سے فراری اور جمہوریت دشمن ہے، یہ ریلیف دینے نہیں ریلیف لینے آئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے حکمرانوں سے الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد طریقہ الیکشن ہے، فوری انتخابات ملک کے لیے ناگزیر ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک جن حالات سے آج گزر رہا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں گزرا لیکن ہم پہل نہیں کریں گے، یہ حکومت بیرونی مداخلت سے آئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں مداخلت کی بات تسلیم ہوئی تھی۔ عوام کا جذبہ بتا رہا ہے کہ وہ…

مزید پڑھیں

امریکا: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں کو مریخ پر ساڑھے تین ارب سال پرانے سمندر کے آثار مل گئے۔ امریکی تحقیق کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مریخ پر بہت بڑے سمندر کے آثار ملے ہیں۔ جو تقریباًساڑھے تین ارب سال پہلے موجود تھا۔ تحقیق کاروں کو ساڑھے 6 ہزار کلومیٹر رقبے پر پھیلی ہوئی بہاؤ والی چوٹیاں ملیں ہیں جو ممکنہ طور پر دریا اور سمندر کی وجہ سے وجود میں آئیں۔سمندر کی شناخت مریخ کی سطح کی متعدد سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے کی گئی ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کسی زمانے میں اس سیارے پر گہرا سمندر،…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا نے کہا ہے کہ نازک صورتحال میں جی ایچ کیو کے ساتھ کھڑا ہوں، فوج میرا خاندان، اس وقت سیاست نہیں ملک بچانا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیرپگارا سے ان کی رہائش گاہ پر چند روز میں دوسری مرتبہ ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی صورتحال پر گفتگو اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کی گئی۔ پیرپگارا نے کہا کہ وہ ان کا خاندان اور حر جماعت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، اس وقت سیاست نہیں ملک کو بچانا ہے، تمام سیاست دانوں کو سوچنا ہوگا…

مزید پڑھیں