All posts by Khabrain News

پاکستان نے ہانگ کانگ اور6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون‘ کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان نے ہانگ کانگ اور 5افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ہانگ کانگ، جنوبی افریقا، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو، اسواتینی اور بوٹسوانا پرسفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ تمام 7 مالک کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے، ان ممالک سے مسافروں کی براہ راست اوربالواسطہ آمد پرفوری پابندی ہوگی۔

شمالی وزیر ستان: دہشتگردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے دتہ خیل کے علاقے میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے جن میں 27 سال کے نائیک رحمان اور 22 سال کے لانس نائیک عارف شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائیک رحمان کا تعلق چترال اورشہید لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پاک روس گیس پائپ لائن منصوبہ؛ ’ڈسکشن ڈرافٹ‘ پر اتفاق

فاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان کی زیرقیادت پاکستانی وفد کی طرف سے فراہم کردہ تکنیکی معلومات اور ضمانت کی بنیاد پر پاکستان سے اناج اور چاول کی درآمد کی اجازت دینے پر بھی روس نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

پاکستان اور روس کے درمیان کسٹم تعاون کی ترقی کے لیے قانونی بنیادیں قائم کرنے کے لیے، دونوں فریقوں نے مشترکہ کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا جس کا مقصد کسٹمز کے معاملات میں تعاون اور باہمی مدد کے معاہدے پر دستخط کرنا ہے،فریقین نے فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے علمی نقل و حرکت کی مختلف شکلوں کی ترقی، مختلف تعلیمی پروگراموں، تحقیقی منصوبوں، خصوصی بین الاقوامی نمائشوں، کانفرنسوں اور سیمیناروں کا انعقاد پر بھی اتفاق کیا،فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔

کابینہ نے سعودی عرب کے تیل سمیت مالی پیکیج بحالی کی سمری کی منظور دے دی

سعودی کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے 3 ارب ڈالر اور 1.2 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری کی کابینہ نے منظور دے دی۔

خزانہ ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری میں نشان دہی کی گئی تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی تیاری کے بعد جانچ پڑتال کی گئی اور وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفتر سے کلیئر ہوگئی تھی اور وزیراعظم کو بھیج دی گئی تھی۔

ڈان ڈاٹ کام کو دستیاب سمری کی کاپی میں کہا گیا کہ ‘ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے موجودہ دباؤ فوری طور پر کم کرنے کے لیے’ وزیراعظم اس کو کابینہ کے سامنے رکھنے کی منظوری دے دیں۔

سمری میں کہا گیا کہ ایک سالہ معاہدے سے سالانہ 4 فیصد منافع ہوگا۔

معاشی امور کی وزارت کی جانب سے پیش کی گئی ایک اور سمری پیش کی گئی جو ایک سال کے لیے 10 کروڑ ڈالر مالیت کی تیل کی سہولت سے متعلق تھے۔

مذکورہ سمری میں کہا گیا تھا کہ باہمی رضامندی سے ایک سال کی توسیع دی جاسکتی ہے، جس میں 3.80 فیصد مارجن کے ساتھ سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ(ایس ایف ڈی) سے خریداری قیمت سمیت دیگر شرائط کی نشان دہی کی گئی ہے۔

وزیرمعاشی امور عمر ایوب خان کو سمری وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔

بعد ازاں کابینہ نے دونوں سمریوں کی منظوری دے دی اور ڈان نیوز کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران کی جانب سے اکتوبر میں دورہ سعودی عرب کے موقع پر مالی پیکیج کی فراہمی اور تیلی کی سہولت دینے کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

رواں ہفتے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر ٹرانسفر کے حوالے سے تمام قانونی معاملات طے پاگئے ہیں اور یہ ڈالر رواں ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ سعودی عرب نے تیل خریدنے کے لیے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب حکومت پاکستان کو یہ رقم ماہانہ بنیادوں پر فراہم کرے گا، دو سال کے دوران سعودی حکومت پاکستان کو ماہانہ 15کروڑ ڈالر فراہم کرے گی اور یہ رقم پاکستان صرف تیل کی خریداری کے لیے استعمال کر سکے گا۔

اس سے قبل انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بتایا تھا کہ سعودی عرب سے تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے اور دوست ملک موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرے گا۔

یکم دسمبر سے قیامت خیز مہنگائی آنیوالی ہے : شہبازشریف

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ ڈالر کی تاریخی بلندی اور روپے کی گرتی قدر معاشی پالیسی درست نہ ہونے کا ثبوت ہے ، ملک میں عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی ، جلد کچھ نہ کیا گیا تو واپسی بھی ناممکنات میں سے ایک مسئلہ بن جائے گی ۔

شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وزارت خزانہ مشیر خزانہ کی تردید کرے اور جھوٹے اعداد و شمار دیئے جائیں تو معیشت کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں،  کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی بلند ترین سطح معاشی غلط سمت کی دلیل ہے، قرض، مہنگائی، خسارے، ڈالر ہر چیز ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

شہباز شریف نے ڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی پرواز مہنگائی کی جلتی آگ پر تیل کا کام کررہی ہے، خدارا آنکھیں کھولی جائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی تباہی سے ایسا طوفان آئے گا جس میں فیٹف اور دیگر مسائل بھول جائیں گے، محب وطن قوتیں معاشی تباہی پر حب الوطنی کے جذبے سے سوچ بچار کریں۔

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر ختم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر روک دیے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق نئی کورونا قسم کے پھیلاؤ کے پیش نظرایونٹ ختم کیا گیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئےکوالیفکیشن اب رینکنگ کی بنیاد پر ہو گی، پاکستان، بنگلادیش اورویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کے مطابق کورونا کے باعث سفری پابندیوں کے پیش نظر ٹورنامنٹ منسوخ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹورنامنٹ منسوخ کرنے پرمایوسی ہے، زمبابوے سے جتنا جلد ممکن ہو سکا نکل جائیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کے پھیلاؤ کے خدشے پیش نظر خلیجی ائیرلائن نے زمبابوے کی فلائٹس معطل کردیں جس کے باعث پاکستان سمیت 9 ملکوں کی خواتین ٹیمیں زمبابوے میں پھنس گئیں۔

زمبابوے میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائر مقابلے جاری تھے۔

شعیب اور ثانیہ کے ساتھ عائشہ عمر کی موجودگی پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی میں ایک تقریب میں شریک ہوئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔

ویڈیو میں ایک جگہ ثانیہ اور شعیب کے ساتھ اداکارہ عائشہ عمر موجود ہیں جو دونوں کے ہمراہ تصاویر بنوارہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب کی گود میں موجود اذہان فوٹو شوٹ کے دوران اپنی والدہ ثانیہ کے منہ پر ہاتھ مارتے ہیں جب کہ ساتھ ہی عائشہ عمر بھی کھڑی ہیں جس کا موقع سوشل میڈیا صارفین نے خوب اٹھایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اذہان یہ تھپڑ عائشہ عمر کو مارنا چاہتا تھا مگر لگ ثانیہ مرزا کو لگ گیا۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ یہاں عائشہ کا کیا کام ہے؟

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک اور صارف نے کہا کہ عائشہ بلا وجہ فیملی فوٹو میں فِٹ ہونے کی کوشش کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شعیب ملک کا عائشہ عمر کے ہمراہ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جس پر صارفین نے تنقید کی تھی۔

رانا شمیم ن لیگی عہدیدار تھے، انہیں چیف جج لگا کر مرضی کے حلف نامے لیے گئے: فواد

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ رانا شمیم (ن) لیگ کے عہدیدار تھے اور انہیں گلگت کا چیف جج لگاکر مرضی کے حلف نامے لیے گئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے جائیدادیں بنائیں جو انٹرنیشنل اسکیم میں سامنے آئیں لیکن رسیدیں مانگیں تو آئیں بائیں شائیں کرتے ہیں، جب بھی نوازشریف اور مریم نواز پر مقدمات آخری مراحل پر پہنچتے ہیں تو اسےسبوتاژ کرنےکی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا شمیم (ن) لیگ کے عہدیدار تھے، ان کو گلگت بلتستان کا چیف جج لگایا گیا اور مرضی کے حلف نامے لیے گئے، عدلیہ کو اس معاملےکا بھر پور نوٹس لینا چاہیے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی آڈیو، ویڈیو بنانا (ن) لیگ کا وتیرہ بن چکا ہے، مریم نواز اگرسمجھتی ہیں کہ وہ آڈیوز ان کا کیس مضبوط کرسکتی ہیں توعدالت جائیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس ہفتے کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، تیل کی قیمتیں مزید نیچے آنے سے مہنگائی کم ہونا شروع ہوگی اور پاکستان کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر ملک میں دو ماہ بعد پہنچتا ہے۔

محمد وسیم نے ڈبلیو بی اے فلائٹ ویٹ ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ڈبلیو بی اے فلائی ویٹ ورلڈ کا ٹائٹل پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اپنے نام کرلیا ہے۔ قومی باکسر محمد وسیم نے کولمبین باکسر رابرٹ بریرہ کو باکسنگ کے مقابلے میں شکست سے دوچار کیا۔ میچ میں فتح حاصل کرنے پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، ہم نے اس میچ کے لئے بہت محنت کی۔محمد وسیم نے فائٹ جیتنے پر اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا جبکہ محمد وسیم ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ سلور بیلٹ چمپئن بن گئے ہیں۔

دنیا کے پانچ بڑے شہروں کی ائیر کوالٹی نے معیشیت کو 136 کھرب کا نقصان پہنچایا

خبریں (رپورٹ-ستارخان) پاکستان میں کوئلے گیس آئل سے بجلی پیدا کرنے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ، متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔

پاور پلانٹس سمیت فرٹیلائزر شوگر ملز سب سے زیادہ فضائی آلودگی پیدا کرنے کا سبب ، پاکستان میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے بھی زیادہ کاریں ہیں جو کہ آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہے

پاکستان دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر کا ملک ہے

ائیر کوالٹی کے اعتبار سے جتنے بھی بین الاقوامی ادارے رپورٹس شائع کرتے ہیں تو پاکستان فضائی آلودگی کے معاملے میں ابھر کے سامنے آجاتا ہے

دنیا اور پاکستان کی ائیر کوالٹی کا براہ راست تعلق صنعتی ترقی سے ہے خاص طور پر دنیا بھر کے ممالک کی وہ صنعتیں اور پاکستان کی وہ صنعتیں جو اپنی پیداوار کے لیے ایسے   ذرائع استعمال کرتے ہیں جو فضائی آلودگی کا باعث بنتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ان کے کنٹرول کی نہ تو کوئی حکمت عملی ہے نہ ہی کوئی خاطر خواہ انتظام موجود ہے