Author: Khabrain News

لاہور : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ناکام مارچ قرار دیدیا۔ اپنے ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعد دوسرے شہروں نے بھی عمران خان کا لانگ مارچ مسترد کر دیا، عمران خان کا لانگ مارچ شارٹ مارچ بن کر رہ گیا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ کئی کئی گھنٹے تاخیر کے بعد چند میل بھی لانگ مارچ نہ چل سکا، لوگ ساتھ نہ ہوں تو ایسے ہی ناکامی ہوتی ہے، لانگ مارچ کے دوران آپس میں کھینچا تانی ان کی مایوسی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ شراکت داری بحال ہو چکی ہے۔ مسعودخان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد غیر یقینی کی مختصر مدت رہی تاہم اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات دوبارہ ترقی اور توسیع کی راہ پر گامزن ہیں۔ پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان…

مزید پڑھیں

برسبین: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ برسبین میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، اوپنر نجم الحسین شنتو 71 بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ سومیا سرکار صفر، لٹن داس 14، کپتان شکیب الحسن 23، عفیف حسین 29، مصدق حسین 7 رنز بناکر پویلین لوٹے، نورالحسن اور یاسر علی ایک ایک رن بنا کر ناٹ…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن سے فرار ہونے کیلئے مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جوحقیقی بااختیارہیں وہ ملک کی بہتری کے لئے الیکشن کروائیں، ایف آئی اے میری گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے،31 اکتوبر کو میری قبل از گرفتاری ضمانت کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اداروں نے بھی کہا ہے کہ پرامن مارچ کی کوئی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اپنے وسائل اور مخیر حضرات کے عطیات سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود اور میاں حسن یوسف نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران میاں طارق محمود اور میاں حسن یوسف نے چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جس پر وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین کی مالی امداد پر میاں طارق محمود کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا…

مزید پڑھیں

پرتھ : (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں نیدرلینڈزنے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب آج پرتھ میں مقامی وقت کے مطابق دن دو سے چار بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے مذموم مقاصد کے لیے مارچ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیوبرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی آواز زور سے گونجتی ہے اور سنی جاتی ہے جبکہ میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کا فالوور نہیں رہا۔ مجھے کہا جاتا تھا کہ آپ اتنا کام کرتے ہیں اس کی تشہیر نہیں ہوتی جبکہ سوشل میڈیا کی آواز کو پوری دنیا میں سنا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسی محفل میں نہیں بیٹھتا جہاں صرف تعریفیں ہوں۔ سعودی عرب…

مزید پڑھیں

گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی، ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ، لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔ گوجرانوالہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن کے قریب جائے نماز بنانے والی دو منزلہ فیکٹری کی نچلی والی منزل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ فیکٹری میں پڑے دھاگہ اور جائے نماز کی تیاری میں استعمال ہونے والے میٹ کو لگی۔ ریسکیو کی ٹیموں نےموقع پر پہنچ کر آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا، ریسکیو1122…

مزید پڑھیں

بغداد: (ویب ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں دھماکے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا سٹیڈیم کے قریبی گیراج میں ہوا، اس دوران مقامی افراد فٹ بال کھیل رہے تھے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ بارودی مواد سے بھری ڈیوائس گاڑی میں نصب کی گئی تھی، دھماکے کی زد میں گیس ٹینکر آنے سے ایک اور بڑا دھماکا ہوا جس کی شدت سے قریبی گھروں کو نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حکام کے مطابق واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی، مزید…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) برصغیر پاک و ہند کے مایہ ناز موسیقار خواجہ خورشید انور کو ہم سے جدا ہوئے 38 برس بیت گئے لیکن فلمی دنیا کے عظیم موسیقار کی دھنیں آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہیں۔ خواجہ خورشید انور کے کیریئر کا آغاز1939 میں آل انڈیا ریڈیو لاہور سے ہوا لیکن فلمی سفر کی شروعات دو برس بعد بمبئی میں بننے والی فلم’’ کڑمائی‘‘ کی ریلیز سے ہوئی، بالی وڈ میں پہچان1943 میں بننے والی فلم اشارہ سے بنائی، بھارت میں فن کے جوہر دکھانے کے بعد 1953 میں لاہور کا رخت سفر باندھا پھر ان گنت لافانی…

مزید پڑھیں