لاہور : (ویب ڈیسک) ایلون مسک نے ٹوئٹر کی ملکیت سنبھالنے کے بعد کمپنی کے متعدد ملازمین کو نکالنے کے لیے ابتدائی اقدامات شروع کردیے ہیں۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے والے دنیا کے امیر ترین شخص نے منیجرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے ملازمین کی فہرست تیار کریں جن کو نکالا جاسکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملازمین کو نکالنے کا عمل نومبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوسکتا ہے۔ٹوئٹر کا انتظام سنبھالنے سے قبل ہی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ایلون مسک نے سرمایہ کاروں کو…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن القادر یونیورسٹی سوہاوہ کیلئے الاٹ شدہ زمین پر تحقیقات شروع کر دیں۔ زلفی بخاری کے ماتحت ڈائریکٹر کو طلب کر لیا گیا۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید زلفی بخاری کے ماتحت ڈائریکٹر خالد خان کو طلب کیا ہے۔ خالد خان القادر یونیورسٹی زمین کی منتقلی کے وقت سید زلفی بخاری کی جانب سے دستخط شدہ دستاویز میں بطور گواہ شامل تھے۔ نیب نے خالد خان کو تحقیقات کے لیے نیب…
مریدکے : (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی، غلام اور ڈاکو ہم پر مسلط کئے گئے، میں آزاد آدمی ہوں، مر سکتا ہوں مگر غلامی نہیں کر سکتا۔ مریدکے میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تیسرے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف آپ نے بیان دیا کہ میں نے آپ کو ایک پیغام بھجوایا ہے، میں آپ کے پاس پیغام کیوں بھجواؤں گا، شہباز شریف سن لیں میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات…
پرتھ : (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں نیدرلینڈز کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔ پرتھ میں ہونے والے اس اہم میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر قومی کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ 17 اوورز میں نیدرلینڈز نے 6 وکٹس کے نقصان پر 73 رنز اسکور کیے ہیں. شاہین، حارث اورنسیم شاہ نے ایک ایک جب کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کی پہلی وکٹ اوپنر اسٹیفن مائیبرگ کی صورت میں حاصل کی،اس…
کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی ائیرپورٹ سے جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 7 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لوڈ نہ ہونے اور تیکنیکی وجوہات کے باعث پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق جو پروازیں منسوخ ہوئیں ان میں صبح7 بجےکراچی سے اسلام آباد کی پروازپی ایف121، کراچی سے دبئی کی صبح7 بجےکی پرواز ای کے605 اور کراچی سے لاہور کی صبح 8 بجےکی پروازای آر520 شامل ہے۔اس کے علاوہ دوپہر 12 بجےکی کراچی سےاسلام آباداورپشاورکی پروازپی اے 602، دوپہرپونےایک بجےکی کراچی سے لاہورکی پرواز ای آر 522، کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503…
پرتھ : (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا تیز رفتار باؤنسر سیدھا نیدر لینڈز کے بیٹر کی آنکھ پر جا لگا۔ پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے تاہم میچ کے چھٹے اوور میں ہالینڈ کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کو ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑ گیا۔ حارث رؤف اپنا پہلا اور نیدر لینڈ کی بیٹنگ کا چھٹا اوور کرانے کے لیے آئے اور اوور کی پانچویں گیند باؤنسر ماری جو سیدھی نیدر لینڈ کے بیٹر ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر دائیں…
دبئی : (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر کرن جوہر بھی پاکستان کی سپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ دیکھنے سنیما پہنچ گئے۔ کرن جوہر کی مولا جٹ دیکھتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہے جس میں وہ سنیما میں بیٹھے فلم دیکھ رہے ہیں۔ بالی وڈ فلمساز کی یہ تصویر معروف انسٹاگرام پیج ‘انسٹینٹ بالی وڈ’ نے اسٹوری پر شیئر کی جس میں کرن جوہر پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ کرن جوہر کی تصویر پر پاکستانی مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے…
امریکا : (ویب ڈیسک) امریکا کے صدر جوبائیڈن کی اپنے ہی ملک کی ریاستوں کی تعدادسے متعلق زبان پھسل گئی۔ اپنے ایک بیان میں بائیڈن کا کہنا تھا کہ 2018 میں ہیلتھ کیئر کوبچانےکے لیے ڈیموکریٹس نے 54 ریاستوں میں انتخابی مہم چلائی۔تاہم حقیقت یہ ہےکہ امریکا 50 ریاستوں پر مشتمل ہے جبکہ واشنگٹن ڈی سی کو ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کہا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار امریکی صدر جو بائیڈن مختلف تقاریب میں رستہ بھولنے کی ویڈیو سامنے آ چکی ہیں۔
خیبر پختونخوا: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف بھی بندوقیں لانے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی حمایت میں سامنے آ گئے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور آڈیو میں لائسنس یافتہ اسلحے کی بات کر رہے ہیں، اپنی حفاظت کے لیے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے میں قباحت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ خود غنڈہ گردی اور تشدد کی بات کر رہے ہیں، اگر لائسنس یافتہ گارڈز حفاظت پر مامور ہوں تو اس میں برائی کیا ہے؟بیرسٹر…
برطانیہ : (ویب ڈیسک) برطانیہ میں سردیوں کے آغاز پر وقت کو پیچھے کر دیا گیا یعنی تمام گھڑیاں اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ونٹر ٹائم کے شروع ہوتے ہی برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق گھڑیاں پیچھے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہو گیا۔
