Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!
    • نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، کاکروچ نہیں: احسن اقبال
    • اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے شمالی غزہ میں نئی یہودی بستیوں کی منظوری کا مطالبہ کر دیا
    • آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی
    • ایران نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کر دی، عمان سے بات چیت کا محور آبنائے ہرمز قرار
    • واشنگٹن میں جنگلاتی آگ سے 600 عمارتیں جل گئیں، 60 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کا حکم
    • مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو گئی، سب سے زیادہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں
    • ایران آئندہ دو برس میں بدترین حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب صدر
    • پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • جسپریت بمراہ کی جگہ عاقب نبی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل
    • محمد عامر پی ایس ایل 12 میں اوورسیز کھلاڑی کے طور پر رجسٹر ہوں گے
    • آبنائے ہرمز پر معاہدہ طے، امریکہ اور ایران مذاکرات کے لیے تیار: ٹرمپ
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • بھارت اسرائیل کو اسلحہ بھیج کر غزہ میں مبینہ نسل کشی کا حصہ بن سکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
    • پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی
    • پاکستان اور کینیڈا کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ، کینیڈین ایئرلائن نے منظوری کے لیے درخواست دے دی۔
    • ٹرمپ: ایران پر امریکی حملہ روک دیا معاہدہ طے پانے کے قریب
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان اپنے مذموم مقاصد کیلئے مارچ کر رہے ہیں، وزیر اعظم

    By Khabrain Newsاکتوبر 30, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور : (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے مذموم مقاصد کے لیے مارچ کر رہے ہیں۔
    وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیوبرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی آواز زور سے گونجتی ہے اور سنی جاتی ہے جبکہ میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کا فالوور نہیں رہا۔ مجھے کہا جاتا تھا کہ آپ اتنا کام کرتے ہیں اس کی تشہیر نہیں ہوتی جبکہ سوشل میڈیا کی آواز کو پوری دنیا میں سنا جاتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ میں ایسی محفل میں نہیں بیٹھتا جہاں صرف تعریفیں ہوں۔ سعودی عرب کے دورے میں شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کی کابینہ سے ملاقات ہوئی اور شہزادہ محمد بن سلمان نے سرمایہ کاری سے متعلق یقین دہانی کرائی۔ شہزادہ محمد بن سلمان دل کھول کر پاکستان کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
    شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب برادر ملک ہے ان سے اسلامی رشتہ ہے اور سعودی عرب نے اچھے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور پورا پاکستان ان کا والہانہ استقبال کرے گا۔
    انہوں نے کہا کہ میں ابھی چین جانے والا ہوں اور چین کا ہم سے دوستانہ رشتہ ہے۔ دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے۔ یہ تعلق 2015 میں نئی شکل اختیار کر گیا جب نواز شریف اور چینی صدر کے درمیان اہم معاہدے ہوئے۔ ان معاہدوں کے تحت سی پیک کا منصوبہ سامنے آیا۔
    وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وقت تھا جب ملک میں 20،20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اور نواز شریف نے اس وقت شفاف منصوبے بنائے۔ چین کے ساتھ روڈ انفراسٹرکچر بنائے گئے۔ چین سے ہمارا رشتہ ہمالیہ سے اونچا اور سمندروں سے گہرا ہے۔
    ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملک میں بے پناہ تباہی ہوئی جبکہ سیلاب سے سندھ اور بلوچستان زیادہ متاثر ہوئے۔ ہم نے متاثرین میں اب تک 70 ارب روپے تقسیم کیے ہیں اور متاثرین میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت شفاف طریقے سے امداد تقسیم کی ہے۔
    انہوں نے کہا کہسیلاب سے 13 ہزار کلو میٹر سڑکیں اور 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ سابق حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا تھا تاہم اقدامات کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔ پچھلے دھرنوں کے دوران چین کے صدر نے دورہ کرنا تھا اور 7 ماہ چینی صدر کا دورہ تاخیر کا شکار ہوا جبکہ آج دوبارہ عمران نیازی نے دھرنوں اور مارچ کا اعلان کیا ہے اور میں نے ٹی وی پر سنا ان کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ لاشیں گریں گی۔ اس سے کس کا نقصان ہو گا؟ ملک کو نقصان ہو گا۔
    شہباز شریف نے کہا کہ میرے جاننے والے ہیں ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور وہ عمران نیازی کا پیغام لے کر میرے پاس آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میں مذاکرات کرنا چاہتا ہوں اور ان کی زبانی وہ دھمکیاں بھی دے رہے تھے اور مذاکرات بھی کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے جواب دیا آرمی چیف کے معاملے پر عمران خان سے مشاورت نہیں کروں گا کیونکہ جب انہوں نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تھی تو مجھے سے پوچھا تھا؟ آرمی چیف کے معاملے پر آئین نے اختیار وزیر اعظم کو دیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے مذموم مقاصد کے لیے مارچ کر رہے ہیں جبکہ میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت پر بات کر سکتا ہوں۔ ہم دن رات محنت کر رہے ہیں اور 6 ماہ میں کوئی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام بھی نہیں لگا سکتا۔ ان کی وجہ سے آج مہنگی ترین گیس بھی ہمیں نہیں مل رہی۔ انہوں نے 4 سال میں کوئی ایک کام بھی کیا ہے،وہ کام دکھا سکتے ہیں۔
    وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے میں ہوں تو سب کچھ اور میں نہیں تو کچھ نہیں۔ یہ شخص ملک کو ناقابل تلافی نقصان کو اپنی ذات سے بالا تر سمجھتا ہے، آج مہنگائی اور بےروزگاری ہے اور ہم دن رات مہنگائی پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ہمارے بڑے منصوبوں کو عمران خان کی حکومت نے تباہ کیا۔
    انہوں نے کہا کہ دعا ہے میں آئینی اختیار پاکستان کے مفاد میں اچھی طرح استعمال کر سکوں اور جن لوگوں نے مدینہ منورہ میں ہنگامہ آرائی کی انہوں نے عمران خان کی شہ پر کیا۔ مدینہ منورہ میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو عدالت نے سزائیں دیں اور میں نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درخواست کی کہ ان لوگوں کو رہا کردیں درگزر کردیں۔
    توشہ خانہ سے متعلق بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تحفہ بازار میں فروخت کر دیئے اور ٹیکس ڈیکلریشن جمع ہی نہیں کرائی لیکن اس کے باوجود آپ دوسروں کو کہتے ہیں کہ یہ چور ڈاکو ہیں۔ ہٹلر کے ساتھ بھی بہت سے لوگ تھے لیکن میں ہٹلرکی تعریف نہیں کر رہا انہوں نے جرمنی کی انڈسٹری کو بدل کے رکھ دیا تھا اور ہٹلر نے تو کچھ کر کے بھی دکھایا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ آپ نے تو 4 سالوں میں عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اور آپ ان جلسوں میں اپنی کارکردگی بتا نہیں سکتے۔ بس چور ڈاکو کہتے رہتے ہیں۔ آپ نے ہمارے دوست ممالک کے جذبات کو مجروح کیا اور آپ نے برادر ملکوں کے تحفوں کو فروخت کیا۔ یہ کہاں کی خدمت ہے؟

    Khabrain News

      Keep Reading

      نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، کاکروچ نہیں: احسن اقبال

      مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو گئی، سب سے زیادہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں

      پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.