Author: Khabrain News

پرتھ: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ابھی ورلڈکپ ختم نہیں ہوا، کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے۔ اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ پرتھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر دکھ ہوا۔اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ زمبابوے ہو یا ندرلینڈز ٹیمیں ورلڈکپ کی تیاری کرکے آتی ہیں۔دونوں میچز میں جیت کے لیے بھرپور کوشش کی مگر کرکٹ میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں انہیں بیٹرز نے میچز…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے نامور اداکار منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے مشکل کردار فلم ’گلی گُلیاں‘ میں ادا کیا تھا۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم کی عکسبندی کے دوران ان کی ذہنی صحت متاثر ہونے کا خطرہ تھا۔ منوج باچپائی نے فلم میں ایک ایسے شخص کا کردار نبھایا ہے جو اپنے ہی خیالات میں الجھا ہوا ہے اور پرانے دہلی کے در و دیواروں میں کھو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر کردار کی تیاری کے دوران ذہنی توازن خراب ہونے کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ملاقات کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا۔ اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ لاہورمیں میری ملاقات کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ہماری واپسی کی وجہ یہ تھی کہ لاہور قریب تھا اور ہم نے رات کو مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کا کہناتھاکہ 6 ماہ سے ایک ہی مطالبہ ہے فوری شفاف اورآزادانہ انتخابات کی تاریخ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرمذاکرات ہوتے ہیں تو جلد انتخابات ہی مطالبہ ہوگا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ دوسرے روز شاہدرہ سے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ملزمان پر غیرقانونی شکار کی مد میں بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات حکام کے مطابق ملزمان نے رواں سال جولائی میں تھرپارکر میں 7 چنکارا ہرن اور ایک خرگوش کا شکار کیا تھا، مقامی افراد نے چنکارا ہرنوں کا شکار کرنے والے 3 شکاریوں کو پکڑ لیا تھا جب کہ 2 شکاری فرار ہوگئے تھے۔ محکمہ جنگلی حیات نے سندھ وائلد لائف ایکٹ 2022 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ نئے قانون کے تحت سندھ میں جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار پر…

مزید پڑھیں

موغادیشو: (ویب ڈیسک) صومالیہ کی وزارت تعلیم کے دفتر میں دو کار بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت موغادیشو میں دو کار بم دھماکوں نے صومالیہ کی وزارت تعلیم کو ہلا کر رکھ دیا۔ پولیس افسر ابراہیم محمد نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سے بھری ایک گاڑی وزارت کے احاطے میں داخل ہوئی اور اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چند منٹوں میں اسی جگہ میں ایک اور دھماکا ہوا۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ نے بتایا…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور آڈیو میں لائسنس یافتہ اسلحے کی بات کررہے ہیں اور قانونی اسلحہ رکھنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اپنی 27 کلومیٹر سلطنت بچانے کے لئے ہے درپے پریس کانفرنسسز کررہے ہیں، علی امین گنڈاپور آڈیو میں لائسنس یافتہ اسلحے کی بات کررہا ہے اور اپنی حفاظت کے لئے لائسنس والا اسلحہ ساتھ رکھنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ بیرسٹر سیف نے…

مزید پڑھیں

دبئی سٹی: (ویب ڈیسک) حال ہی میں دبئی میں ایک نئی رولر کوسٹر کا افتتاح ہوا ہے جسے دنیا کی سب سے تیز عمودی رولر کوسٹر قرار دیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق خود گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔ اسٹارم کوسٹر ایک شاپنگ مال کی چار دیواری میں قائم کیا گیا ہے جو اپنی نوعیت کے واحد اِن ڈور رولرکوسٹر ہے جو انتہائی تیزی سے سفر کرتی ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ کوسٹر اوپر جاتے ہوئے بہت تیز ہوجاتی ہے اور یہی اسے دیگر رولرکوسٹر سےممتاز کرتی ہے۔ اس میں تین ٹرینیں ہیں اور ہر…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) ایک بالکل نئی کمپنی نے دنیا کے تیزرفتار ترین جوتے بنانے کا اعلان کیا ہے جو عام چلنے کو دوڑنےمیں بدلتے ہوئے آپ کی رفتار کو ڈھائی گنا بڑھا سکتے ہیں۔ اسے جوتے اور اسکیٹ کے درمیان کی کوئی شے کہا جاسکتا ہے۔ نئے جوتوں کو مون واکرز کا نام دیا گیا ہے جس کے لیے کراؤڈفنڈنگ ویب سائٹ پرسرمایہ کاری جاری ہے۔ اگرچہ اسکیٹ سے ہم کئی گنا تیز چل سکتے ہیں لیکن اس کے لیے خاص تربیت درکار ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مون واکرز سینڈل نما پہناوے کسی بھی جوتے کے ساتھ پہنے جاسکتے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہ پہلے تھی نہ اب ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ میری طرف سے آرمی چیف کو توسیع دینے کی آفر تک وہ یہ فیصلہ کرچکے تھے کہ رجیم چینج کو نہیں روکیں گے، یہ روک سکتے تھے انہوں نے نہیں روکا کیوں کہ پاور تو ان کے ہاتھ میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہ پہلے تھی نہ اب ہے۔ ایوان صدر میں ہوئی ملاقات پر عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ ملاقات چھپ کر نہیں ہوئی…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) فٹبال پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو 0-1 سے ہرا کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ انگلینڈ کے کنگ پاور سٹیڈیم میں انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیموں مانچسٹر سٹی اور لیسٹر سٹی کے درمیان مقابلہ ہوا، میچ کی شروعات دفاعی تھیں، پہلے ہاف میں تابڑ توڑ حملوں کے باوجود کوئی گول سکور نہ ہو سکا، بعد میں کھلاڑیوں نے پلان بدلتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا۔ انچاسویں منٹ ڈی برائن کی فری کک پول سے ٹکرا کر جال پہنچی، یہی واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا، اسی ایک صفر کی جیت سے فاتح ٹیم…

مزید پڑھیں