لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے نجی اسپتال سے پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوست مزاری کے کزن شباب مزاری کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اینٹی کرپشن نےگرفتار کیا ہے۔ شباب مزاری کے مطابق دوست مزاری نجی اسپتال میں اپنے دادا اور سینیئر سیاستدان و سابق وزیراعظم بلخ شیرمزاری کی عیادت کے لیے آئے تھے۔ خیال رہےکہ دوست مزاری پی ٹی آئی کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔
Author: Khabrain News
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی سابق صدر براک اوباما نے وسط مدتی انتخابات کے تناظر میں کہا ہے کہ اگلے ماہ جمہوریت خطرے میں ہو سکتی ہے۔ جمہوری پاور پلئیر اور اپنی جماعت میں غیر معمولی مقبول سابق صدر اوباما نے ڈیموکریٹس کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جارجیا میں پہلے پڑاو پر تھے۔ اوباما نے کہا کہ ہر شخص کو باہر نکلنا ہو گا تاکہ انتخابی حوالے سےسازشی تھیوریوں والوں کا راستہ روکا جائے اور ان کے ہاتھوں کو اقتدار کے کنٹرول پر نہ آنے دیا جائے۔ یہ کافی نہیں ہے کہ ڈیمو کریٹس کو انتخابی بیلٹ کے اوپر والے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی جاری کردہ مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ علی امین کا کہنا تھاکہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ یہ آئیں تو سہی ہم ماریں گے، وزیرداخلہ کہتے ہیں ہم نے ڈرونز لیے ہوئے ہیں، ہم نے بھی پھر چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پرامن احتجاج پرماریں گےکیا ان کے پاس جان سے مارنے کا لائسنس ہے؟ رانا ثنا اللہ تم جیمز بانڈ نہیں عوام کے پیسے پر پلنے والے وزیر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں پٹیشن علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو لیک کی بنیاد پر دائر کی جائےگی، مبینہ آڈیو لیک کے مطابق لانگ مارچ میں اسلحہ بردار لائے جا رہے ہیں جس سے خون خرابےکا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پٹیشن میں سپریم کورٹ سےلانگ مارچ کے دوران ممکنہ خون خرابے سے آگاہ کیا جائےگا، حکومت کی جانب سے درخواست کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے اور…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو علاج کروانے کا مشورہ دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ مریم اورنگزیب عمران فوبیا میں مبلا ہیں وہ اپنا علاج کروائیں ان کی تمام کابینہ مجرم ہے جسے چور دروازے سے مسلط کیا گیا ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار پہلے سائفر کو جھٹلاتی رہی اور پھر خود ہی ڈرامائی انداز میں اسے تسلیم کرلیا ہے سائفر پر سیاست عمران خان نے نہیں امپورٹڈ سرکار نے کی تھی۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ…
کراچی: (ویب ڈیسک) افریقی ملک ایتھوپیاکی قومی ائیرلائنز نے 18 سال کے بعد ایک بار پھر پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایتھوپین ائیرلائنز 2004 سے پاکستان کے لیے معطل اپنی پروازیں ایک بار پھر بحال کر رہی ہے، ایتھوپین ایرلائنز عدیس ابابا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائےگی، ساتھ ہی ایتھوپین حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ائیرپورٹ پر آن آرائیول ویزا کی سہولت بھی بحال کردی ہے۔ بعض پاکستانیوں کے ایتھوپیا میں جعلی موبائل فونز اور پرفیومز فروخت کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات وفاق کو دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی جانب سے سی سی پی او کی خدمات واپس کرنے کیلئے تیسری بار انکار کیا گیا ہے۔ سیکرٹری سروسز پنجاب نے وفاق کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے اور خط میں کہا گیا ہے کہ غلام محمود ڈوگرکو وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں رکھنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو تین دن میں رپورٹ کرنے کا حکم…
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ حسین سلامی نے مظاہرین کو خبردار کیا ہےکہ وہ اب سڑکوں پر نہ آئیں، مظاہروں کا مذموم منصوبہ امریکا نے بنایا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ حسین سلامی نے مظاہرین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج مظاہروں کا آخری دن ہے، اب مظاہرین سڑکوں پر نہ آئیں۔ حسین سلامی کا کہنا ہےکہ امریکا، برطانیہ اور اسرائیل نے ایران کو غیر مستحکم کرنےکے لیے بدامنی کا منصوبہ بنایا ہے، ایرانی عوام اس کا حصہ نہ بنیں، سکیورٹی فورسز ایرانی عوام کے دفاع کے لیے ہیں۔ خیال رہےکہ ایران میں…
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے یورپ کوگیس فراہم کرنے والی نارڈ اسٹریم پائپ لائن میں دھماکوں کا الزام برطانیہ پر عائد کردیا۔ روسی خبرایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے نارڈاسٹریم پائپ لائن دھماکوں میں برطانیہ کے ملوث ہونےکا الزام لگایا اور ان حملوں کو ’دہشت گردی‘ قرار دیا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ نارڈاسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں میں برطانوی بحریہ کے ماہرین ملوث ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق برطانوی رائل نیوی نے حملےکی منصوبہ بندی، سپورٹ اور عملدرآمد میں حصہ لیا۔ دوسری جانب برطانیہ نے دھماکوں میں برطانوی بحریہ کے ملوث ہونے کا روسی الزام…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران بڑی خبر آئی ہے، کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے کوئٹہ ڈویژن کے صدر رحیم کاکڑ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی کو چھوڑتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ن لیگ رہنماؤں کی پی ٹی آئی شمولیت کا اعلان سابق ڈپٹی سپیکر اسمبلی قاسم سوری کی موجودگی میں کیا گیا۔ دوسری طرف سابق صدر مسلم لیگ ن لیبر ونگ آغا عمر…
